Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » معرکہ 1857ء اور جنوبی پنجاب۔۔ظہور دھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

معرکہ 1857ء اور جنوبی پنجاب۔۔ظہور دھریجہ

ایڈیٹرفروری 13, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی چند ماہ پہلے وسیب کے جاگیرداروں نے جس طرح صوبے کا نعرہ لگایا اور وفاداریاں تبدیل کر کے تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد اقتدار حاصل کر لیا اور آج وہ بھولے سے بھی وسیب کو یاد نہیں کر رہے تو آج مجھے ڈاکٹر امجد بخاری کی کتاب یاد آ رہی ہے ‘ کتاب کا نام ’’ معرکہ 1857ء اور جنوبی پنجاب‘‘ ہے۔ اس کتاب میں انگریز کے وفاداروں کی طرف سے جنگ آزادی کے موقع پر وسیب کے جاگیرداروں کی ’’ خدمات ‘‘ کا ذکر ہے ۔ اس موضوع پر بہت سی کتابوں کی ضرورت ہے ، انگریزوں کیلئے سرداروں ، جاگیرداروں اور تمنداروں کے سول و فوجی اشرافیہ کی بہت خدمات ہیں ،سب کا تذکرہ ہونا چاہئے تاکہ ہماری آنیوالی نسل تاریخ کے مطالعے سے اپنی آئندہ کی راہ متعین کر سکے ۔ کتاب کا جو درست نام بنتا ہے وہ غدر اور غدار ہے ، ویسے بھی1857ء کی جنگ آزادی ’’ غدر ‘‘ کے نام سے یاد کی جاتی ہے ۔جیسا کہ میں نے عرض کیا امجد بخاری کی یہ کتاب انگریز کے وفادار سرداروں ‘ جاگیرداروں ‘ تمنداروں ‘ گدی نشینوں اور انگریز کے سول و ملٹری بیورو کریسی میں شامل ’’ غلاموں‘‘ کے اس کردار کو ظاہر کرتی ہے جو کہ وسیب کے زمین زادوں اور حریت پسندوں کے خلاف ادا کیا گیا ۔ یہ کردار آج بھی جاری ہے ‘ پہلے یہ گوروں کے غلام اور ایجنٹ تھے آج گوروں کی میراث کے وارث‘‘ کالے انگریزوں ‘‘ کے حاشیہ بردار بنے ہوئے ہیں۔ مقصد کرسی اقتدار اور عہدہ ہے ‘ آج بھی ان کا طواف اقتدار کے قبلے کی طرف ہے ‘ اپنی دھرتی ‘ اپنی مٹی ‘ اپنے وسیب ‘ اپنی زبان ‘ اپنے کلچر اور وسیب کے لوگوں سے ان کا تعلق محض ووٹ کی حد تک ہے ۔ امجد بخاری نے اپنی اس کتاب کا نام ’’معرکہ 1857ء اور جنوبی پنجاب‘‘ رکھا ہے ۔ حالانکہ سرائیکی وسیب کیلئے لفظ جنوبی پنجاب ’’چِڑ‘‘ کے علاوہ لغوی اور جغرافیائی لحاظ سے بھی درست نہیں ، جیسا کہ امجدبخاری کی اس کتاب میں 1857 ء کے ڈویژنوں کا ذکر ہے ۔اس میں آج کا ضلع لیہ ڈویژن ہے اور اس میں ضلع خانگڑھ ‘ ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں ۔ اس سے جہاں یہ بات ثابت ہوئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہمیشہ سے وسیب کا حصہ ہے وہاں یہ بھی حقیقت واضح ہوئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان ‘میانوالی ‘ بھکر ‘ خوشاب اورٹانک وغیرہ سرائیکی وسیب کے ایسے اضلاع ہیں جو پنجاب کے جنوب میں نہیں آتے ۔ اس کتاب سے بہت سے حالات و اقعات کا پتہ چلتا ہے جیسا کہ رنجیت سنگھ کے قبضے سے پہلے ملتان کی طرح پشاور بھی الگ صوبہ تھا ‘ رنجیت سنگھ نے صوبہ ملتان اور صوبہ پشاور پر بھی قبضہ کیا اور اسے پنجاب میں شامل کیا ۔بخاری صاحب کی کتاب کے مطابق 1857ء کے پنجاب میں پشاور ڈویژن کا ایک ضلع پشاور ‘ دوسرا ضلع کوہاٹ اور تیسرا ضلع ہزارہ شامل ہے۔ انگریزوں سے پہلے پشتون اتنی زیادہ تعداد میں ان علاقوں میں نہیں آئے تھے ‘ اس وقت پشاور اور ہزارہ کی زبان ہندکو تھی جو کہ معمولی سے فرق کے ساتھ سرائیکی ہی ہے ‘ کوہاٹ ضلع تو خالص سرائیکی تھا ‘ پھر پشتون ‘ افغانستان سے آنا شروع ہو گئے ‘ کچھ نے انگریزوں کے خلاف مسئلے پیدا کئے تو پشتونوں اور انگریزوں نے آگے چل کر سودے بازی کرلی اور 9نومبر 1901ء کووائسرئے لارڈ کرزن نے سرائیکی خطے کی سر زمین جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ‘ کوہاٹ اور ٹانک ریاست وغیرہ شامل تھی، پشتونوں کے حوالے کر دی اور ان کیلئے ایک نیا صوبہ سرحد بنا دیا، سرائیکی قوم کا صوبہ ملتان محض اس وجہ سے واپس نہ کیا کہ سرائیکی وسیب کے منافق جاگیرداروں اور گدی نشینوں کو چھوڑ کر باقی کسی نے انگریز کو پسند نہ کیا ۔
مذکورہ کتاب میں دو اور باتیں بھی قابل توجہ ہیں ایک یہ کہ 1857ء کے پنجاب ‘‘کی جو تفصیل دی گئی ہے اس میں ملتان ڈویژن کے تین ضلعے ہیں ایک ضلع ملتان دوسرا ضلع جھنگ اور تیسرا گوگیرا ‘ اس وقت لائل پور جھنگ کی تحصیل اور ملتان کمشنری کاحصہ تھی اور تمام علاقہ سرائیکی تھا جسے انگریزوں نے سرائیکی قوم سے چھین کر آبادکاری کے نام پر اپنے وفاداروں کو دیدیا اور مقامی لوگوں کو ’’جانگلی‘‘ کا نام دیکر تیسرے درجے کا شہری بنا دیا۔گوگیرہ کا علاقہ اوکاڑہ سے آگے تک کا ہے۔ تحریک آزادی کے سلسلے میں تحریک ترک موالات جسے تحریک عدم تعاون کا بھی نام دیا جاتا ہے ، 1919ء جلیانوالہ باغ کے واقعے کے رد عمل میں 1920ء میں شروع ہوئی ۔ تحریک آزادی کے ہندو مسلم رہنماؤں نے ملکر کہا کہ انگریزوں کی طرف سے دیئے گئے تمام اعزازی عہدے اور خطابات واپس کیے جائیں ، سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے ، فوج ، عدلیہ ،بیورو کریسی کے عہدے چھوڑ دیئے جائیں ۔ پارلیمنٹ اور بلدیاتی اداروں سے استعفے دیے جائیں ، اس پر توجہ نہ دی گئی کہ سب انگریز کے وفادار تھے ۔اس سے قبل تحریک آزادی کے سلسلے میں 9جولائی 1916ء کو ریشمی رومال پر لکھے گئے ایک خط کو تاریخی اہمیت حاصل ہوئی جس پر لکھا تھا کہ کابل میں آزاد ہند کی عارضی حکومت بناد دی گئی اور اس کے صدر راجہ مہندر پرتاب ہیں ، اس ریشمی رومال تحریک کے بانی عالمی حریت پسند مولانا عبید اللہ سندھی ہیں ، انہوں نے اس مقصد کیلئے کابل ،روس اور دوسری جگہوں کے دورے کیے ۔ اس تحریک کا مرکز دین پور شریف ( خانپور ) تھا ۔ مولانا عبید اللہ سندھی جو بہت بڑے حریت پسند ہونے کے علاوہ عالم دین بھی تھے نے خبردار کیا کہ ہندوستان کو مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ زبان اور ثقافت کی بنیاد پر اسے صوبائی حد بندوں کی شکل میں تقسیم کرنا چاہئے ۔ مولانا عبید اللہ سندھی نے 1939ء میں جلا وطنی کے بعد کراچی میں جو تقریر کی اس میں بھی انہوں نے یہ بات دہرائی کہ انگریز مکار ہندوستان سے بھاگ رہا ہے ، ہوشیار رہنا ، یہ مذہب کے نام پر لڑا کر آزادی کا بدلہ لے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنوازشریف کو مشرف سے چھڑوانے والے صرف کلنٹن تھے۔۔نصرت جاوید
Next Article ’’گورنر ہاؤس سندھ میں ادب فیسٹول کا مور ناچا‘‘۔۔ہزارداستان /مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.