Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جنوبی پنجاب سب سول سیکرٹریٹ۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

جنوبی پنجاب سب سول سیکرٹریٹ۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹرجنوری 12, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب سول سیکرٹریٹ اور صوبے کی بات کرنے سے پہلے اس بات کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ ہماری درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے معروف سرائیکی شاعر جناب شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے کا چیک ان کو روانہ کیا ہے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی اور چیئرمین زرعی ٹاسک فورس ملک مسعود اعوان نے بجا طور پر کہا کہ شاکر شجاع آبادی وسیب کا سرمایہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہمارا مطالبہ ہے کہ وسیب کے جتنے بھی فنکار ، شاعر ، ادیب ، دانشور اور صحافی جو اپنے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ،ان کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے۔ اس کے ساتھ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ کے قیام کے پیش نظر ساﺅتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ساﺅتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن کیلئے 50کروڑ 8لاکھ 62ہزار روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ گریڈ22یا 21کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کیا جائے گا۔ گریڈ21یا 22ہی کے 6ممبران ہوں گے۔ ساﺅتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن نئے مالی سال سے کام شروع کرے گا۔تاہم اس کے قیام ممبران کے تعین بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں پبلک سروس کمیشن کے حدود کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ سابقہ حکومت نے اس کی حدود بھکر ، میانوال تک بیان کی تھیں اور صوبائی ملازمتوں کا 20 فیصد کوٹہ اناﺅنس کیا تھا جو کہ وسیب کی آبادی سے بہت کم ہے۔ اس کے ساتھ حکومت جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بات بھی کر رہی ہے۔سب سول سیکرٹریٹ کے حوالے سے ہم بار بار کہتے آ رہے ہیں کہ سیکرٹریٹ کسی بھی لحاظ سے صوبے کا متبادل نہیں۔ تحریک انصاف نے وسیب سے سب سول سیکرٹریٹ کا نہیں صوبے کا وعدہ کر رکھا ہے تو حکومت کو فوری طور پر اس بارے اقدامات کرنے ہونگے۔ اس کے ساتھ آج کے اخبارات میں لاہور سے شائع ہونیوالی خبر نے سب سول سیکرٹریٹ کے اختیارات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

خبر کے مطابق بیورو کریسی نے جنوبی پنجاب کو میگا پراجیکٹس کی منظوری کا اختیار دینے سے انکار کر دیا۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے بنائے گئے نئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اختیارات صرف بیس سے 50کروڑ روپے تک محدود کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں منی سیکرٹریٹ کیلئے حکومت پنجاب نے ابتدائی طور پر پی اینڈ ڈی بورڈ کے اختیارات اور افسران کی تعداد کے بارے متعلقہ پلاننگ مکمل کر لی ہے جس کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ 18افسران پر مشتمل ہوگا۔ بورڈ کا سربراہ پی اینڈ ڈی سربراہ ہوگا جبکہ بورڈ میں چیف پروڈکشن سنٹر ، چیف آئی ڈی ، چیف کوآرڈی نیشن ، چیف سوشل سیکٹر ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ، بورڈ میں آٹھ اسسٹنٹ چیف اور پلاننگ آفیسر ہوں گے۔دوسری جانب بورڈ کے اختیارات صرف بیس سے پچاس کروڑ روپے تک کے منصوبوں تک محدود کئے گئے ہیں۔ وسیب کے لوگ سمجھتے ہیں کہ اصل مسئلہ صوبے کے قیام کا ہے ، صوبے کے نام پر وسیب کے لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ لڑایا جائے جس کا مقصد میانوالی، سرگودھا، بھکر ، ٹانک اور دیرہ اسماعیل خان کو جنوبی پنجاب صوبے کے خلاف کرنا ہے۔ ایسی حمایت سے بہتر ہے کہ وہ حمایت نہ کریں ،وسیب کے لوگ عرصہ چالیس سال سے جدوجہد کرتے آ رہے ہیں ، اگر سرائیکی وسیب کے لوگوں کو پاکستانی سمجھا جاتا ہے تو وہ اپنے وسیب کی مکمل حدود اور اپنے وسیب کی شناخت کے مطابق صوبہ لیں گے۔ لولہا، لنگڑا ، کٹا پھٹا اور بدنام صوبہ قبول نہ کریں گے اور نہ ہی اپنے ساتھ کمی اور شودروں والا امتیازی سلوک برداشت کریں گے ، محسن انسانیت حضرت محمد صلے اللہ علیہ وسلم کے عالمی چارٹر ، اقوم متحدہ کے اصول اور آئین پاکستان کی رو سے کسی بھی انسان ، طبقے یاقومیت سے دوسرے درجے کا امتیازی سلوک جرم ہے۔ اگر سندھ ، پنجاب اور بلوچستان شناخت کے مطابق ہوسکتے ہیں اور صوبہ سرحد کو شناخت دینے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی پارلیمانی جماعتیں آئین میں ترمیم کر سکتی ہیں تو سرائیکی وسیب سے امتیازی سلوک کیوں ؟ وسیب کے لوگوں کا یہ سوال جماعت اسلامی اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ہے جنہوں نے سرحد اسمبلی میں پختونخواہ کی قرارداد جمع کرائی۔ وسیب کے لوگ پر امن اور بقائے باہمی کے طور پر اپنا الگ صوبہ مانگ رہے ہیںاور نصف صدی سے زائد صوبے کی تحریک اس بات کی گواہ ہے کہ یہاں آج تک ایک بھی دوکان کا شیشہ نہیں ٹوٹا۔ 1947ءمیں پنجاب نفرتوں کی بنیاد پر تقسیم ہوا اور خون کی ہولی کھیلی گئی لیکن یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ خون آشام تقسیم میں جنوبی پنجاب کے عوام کا کوئی قصور نہیں ، جہاں تک وسیب کا تعلق ہے تو وسیب پنجاب کا حصہ نہیں ، وسیب کے صوبہ ملتان پر 1818ئ میں اس مہاراجے رنجیت سنگھ نے طاقت کے بل بوتے پرقبضہ کیا جن کی اولادوں نے پنجاب کے پنجابی مسلمانوں کا قتل عام کر کے ان کو دیس سے نکالا اور پنجاب کو مذہب کی بنیاد پر سکھ پنجاب اور مسلم پنجاب میں تقسیم کرایا۔ وسیب کے لوگ پنجاب کی تقسیم نہیں بلکہ اپنے اس صوبے کی واگذاری کا مطالبہ کرتے ہیں جس پر رنجیت سنگھ نے قبضہ کیا ، انصاف اور اصول کا تقاضہ یہی ہے ، پنجاب ماضی کے صوبہ لاہور او ر اس کی ملحقہ ریاست قصور وغیرہ پر مشتمل ہو اور صوبہ جنوبی پنجاب ماضی کے صوبہ ملتان ، ماضی کی ملحقہ ریاستوں بہاولپور وغیرہ پر مشتمل ہونا چاہئے ، یہی ایک نسخہ ہے جو نفرتوں کو کم کر کے قوموں کو ایک دوسرے سے قریب کرسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو سیکرٹریٹ کی بجائے صوبہ دینا چاہئے اور وسیب کی تمدنی تہذیب، تاریخ اور جغرافیہ کا ہر صورت احترام کرنا چاہئے کہ پارلیمنٹ نے ا?ئین میں ترمیم کر کے صوبہ سرحد کو شناخت دی ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ایک بار پھر شناخت کے مسئلے پر آئین میں ترمیم کرنا پڑے۔ جس آئینی شناخت کے دوسرے صوبے اور خطے حقدار ہیں ، اسی شناخت کا حقدار وسیب بھی ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیمرا اور لچر پاکستانی ڈرامہ۔۔وسعت اللہ خان
Next Article ایک ”کمینہ “ کالم !۔۔عطا ءالحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.