Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ایک نا مکمل تحریر
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ایک نا مکمل تحریر

ایڈیٹراگست 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے ہمسائے میں کچھ لوگ رہتے ہیں ، عجیب و غریب لوگ، بظاہر اُن کی شکلیں انسانوں سے ملتی ہیں مگر ہمارا خیال ہے کہ وہ ہم جیسے انسان نہیں ۔ ہمیں یوں لگتا ہے جیسے وہ انسانوں سے کم تر کوئی مخلوق ہیں ، کم از کم ایک درجے کم۔ اور یہ فقط ہماری رائے نہیں بلکہ علاقے کے دیگر مکین بھی اُن کے بارے میں ایسا ہی سوچتے ہیں ۔لیکن ہم میں سے کوئی بھی یہ بات کھلے بندوں نہیں کرتااور نہ ہم نے کبھی اشارتاً اِس بات کا اظہار اُن عجیب و غریب لوگوں کے سامنے کیا ہے۔ ہماری اخلاقی اقدار اِس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ ہم انہیں یہ باور کروائیں کہ وہ ہم میں سے نہیں ۔اسی لیے ہم اپنے تئیں اُن کے ساتھ انسانوں جیسا برتاو¿ ہی کرتے ہیں ۔لیکن کبھی کبھی ہمیں یوں لگتا ہے جیسے انہیں علم ہے کہ ہم اُن کو اپنے جیسا انسان نہیں سمجھتے ۔ یہ بات انہوں نے کبھی اپنے منہ سے نہیں کہی او ر نہ ہی اپنے کسی رویے سے ایسا ظاہر کیا ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ ہمارے دلوں کا حال جانتے ہیں ۔لیکن اِس کے باوجود نہ جانے کیوں ہمیں یہ شک ہے کہ انہیں ہمارے خیالات کا بخوبی اندازہ ہے ۔وہ لوگ کچھ زیادہ نہیں ، دو ہیں ، نر اور مادہ ،آپ انہیں میاں بیوی بھی کہہ سکتے ہیں ۔ وہ دونوں اپنے گھر سے بہت کم باہر نکلتے ہیں ، البتہ مرد کبھی کبھار کسی ضرورت کے تحت باہر نظر آجاتا ہے۔اُس کا حلیہ بہت عجیب ہے ، ہم نے اسے پہلی مرتبہ اُس دن دیکھا تھا جب وہ ہمارے پڑوس میں منتقل ہونے کے لیے گاڑی سے اپنا سامان اتار رہا تھا۔ اُس روز میری پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔چونکہ اُن کا نئے مکان میں پہلا دن تھا، میں نے انہیں مدد کی پیشکش کی جس کے جواب میں اُس نے خوفزدہ ہو کرمجھے یوں دیکھا جیسے میں کسی بہانے اسے پکڑنے آیا ہوں۔ اُس دن میں نے پہلی مرتبہ اُس کی آواز سنی ، کسی انسان کی ایسی آواز نہیں ہو سکتی ،مجھے یوں لگا جیسے کوئی منمنا کر یکدم چُپ ہو گیا ہو ۔میں اُس آواز کو کوئی نا م نہ دے سکا ۔
اہل علاقہ کو اُس جوڑے سے متعلق جو بھی معلومات ملیں ہیں اُن کا ماخذ میری اُن سے وہی پہلی ملاقات ہے۔یہ بات میں نے ہی اپنے پڑوسیوں کو بتائی ہے کہ وہ عجیب الخلقت شخص کہیں سے بھی مکمل انسان نہیں لگتا ، میں لوگوں کو یہ تو نہیں سمجھا پایا کہ آخر کس بنیاد پر میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے مگر کسی نہ کسی طر ح وہ سب اِس بات کے قائل ہو چکے ہیں کہ علاقے کے نئے مکین انسانوں سے کم تر درجے کی کوئی مخلوق ہیں ۔ایک مرتبہ کسی نے اُن دونوں میاں بیوی کو کہیں سے آتے ہوئے دیکھا ،اُن کی چال میں عجیب سی لنگڑاہٹ تھے، پہلے تو ایسا لگا جیسے دونوں زخمی ہیں اور لنگڑا کر چل ر ہے ہیں مگر غور کرنے پر معلوم ہوا کہ نہیں، اصل میں اُن کی چال ہی بے ڈھنگی ہے ۔ کوئی انسان ایسے قدم نہیں اٹھاتا۔اُ س دن کےبعد سے میری اِس بات کو مزید تقویت مل گئی ہے کہ یہ لوگ انسانوں سے ایک درجہ کم کی کوئی مخلوق ہیں۔میں اُس مرد کا حلیہ بھی
آپ کو بتا دوں ۔اُس کا چہرہ بالکل سپاٹ ہے ، جذبات سے عاری ، اس کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اُس پر کسی خوشی غم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، میں جانتا ہوں کہ بعض انسانوں کے چہرے کرخت ہوتے ہیں مگر اِس انسان نما شخص کا چہرہ کرخت نہیں ہے ، فقط غیر جذباتی ہے ، مگر اِس غیر جذباتی چہرے کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اُس نے بہت ظلم سہے ہوںاور اب وہ ہر قسم کے جذبات سے عاری ہو چکا ہو۔اُس شخص کی مادہ یعنی عورت کی واضح شکل اب تک کوئی نہیں دیکھ سکا ہے ، وہ اکثر نقاب میں ہی ہوتی ہے اور اُس کی فقط آنکھیں ہی دکھائی دیتی ہیں جن سے اُس کے بارے میں زیادہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ہم اہل علاقہ کی اب یہ متفقہ رائے ہے کہ یہ جوڑا عام انسانوں جیسا بہر حال نہیں ۔ ہم میں سے کوئی بھی انہیں مکمل انسان نہیں سمجھتا۔
مگر آج صبح سے کچھ عجیب و غریب باتیں ہو رہی ہیں ۔وہ عورت جسے ہم میں سے کسی نے کبھی بغیر نقاب کے نہیں دیکھا تھا ، بے حجابانہ باہر گھوم رہی ہے ، کبھی وہ ہم میں سے کسی کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا دیتی ہے اور کبھی عجیب ہسٹیریائی انداز میں چیخنے چلانے لگتی ہے ۔ ابھی تک کسی نے دروازہ کھول کر نہیں پوچھا کہ اُس کا کیا مسئلہ ہے ۔ علاقے کے اکثر مکین گہری نیند سو رہے ہیں کیونکہ رات دیر تک یہاں آتش بازی کا مظاہرہ ہوتا رہا جس کا اہتمام سب سے دولت مند شخص نے یوم آزادی کی خوشی میں کیا تھا اور اب کسی میں صبح صبح اٹھنے کی ہمت نہیں ہے۔ مجھے چونکہ جلدی بیدار ہونے کی عادت ہے اِس لیے اُس عورت کی آوازیں سب سے پہلے میری ہی کانوں تک پہنچی ہیں ۔ میں ٹھیک سے سمجھ نہیں پا رہا کہ وہ کیا کہہ رہی ہے شاید اِس کی وجہ وہی ہے کہ اپنے مرد کی طر ح اُس کی آواز بھی عام انسانوں جیسی نہیں ۔البتہ کھڑکی سے مجھے اُس کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہے ۔ بظاہر وہ انسان ہی لگ رہی ہے مگر اُس کی حرکتیں کچھ عجیب ہیں ۔اُس نے ہاتھ میں ایک کتبہ اٹھا رکھا ہے جس پر کچھ آڑھی ترچھی لکیریں ہیں ۔میرے لیے یہ تحریر بالکل اجنبی ہے ،یا شاید میں اپنے گھر میں بیٹھا کھڑکی سے دور یہ منظر دیکھ رہا ہوں اِس لیے مجھے کتبے کی عبارت پڑھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔لیکن اب وہ عورت آہستہ آہستہ میرے مکان کی طرف آ رہی ہے ، شاید اُس نے مجھے دیکھ لیا ہے ، اُس کی آنکھوں میں ایک موہوم سی امید ہے کہ شاید میں اُس کی مدد کروں گا۔ آج سے پہلے اگر و ہ عورت مجھے یوں بغیر نقاب کے نظر آتی تو میں اِس بات کو پورے علاقے میں فخر سے بتاتا کہ میں وہ واحد شخص ہوں جس نے اُس عورت کو بغیر حجاب کے دیکھا ہے ۔ لیکن آ ج نہ جانے کیوںمیں یہ نہیں چاہتا کہ یہ عورت میری طرف آئے ۔ جوں جوں وہ عورت کتبہ اٹھائے میری طرف آ رہی ہے توں توں اُس کی عبارت واضح ہوتی جا رہی ہے ۔اب وہ بالکل میرے سامنے ہے اور کتبہ اٹھائے خالی خالی آنکھوں سے مجھے دیکھ رہی ہے ۔ میں کتبے کی عبارت پڑھ چکا ہوں۔کتبے پر لکھا ہے کہ کل رات سے میرا شوہر لا پتا ہے ، کیا آپ اُس کی بازیابی میں میری مد د کریں گے !میں یہ عبارت پڑھ کر سکتے میں آ گیا ہوں ، مجھے یوں لگ رہا ہے جیسے اُس عورت نے اپنے چہرے سے حجاب نہیں اتار ا بلکہ کسی نے میری آنکھوں پر گرا ہوا پردہ ہٹا دیا ہے ۔وہ عورت ایک جیتی جاگتی انسان ہے، اُس کے چہرے پر کرب اور دکھ کی لکیریں ہیں اور آنکھوں میں ایسی گہری اداسی ہے جو خدا نے صرف انسانوں کے لیے مخصوص کر رکھی ہے۔میں نے اُس کے چہرے سے نظریں ہٹا لی ہیں اور اپنی یہ تحریر مکمل کرنے میں مصروف ہو گیا ہوں۔مگر نہ جانے کیوں مجھے لگ رہا ہے جیسے میں یہ تحریر کبھی مکمل نہیں کر پاؤں گا۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:آگے بڑھنا ہے تو غلطیوں سے سبق سیکھئے
Next Article طالبان کابل پہنچ گئے : اشرف غنی اقتدار چھوڑنے پر رضامند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.