Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک درویش صفت عورت کی کہانی (2)۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
لکھاری

ایک درویش صفت عورت کی کہانی (2)۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم

ایڈیٹراپریل 14, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
اگر آپ آج فارغ ہیں تو اردو لغت نکالیں اور اُس میں درویش، صوفی اور سالک کا مطلب تلاش کریں اور پھر اِسے میری کیوری کی زندگی پر منطبق کرکے دیکھیں ، اِن الفاظ کے معنی خود بخود آشکار ہو جائیں گے ۔مادام کیوری وہ عورت تھی جو اگر چاہتی تو اپنی سائنسی دریافت کے ذریعے جائز طریقے سے کروڑوں ڈالر کما سکتی تھی مگر اُس نے ایسا نہیں کیا، اُلٹا جو انعامی رقم اسے زندگی میں ملی وہ فلاحی کاموں میں خرچ کر دی اور اپنی جمع پونجی سائنسی کی راہ میں لُٹا دی ۔درویشی کا عالم یہ تھا کہ نمود و نمایش اور شہرت سے دور بھاگتی تھی ،کبھی کوئی پہچان لیتا تو کہتی کہ میں کیوری نہیں ہوں۔ہم اکثر یہ دلیل دیتے ہیں کہ مغربی ممالک نے پہلے ایک مثالی نظام حکومت قائم کیااور پھر وہاں سائنسی علوم کی سرپرستی شروع ہوئی ۔یہ دلیل شاید درست نہیں ۔ جس قسم کی مشکلات میری کیوری کو اپنی سائنسی تحقیق کے دوران پیش آئیں اُن کی نوعیت بالکل ویسی تھی جیسی کسی عورت کو پسماندہ ملک میں پیش آتیں ۔ اپنے شوہر کے ساتھ جب اسے پہلی مرتبہ نوبل انعام ملا تو لوگوں نے کہاکہ اصل کام تو مرد نے کیا ہوگا جبکہ حقیقت یہ تھی کہ دونوں میا ں بیوی جب لیبارٹری میں کام کرتے تو مشترکہ نوٹس لیتے اور لکھتے کہ ’آج ہم نے یہ دیکھا ‘ یا ’آج ہم میں سے ایک نے یہ دریافت کیا ‘ !سائنس اُن کا عشق تھا اور وہ دونوں ایک دوسرے کے عاشق تھے۔
میری کیوری نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک گودام نما لیبارٹری میں تحقیق شروع کی اور دو نئے عناصر دریافت کیے۔ ایک کا نام ،اپنے وطن کی پولینڈ کی نسبت سے ،’پلونیئم ‘ رکھا اور دوسرے کا نام ’ریڈیم ‘ ۔1903میں پیآ کیوری کو لندن کے رائل انسٹیٹیوٹ میں ریڈیم کے موضوع پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا گیا۔بیسویں صدی کے لندن کا یہ حال تھا کہ کسی عورت کومردوں کے درمیان بیٹھ کر لیکچر نہیں سننے کی اجازت نہیں تھی اور عورت کے خطاب کرنے کا تو خیر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔مگرمصیبت یہ تھی کہ میری نے ریڈیم دریافت کیا تھا اِس لیے مجبوراً رائل انسٹیٹیوٹ کو میری کو اجازت دینی پڑی اور یوں تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی عورت نے وہاں بیٹھ کر لیکچر سنا ۔1903ہی وہ سال تھا جب میری کو اپنے شوہر اور معاون سائنس دان کے ساتھ نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا۔بدقسمتی سے اُس سال کیوریز اپنا انعام وصول کرنے نہ جا سکے کیونکہ ریڈیم کی تحقیق کے دوران ہونے والے تابکاری کے اثرات نے انہیں بیمار کر دیا تھا۔1906میں ایک حادثے میں میری کے شوہر کی جان چلی گئی ،اِس بات نے میری کو ہلا کر رکھ دیا۔فرانس کی حکومت نے میری کو وظیفے کی پیشکش کی مگر میری نے کہا کہ ’میں ابھی اتنی جوان ہوں کہ اپنے اور اپنے بچوں کو خود کما کر کھلا سکتی ہوں۔‘پھر میری کو ایک اور دریا کا سامنا پڑا۔برطانیہ کے سائنس دان لارڈ کیلون نے لندن ٹائمز میں مضمون لکھا جس میں اُس نے دعوی کیا کہ ریڈیم کوئی عنصر نہیں ہے،بالآخر چار برس کی محنت شاقہ کے بعد 1910میں مادام کیوری نے خالص ریڈیم کو دنیا کے سامنے ثابت کردیا۔ لارڈ کیلون غلط تھا مگر اسے فوت ہوئے اب تین برس ہو چکے تھے۔1911میں پیرس کے اخبارات نے میری کا سکینڈل شائع کیا جس میں الزام لگایا کہ اُس کا ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ معاشقہ ہے۔اِن خبروں نے میری کے خلاف ایک فضا بنا دی ، لوگ اُس کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر نفرت انگیز نعرے لگاتے اور کہتے کہ ’اِس غیر ملکی عورت کو باہر نکالو۔‘میری نے مگر کسی الزام کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔اِس دوران 7نومبر 1911کو میری کو ایک ٹیلی گرام موصول ہوا جس میں یہ خوشخبری تھی کہ اسے دوسری مرتبہ کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام دیا جا رہا ہے ۔بد قسمی سے میری کا یہ کارنامہ اُس کے سکینڈل کے نیچے دب گیا۔’کون سی رات زمانے میں گئی جس میں میر، سینہ چاک سے میں دست و گریباں نہ ہوا۔‘
میری کیوری نے انسانیت کے لیے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس کے لیے شاید وہ امن کے نوبل انعام کی بھی حقدار تھی۔پہلی جنگ عظیم شروع ہوئی تو میری نے انعام میں ملنے والی رقم سے جنگ کے بانڈ خرید لیے حالانکہ اسے اچھی طرح علم تھا کہ جنگ کے بعد ان کی قدر ایک ٹکے کی بھی نہیں ہوگی۔اُس نے اپنے تمام طلائی تمغے بھی حکومت کو عطیہ کر دیے مگر حکومت نے وہ قبول نہیں کیے۔میری کو پھر بھی چین نہیں آیا۔اُس نے سوچا کہ جنگ کے دوران زیادہ تر اموات بر وقت ایکس رے نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں تو کیوں نہ ایکس رے مشینیں بنائی جائیں۔ پہلے اُس نے خود ایکس رے کرنا سیکھا اور پھر دوسروں کو سکھایا،اپنی سترہ برس کی بیٹی کو بھی۔اِس بیٹی نے بعد ازاں اپنے شوہر کے ساتھ ایک اور نوبل انعام جیتا ۔ جنگ کے دوران میری کیوری نے ہلال احمر کی مدد سے ایک ٹرک کو موبائل ایکس رے یونٹ میں تبدیل کیا۔اِس کا فائدہ یہ ہوا کہ کہیں بھی جھڑپ ہو تو وہ اپنا موبائل یونٹ لے کر قریبی اسپتال میں پہنچ جاتی جہاں زخمی لائے جاتے اور پھر تیس منٹ کے اندر اندر ایکس رے روم بنا کر پہلے مریض کا ایکس رے کرنے کے لیے تیار ہو جاتی۔میری نے بہت جلد اِن اسپتالوں میں ایکس رے یونٹ بنا دیے بلکہ دو سو لوگوں کی تربیت بھی کر دی تاکہ وہ میری کی مدد کے بغیر یہ ایکس رے یونٹ چلا سکیں۔یوں میری نے بیس ایکس رے یونٹ بنائے ۔ جنگ ختم ہوئی تو پتا چلاکہ میری کیوری کے تیار کردہ موبائل ایکس رے یونٹ اور اسپتالوں میں اس کے تربیت یافتہ لوگوں نے قریباً دس لاکھ زخمیوں کا ایکس رے کیا اور قیمتی جانیں بچائیں۔سوال یہ ہے کہ کیا اللہ ، جو اِس کائنات کا سب سے بڑا منصف ہے،میری کیوری کو اپنے تمام نیک کاموں سمیت محض اِس وجہ سے جہنم میں ڈال دے گا کہ وہ کلمہ نہیں پڑھ سکی تھی ؟ اور کیا وہ شخص جنت میں جائے گاجو ظاہری حلیے سے مسلمان ہے مگر چار چار برس کی بچیوں کا ریپ کرتاہے ؟قران سے دلیل ملتی ہے کہ ایسا نہیں ہے۔
نوٹ: اِس کالم میں بیان کیے گئے تمام واقعات اور حقائق Carla Killough کی کتاب Something out of Nothing
سے لیے گئے ہیں۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسعوداشعرکا کالم:ہم ایک اور ہمہ گیر شخصیت سے محروم ہو گئے!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.