Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : الیکشن ہوں تو کشمیر جیسے!
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : الیکشن ہوں تو کشمیر جیسے!

ایڈیٹرجولائی 25, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

الیکشن تو یہاں پہلے بھی بارہا ہو چکے ہیں مگر اس بار کا گیارہواں الیکشن پچھلے دس پر بھاری ہے۔
پانچ اگست سنہ 2019 کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ساتھ جو ہوا اس کے بعد سخت ضرورت تھی کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں مثالی الیکشن ہوتے اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سینہ ٹھوک کے کہتی کہ اے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب رہنے والے کشمیریو ایسے ہوتے ہیں پاک صاف انتخابات اور یہ ہوتی ہے لوٹا ازم سے پاک شفاف جمہوریت۔
مگر پہلے گلگت بلتستان اور اب پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جو الیکشن ہوئے وہ ’مثالی‘ ضرور ہیں مگر اس مثال سے دوسری جانب یہ پیغام گیا ہے کہ کل کلاں قدرت نے آپ کو ہمارے ساتھ ملنے کا کبھی موقع دیا تو فیصلہ اپنی ذمہ داری پر کرنا، جاگدے رہنا ساڈے اتے نہ رہنا۔
اچھی بات یہ ہوئی کہ اس الیکشن مہم میں کسی جماعت کے کسی رہنما نے کسی سیاسی ملمع کاری و ظاہر داری سے کام نہیں لیا اور اپنا اصل دکھا دیا۔ اس اصل کو دکھانے میں مقامی الیکشن کمیشن نے بھی درگزر کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست تعاون کیا۔
اگر ہم اپنی سیاسی قسمت پر قابض رہنماؤں کی انتخابی تقاریر کے ایک ایک جملے پر یقین کر لیں تو پھر ماننا ہی پڑے گا کہ آج کے انتخابات میں غداروں، کشمیر کا سودا کرنے والوں، را کے ایجنٹوں، یہودیوں کے کاسہ لیسوں، لٹیروں، چوروں، ڈاکوؤں، دو نمبروں، عورت دشمنوں، سیاسی نابالغوں نے جتنی بڑی تعداد میں حصہ لیا، پہلے کسی الیکشن میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
اس الیکشن میں نہ صرف سیاسی مردوں کی قبر کشائی کی گئی بلکہ بیٹوں، پوتوں، نواسوں کی بھی شامت آئی۔
مجھے نہیں معلوم کہ امیدوار کے صادق اور امین ہونے کی شرط والا آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر پر بھی لاگو ہوتا ہے کہ نہیں۔ اگر لاگو ہوتا ہے تو پھر نو منتخب اسمبلی کو کم ازکم دس برس کے لیے نا اہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کے روبرو عمران خان، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، بلاول بھٹو اور مریم نواز کی گواہی کافی ہو گی۔
اس الیکشن مہم میں مقامی، معاشی، سیاسی، سماجی مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے سوا ہر موضوع پر کھل کھلا کے بات ہوئی۔ مسئلہ کشمیر کو ہر سرکردہ رہنما نے ستلی بم بنا کر بس فریقِ مخالف کا منہ کالا کرنے کے لے استعمال کیا۔
عمران خان نے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب رہنے والوں کو پیشکش کی کہ آپ پہلے ہمارے ساتھ شمولیت کا فیصلہ کریں اس کے بعد ہم آپ کو ایک آزاد و خود مختار کشمیر نامی ملک بنانے کے لیے ریفرنڈم کا بھی آپشن دیں گے۔
اس فراخدلانہ پیشکش پر نہ صرف میرے کچھ بلوچ دوست زیرِ لب مسکرائے بلکہ شہباز شریف نے فوراً تصیحح کی کہ خان صاحب کا بیان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے تاریخی مؤقف سے غداری ہے۔
میں نہیں جانتا کہ لائن کے اس پار حالتِ سرورِ انتخاب سے سرشار خان صاحب کے اس بیان کو کتنی سنجیدگی سے لیا جائے گا مگر ایک کشمیری دوست نے یہ ضرور کہا کہ اتنا کشٹ اٹھانے کی کیا ضرورت ہے کہ پہلے کشمیر پاکستان کا حصہ بنے اور پھر پاکستان اسے ایک آزاد مملکت بننے کا آپشن دے، خان صاحب یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ جب بھی رائے شماری کروائے اس میں کشمیریوں کو انڈیا یا پاکستان میں شمولیت کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ کرنے کی بھی آزادی دے کہ وہ دونوں ممالک سے الگ آزاد رہنا چاہتے ہیں؟
اب میں اس کشمیری دوست کو کیا سمجھاؤں کہ ’آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں‘ کا نئے پاکستان میں کیا مطلب ہے، جہاں غیب اور غائب میں محض بال برابر فرق ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبورے والا : اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر محمود غزنی انتقال کر گئے
Next Article َعالمی ماحولیاتی سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہبازنے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ دنیا بھر میں پذیرائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.