Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ کا کالم : محمد جمن زندہ باد
لکھاری

وسعت اللہ کا کالم : محمد جمن زندہ باد

ایڈیٹرنومبر 10, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اور کے بار ثابت ہو گا کہ ریاست گڈریا ہے اور ہم اس کی بھیڑیں۔ بلکہ یوں سمجھو کہ ریاست اشرافیہ کا ڈنڈا بردار چرواہا ہے کہ جس سے بھیڑوں کو ہنکالنے کا کام لیا جاتا ہے۔ کب ہم بھیڑوں کو گھاس چرنا ہے، کس چراگاہ میں کب تک چرنا ہے؟ اس کے بعد طویلے میں کب بند ہونا ہے؟



بھیڑوں کو اس سے کیا؟ بھیڑیں تو ہر حال میں خوش رہنے کی عادی ہیں۔ انھیں قدرت نے ڈیزائن ہی ایسے کیا ہے۔ ان کی قسمت نسلی افزائش کی مشین بننا ہے، ضرورت پڑ جائے تو قربان ہونا ہے اور قربانی کے بعد بھی بال، خون اور گوشت پوست سمیت مالکان کے کام آنا ہے۔ آپ 800 سال بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ اب مسلمان اور ہندو بھیڑیں ساتھ ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ کالی اور سفید بھیڑوں کا ریوڑ الگ الگ کرنا پڑے گا۔ ہم نے کہا جیسے آپ کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر۔



آپ نے کہا اب مشرق میں ہمارے لیے کوئی چراگاہ نہیں بچی۔ ہمیں مغرب کی طرف دیکھنا پڑے گا۔ ہم نے کہا آمنا و صدقنا۔ پھر آپ نے کہا مغربی چراگاہیں ہمارے لیے زہریلی خار دار ہیں ہم نے کہا آپ جیسے فرمائیں۔



آپ نے کہا کچھ دوستوں کا ریوڑ کم پڑ گیا ہے لہذا اپنے قومی ریوڑ سے کچھ بھیڑیں دوستوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دساور بھیجنا پڑیں گی۔ ہم نے کہا آپ مالک ہم آپ کے تابع فرمان۔ آپ نے کہا ہماری چراگاہ کا محاصرہ کرنے والے دشمنوں نے بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ انھیں ناکارہ بنانے کے لیے کچھ بھیڑوں کو سرنگوں سے اٹے میدان میں سے چل کر جانا ہوگا۔ ہم تو بھیڑیں تھیں سو چل پڑیں اور ہزاروں کی تعداد میں آپ کے حکم پر واری گئیں۔ نہ حساب، نہ کتاب، نہ جواب۔ بھیڑیں تو بھیڑیں ہیں۔



آپ نے جب جب کہا آج سہہ پہر سے الف، ب اور ت غدار ہیں۔ ہم نے بھی کورس میں گایا الف، ب اور ت غدار ہیں۔ آپ نے جب جب کہا الف، ب اور ت اب محبِ وطن ہیں ہم نے بھی آواز ملائی الف’ ب ت اب محبِ وطن ہیں۔ آپ نے کہا زید اور بکر اسلام کے مجاہد ہیں۔ ہم نے بھی کہا زید اور بکر اسلام کے مجاہد ہیں۔ آپ نے کہا آج رات بارہ بجے سے زید اور بکر دہشت گرد ہیں ہم نے بھی بلند آہنگ میں سر جھٹکتے ہوئے کہا آج رات سے زید اور بکر دہشت گرد ہیں۔



آپ نے کہا جمہوریت زندہ باد، ہم نے بھی آپ کی طرف تکتے ہوئے کہا جمہوریت زندہ باد۔ آپ نے کہا نہیں نہیں مغربی جمہوریت مردہ باد اسلامی جمہوریت زندہ باد، ہم بھی منمنائے مغربی جمہوریت مردہ باد اسلامی جمہوریت زندہ باد۔



آپ نے کہا نواز شریف زندہ باد ہم نے بھی کہا نواز شریف زندہ باد۔ پھر آپ نے کہا نواز شریف نہیں عمران خان زندہ باد۔ ہم بھی کہہ رہے ہیں عمران خان زندہ باد۔ یقین کیجیے کل اگر آپ نے کہا کہ محمد جمن زندہ باد تو ہم بھی آسمان سر پر اٹھا لیں گے محمد جمن زندہ باد۔ کل آپ نے کہا انڈیا ہمارا ازلی دشمن ہے۔ ہم نے میڈیا سے لے کر پارلیمان اور درسی کتابوں تک میں کہہ اور لکھ دیا انڈیا ہمارا ازلی دشمن ہے۔ آپ نے کہا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اس کے لیے ہم خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ ہم بھیڑوں نے کہا لبیک، لبیک۔



آپ نے کہا ایٹم بم حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ ہم نے بیک آواز کہا گھاس ملے نہ ملے ایٹم بم ضروری ہے۔ آپ نے کہا مگر ایٹمی جنگ سے مکمل تباہی ہو گی اس لیے کشمیر کا مسئلہ جنگ سے نہیں عالمی دباؤ کے ذریعے حل کروائیں گے۔ ہم نے بھی کہا بے شک، بے شک۔

آپ نے کہا انڈیا کی تنگ نظر ہندو قوم پرستی اس علاقے کے لیے بقائی خطرہ ہے۔ ہم نے کہا بلا شبہہ، بلا شبہہ۔ آپ نے کہا مگر اس تنگ نظر قوم پرستی کی سزا سکھ بھائی کیوں بھگتیں؟ وہ کیوں کرتارپور سے محروم رہیں۔ ہم نے کہا یقیناً، یقیناً۔
یہاں تک آ تو گئے آپ کی محبت میں
اب اور کتنا گناہ گار کرنا چاہتے ہیں



بھلے ہمارے گوشت پوست اور دودھ کے پیسے آپ ہی رکھیں مگر چارے کا معیار اور مقدار قدرے بہتر کر دیں اور طویلے کی گرتی چھت کی تھوڑی بہت مرمت کر دیں، ہم بھیڑوں کو اور کیا چاہیے؟
خیر ہو میرے گڈریے اور اس کی آل اولاد کی۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجشنِ ولادت رسول ﷺ : ملک بھر میں ریلیاں اور میلاد کی محفلیں
Next Article ڈاکٹر ڈوگر ماڈل اور نظام ِ صحت۔۔گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.