Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فلسطین ایک پٹی ہوئی فلم ہے؟ : وسعت اللہ خان / بات سے بات
لکھاری

فلسطین ایک پٹی ہوئی فلم ہے؟ : وسعت اللہ خان / بات سے بات

ایڈیٹرمئی 21, 20189 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’ان پھسلواں ڈھلوانوں پر
گذرتے وقت کو دیکھتے دیکھتے
شکستہ سایوں کی پرچھائیں میں
ہم وہی کرتے ہیں جو ایک قیدی کرتا ہے
ہم امید بوتے رہتے ہیں‘ ( محمود درویش )
پچھلے 70 برس میں جتنی نظمیں فلسطینیوں نے لکھیں یا فلسطینیوں پر لکھی گئیں اور کس نے کس پے لکھیں؟ اقوامِ متحدہ میں جتنی قرار دادیں فلسطین پر منظور ہوئیں اور کس معاملے پر منظور ہوئیں؟
کیا کسی اور قوم کی چوتھی نسل بھی کیمپوں میں پیدا ہو چکی ہے؟ کیا دنیا میں غزہ سے بڑی کوئی جیل ہے؟ ایسی جیل جس میں بیس لاکھ قیدی ہوں؟
پچھلے 70 برس میں جتنے دلاسے فلسطینیوں کی جھولی میں ڈالے گئے، جتنی بار ان کے سامنے ان کے نام نہاد دوستوں کی پلکیں جھکیں، جتنے مشورے انہیں ملے، جتنی بار تحمل کی نصیحت ہوئی، جتنے مرئی و غیر مرئی احسانات ان پر جتائے گئے، جتنی بار انہیں جبری سمجھوتوں کے تھپڑ رسید ہوئے، کیا کسی اور انسانی گروہ کے ساتھ بھی یہ مسلسل مذاق ہوا؟
ہم 70 برس سے فلسطینوں کے حقوق کے حق میں نعرے لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں۔ آخر ایک ہی فلم کوئی بار بار کتنی بار دیکھ سکتا ہے۔ بھلے اس میں کتنا بھی ایکشن، تھرل، رومانس، ٹریجڈی اور مزاح بھرا ہوا ہو۔مگر ہاتھ کا پتھر گواہ ہے کہ ہر ہوش سنبھالنے والے فلسطینی بچے کے لیے یہ فلم ابھی ابھی شروع ہوئی ہے۔اگر اسرائیل ایک زمینی حقیقت ہے جو کوئی نہیں بدل سکتا تو پھر فلسطینی کیا ہیں؟ چلو کچھ اور زمینی حقائق مان لیتے ہیں تاکہ پاپ کٹے۔ غربت بھی زمینی حقیقت ہے، زیادہ غلہ کیوں اگائیں، نئی ملازمتیں کیوں پیدا کریں؟بیماریاں بھی زمینی حقیقت ہیں، ان پے تحقیق اور ویکسین ایجاد کرنے پر اربوں ڈالر کھپانے کے بجائے انہیں خدا کا قہر کیوں نہ سمجھ لیں؟دہشت گردی بھی زمینی حقیقت ہے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے دنیا کو عراق، شام، یمن اور افغانستان کیوں بنائیں؟ کیا 14 مئی 1948 سے پہلے اسرائیل زمینی حقیقت تھا؟ کیا فلسطینی حقیقت کو زمین سے کھرچ کر ایک نئی زمینی حقیقت وجود میں نہیں لائی گئی؟ اسی کلئے کے تحت برباد فلسطینی اگر ایک زمینی حقیقت ہیں تو انہیں ایک آباد زمینی حقیقت میں بھی تو بدلا جا سکتا ہے۔امریکہ کا اسرائیل کو زمینی حقیقت سمجھ کر ساتھ دینا تو سمجھ میں آتا ہے کیونکہ امریکہ خود ریڈ انڈیئنز کی زمینی حقیقت کو افسانہ بنا کے وجود میں آیا مگر باقی یورپی اور غیر یورپی ممالک اور ان کے اصل باشندے تو صدیوں سے اپنی ہی زمینی حقیقت میں جی رہے ہیں۔کوئی تو بتائے کہ فلسطینی اس زمین پر مریخ سے آ کے آباد ہوئے، یا یہ امریکن انڈیئنز کا کوئی قبیلہ ہے جو 15ویں صدی میں امریکہ چھوڑ کر فلسطین میں پناہ گزین ہو گیا، یا یہ ان غلاموں کے مفرور بچے ہیں جنہیں پانچ سو برس پہلے پکڑ پکڑ کر مغربی افریقہ سےشمالی و جنوبی امریکہ بھیجا جا رہا تھا، یا یہ فلسطینی دراصل وہ ہسپانوی مسلمان ہیں جنہیں تشریف پے لات مار کر آٹھ سو برس پہلے نکال دیا گیا اور انہوں نے یروشلم کے اردگرد ٹھکانے بنا لیے۔
1948 سے پہلے ان فلسطینیوں کی بھی کوئی شہریت، ملکیت ہو گی یا نئے زمینی حقائق نے اسے بھی دفن کردیا ؟ ہاں دفن کر دیا؟اگر دلائل سے مسئلہ حل ہو سکتا تو آج فلسطینی دنیا کا سب سے زیادہ پرمسرت گروہ ہوتا۔ اصل زمینی حقیقت شائد طاقت ہے۔ طاقت ہے تو رات بھی دن ہے، طاقت ہے تو ظالم بھی مظلوم کا کاسٹیوم پہن کر تماشائیوں کو سسپینڈڈ بلیف میں رکھ سکتا ہے، طاقت ہے تو غلامی بھی آزادی باور کروائی جا سکتی ہے۔
’محاصرہ تب تک جاری رہے گا
جب تک ہم
مکمل آزادی کے ساتھ مکمل غلامی نہیں چن لیتے‘ ( محمود درویش)
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہیئت مقتدرہ کو بعض سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے/ سید مجاہد علی
Next Article عورت کے جسم پر کسی دوسرے کا اختیار کیوں ؟ ۔۔ ارشد بٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.