لیہ: بچوں کے معروف ادیب، صحافی اور ادبی ماہنامہ ”تعمیر ادب“ کے چیف ایڈیٹر عبداللہ نظامی اور ان کی نوبیاہتا اہلیہ کو کوٹ ادو کے قریب پٹھان ہوٹل پر قتل کردیاگیا۔ ملزم کو پولیس نے حراست میںلے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ نظامی کی یہ دوسری شادی تھی جس کا لڑکی کے ورثاءکو رنج تھا۔ ہفتہ کے روز عبداللہ نظامی اوران کی اہلیہ پٹھان ہوٹل پر موجودتھے کہ لڑکی کے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔کوٹ ادو پولیس نے ملزم کوحراست میں لے لیاہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور پولیس کاکہنا ہے کہ وہ باربار اپنا بیان تبدیل کررہاہے۔ تاہم اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
عبداللہ نظامی صحافت کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے صدربھی رہے۔ ان کی عمر40برس تھی۔انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان سے میٹرک اور زکریایونیورسٹی ملتان سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

