Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کا کالم : آج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے
تازہ ترین

وجاہت مسعود کا کالم : آج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے

ایڈیٹرجولائی 17, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سلطان احمد خان 1938میں ٹونک (راجستھان) میں پیدا ہوئے۔ مخمور سعیدی کے نام سے اردو شعر میں مقام پایا۔ 2010 میں انتقال ہوا۔ آج کے کالم کا عنوان مخمور صاحب کے ایک شعر سے اخذ کیا ہے۔
پڑھنے والی آنکھ مگر پوچھتی ہے کہ آج کے دن کی کیا تخصیص ہے۔ گزرے وقتوں میں اخبار نے کس روز ہمیں سبز گھاس پر اڑتی تتلیوں کی خبر دی تھی۔ ہمت کر کے آج کا اخبار بھی دیکھ لیتے ہیں۔ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ وطن کی حفاظت کا حلف اٹھانے والے آٹھ جوان کھیت رہے ہیں۔ تحریک طالبان کے دس دہشت گرد حملہ آور مارے گئے ہیں۔ اخبار میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس وقوعہ کی خبر اہل وطن تک پہنچنے میں ٹھیک چوبیس گھنٹے لگے ہیں۔ دوسری خبر یہ ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری لہو کے کھیل کی خبر بالآخر تحریک لبیک تک پہنچ گئی ہے اور مذکورہ ٹولے نے حسب روایت فیض آباد میں دھرنا دے رکھا ہے۔ آئی زنجیر کی آواز، خدا خیر کرے۔ تیسری خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی، ایوان وزیراعظم اور ایوان صدر میں ہونے والے اقدامات کی بنیاد پر حکومت کی طرف سے تحریک انصاف پر پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان تینوں خبروں میں ایک نادیدہ تعلق پایا جاتا ہے۔ آئیے آپ کو 1958 میں لیے چلتے ہیں۔ مشرقی پاکستان کی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد ہی کا قضیہ تھا۔ 23 ستمبر 1958کو اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں ڈپٹی سپیکر شاہد علی ہلاک ہو گئے۔ بلوچستان میں خان آف قلات نے علم بغاوت بلند کر دیا۔ 6 اکتوبر 1958 کی صبح خان قلات کو فوج سے مسلح تصادم کے الزام میں گرفتار کر کے لاہور پہنچا دیا گیا۔ اس دوران آزاد کشمیر میں سردار ابراہیم نے اپنے حامیوں سمیت لائن آف کنٹرول پار کر کے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا۔ 7 اکتوبر 58 ہی کو خان قیوم خان نے جہلم سے گجرات تک بتیس میل لمبا جلوس نکالا۔
بظاہر ان تمام واقعات کا باہم کوئی تعلق نہیں تھا لیکن 8 اکتوبر کو ملک میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز۔ اہل سیاست، اہل صحافت، اہل دانش اور اہل عدالت نے بیک آواز ’گرفت پنجہ افواج‘ کا خیر مقدم کیا۔ یاد رہے کہ روزنامہ جنگ ہی میں رئیس امروہوی نے واوین میں لکھی اس ترکیب سے مارشل لا کا مادہ تاریخ نکالا تھا۔
ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ محض دستور کی شق 17 کا معاملہ نہیں۔ اس سیاسی جماعت نے فروری 2024کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں۔ یہ الگ بحث ہے کہ پارلیمانی نظام میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت کی ضرورت پیش آتی ہے اور معلق پارلیمنٹ میں ایسی اکثریت کے لیے سیاسی جماعتوں میں اتحاد بنائے جاتے ہیں۔ محترم عمران خان کی ذات اقدس عظمت کے اس مقام پر فائز ہے جہاں کسی دوسری سیاسی جماعت سے رابطہ کرنا ان کے شایان شان نہیں، البتہ مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل جیسی آرائشی جماعتوں سے انضمام اور ادخال میں کچھ مضائقہ نہیں۔
اپریل 2022 میں پی ڈی ایم حکومت نے دستور کی شق 95 کی کھلی خلاف ورزی اور عدالت عظمیٰ ہی کے مطابق قومی اسمبلی توڑنے کے خلاف دستور اقدام پر تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس کیوں دائر نہیں کیا۔ 9 مئی 2023 کے واقعات پر سازش کے حقیقی کردار کٹہرے میں کیوں نہیں لائے گئے؟ اس کے جواب میں اس وقت کے کسی صاحب عدل کے ’مائل بہ کرم‘ ہونے کا جواز دیا جاتا ہے۔ عزیزو! اگر انصاف کی زنجیر ہلاتے ہوئے قاضی القضاة کا رجحان طبع ہی مدنظر رکھنا ہے تو سمجھنا چاہیے کہ نظام عدل کا انہدام ہو چکا۔ عطا اللہ تارڑ کا اعلان سیاسی سرمائے کے افلاس اور حکومتی عملداری کے مفلوج ہونے کا اعتراف ہے۔
سیاسی جماعتوں پر پابندی کا سلسلہ 50 کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔ 25 مارچ 1971 کو یحییٰ خان نے بھی عوامی لیگ پر پابندی لگائی تھی۔ بھٹو صاحب نے نیپ کو خلاف قانون قرار دے کر حیدر آباد ٹریبونل قائم کیا تھا۔ دور کیوں جائیں۔ 14 اپریل 1921 کو عمران حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگائی تھی جو 7 نومبر 2021 کو اٹھا لی گئی۔ گزشتہ بیس برس میں درجنوں مذہبی دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگائی گئی۔ کیا یہ تنظیمیں ختم ہو گئیں؟ ہماری تاریخ میں صرف ایک سیاسی جماعت پر موثر پابندی لگائی گئی۔ جولائی 1954 میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کو خلاف قانون قرار دیا گیا تھا۔ ایوب خان نے جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگائی تھی۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ملک کے منظرنامے سے غائب ہو گئی اور جماعت اسلامی آج بھی سیاست میں سرگرم ہے۔ ان دو جماعتوں پر پابندی کے دو مختلف نتائج میں ایک باریک نکتہ کارفرما ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے خلاف کارروائی ریاست کے وسیع تر عزائم کی آئینہ دار تھی اور جماعت اسلامی ان عزائم کو آگے بڑھانے میں عندالطلب آلہ کار تھی۔
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ 19 دسمبر 2017 کو سینٹ کے بند اجلاس میں تحریک لبیک کی پشت پناہی کا اقرار کیا گیا۔ نومبر 2021میں جس ذی وقار شخصیت نے ’حکومت‘ کی طرف سے مولوی منیب الرحمن اور عقیل ڈھیڈی سے مذاکرات کر کے تحریک لبیک کے مطالبات تسلیم کیے، وہی صاحب تھے جنہوں نے ٹھیک چار برس پہلے تحریک لبیک کی تولید میں اپنا کردار تسلیم کیا تھا۔ تحریک لبیک کی انتخابی تاریخ 16 ستمبر 2017 کو لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب سے شروع ہوتی ہے۔ تب مسلم لیگ نواز کی ابتلا کا زمانہ تھا۔ لمحہ موجود میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان سے فاصلہ اختیار کیا ہے۔
بظاہر یہ اصولی موقف ہے لیکن اصول، ایک مدت ہوئی، دفن ہو چکے اور قبروں پر گھاس اگ چکی ہے۔ عافیت اخبار نہ دیکھنے ہی میں ہے۔ اماوس کی رات میں چھائی گہری دھند میں خبر نہیں پڑھی جا سکتی۔ واقعہ البتہ سب کو معلوم ہو جائے گا۔
(بشکریہ: ہم سب لاہور)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بنوں چھاؤنی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا اور گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں: ٹرمپ
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : زخمی ٹرمپ کا ’’میگا‘‘ کا نعرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بنوں چھاؤنی میں دو بم دھماکے : 11 افراد جاں بحق ،30 زخمی

مارچ 5, 2025

حیدر جاوید سید کا کالم : بنوں دہشت گردی، امن مارچ اور دھرنا ۔۔ باقی لاشیں کہاں گئیں ؟

جولائی 21, 2024

بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 8 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک

جولائی 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.