خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، حادثے میں چار بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی، حادثے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کر گیا، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بر وقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی۔
کئی گھنٹے بعد جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹاکر کراچی سے ا ندرون ملک جانے والا اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔
(بشکریہ: جیونیوز)
کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
ایڈیٹر1 Views
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایماندار اور کرپٹ بیورو کریسی
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:1984ء سے 2023ء تک

