Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا بیگم کلثوم نواز واقعی وینٹی لیٹر پر ہیں؟/سہیل میمن
لکھاری

کیا بیگم کلثوم نواز واقعی وینٹی لیٹر پر ہیں؟/سہیل میمن

ایڈیٹرجون 17, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kalsoom-nawaz-hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے واقعے کو میں قطعی اہمیت نہیں دیتا مگر اسپتال میں اپنا ڈاکٹر والا تعارف کرانے کے بعد بیگم کلثوم نواز کی تلاش میں آئی سی یو تک پہنچنے اور موبائل سے ہسپتال کے اندر کی وڈیو بنانے کی کوشش کرنے والے برٹش پاکستانی ڈاکٹر نوید فاروق کا انٹرویو سننے اوران کی باڈی لئنگویج جانچنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شخص برطانیہ میں ڈاکٹر ہونے کی سند ہونے کا فائدہ لیتے ہوئے اسپتال میں صرف اس لئے داخل ہوا کہ وہ یہ دیکھنا اور ریکارڈ کرنا چاہتا تھا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز واقعی وینٹی لیٹر پر ہیں یا نہیں؟
سیاست کو بے رحم چیز بنا دیا گیا ہے خاص کر ہمارے معاشرے میں۔ اس میں شک کی قطعی گنجائش نہیں کہ بیگم کلثوم نواز کافی عرصے سے شدید علیل ہیں مگر لندن میں ان کے ہائیڈ پارک والے گھر سے صرف سات منٹ کی دوری پر مارلیبون میں واقع ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں عید کے دن ہونے والے اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ ہم سیاست میں اخلاقیات سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ حالانکہ ذاتی طور پر بیگم کلثوم نواز کی شخصیت پاکستان کی سیاست اور عام زندگی میں لائق تعریف رہی ہے۔
ڈاکٹرنوید فاروق نامی اس شخص نےسیکیورٹی کو کارڈ دکھا کر ایسا ظاہر کیا جیسے وہ ہارلے کلینک میں ڈاکٹر ہے۔ نوید نے کہا کہ وہ بیگم کلثوم نواز سے ملنے کے لیے آیا تھا اور اس نے کچھ غلط نہیں کیا۔ پولیس نے ڈاکٹر نوید کو وارننگ دے کرچھوڑ دیا اور ہسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کی کیونکہ برطانیہ کے قانون میں جو کام ڈاکٹر نوید نے کیا ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی سزا نہیں۔
بیگم کلثوم نواز انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں، اور اس وارڈ میں گھسنے والے ڈاکٹر نوید کی خبر اس لحاظ سے اہمیت اختیار کر گئی کہ ڈاکٹر نوید فاروق تحریک انصاف کے اہم عہدیداران کا رشتہ دار ہے۔ ڈاکٹر نوید ماضی میں تحریک انصاف کا باقاعدہ رکن بھی رہا ہے۔ نوید فاروق کی عمران خان کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ وہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے رہنما چودھری اصغر کا بھانجا ہے ۔ ڈاکٹر نوید کا دوسرا ماموں لندن میں تحریک انصاف کا رکن ہے۔
مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف میں آنے والے الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دونوں جماعتیں سیاست سے ہٹ کر بھی ایک دوسرے کی قیادت پر ذاتی حملے کرنے میں پیچھے نہیں ہیں۔ اسی لئے لندن میں ہونے والے اس واقعے کو اسی پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف والے میاں نوازشریف کے علاج اور بائی پاس سرجری کو مشکوک قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں اسی طرح شاید یہ کوشش کی گئی کہ ثابت کیا جائے کہ بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں یا نہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔
بہرحال ڈاکٹر نوید فاروق کو لندن پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے اور آئندہ ہسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے جنرل میڈیل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا ہے جو اس پر مزید ایکشن لے گی۔
(بشکریہ: ہم سب)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیڈیا کا مطلب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانا:ہزار داستان / مستنصر حسین تارڑ
Next Article کوہ سلیمان میں شدید زلزلے سے سرائیکی خطہ لرز اٹھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.