شیخو پورہ : شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں ایک کار سے میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق فیروز والہ کے گاؤں اتوکے اعوان کے رہائشی شاہنواز، اس کی اہلیہ زینب، دو بیٹیوں چار سالہ ہانیہ اور 2 سالہ حورین کی لاشیں کار سے ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں تھا جبکہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو پراسرار قرار دیا ہے تاہم ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلو پر تحقیقات کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں۔
پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس منتقل کر دی ہیں۔
دوسری جانب ایک ہی خاندان کی چار لاشیں دیکھ کر ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

