Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ریاست مدینہ کو حملہ آوروں سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

ریاست مدینہ کو حملہ آوروں سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹراکتوبر 22, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
containers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر اعظم عمران خان کی بنائی ہوئی ریاست مدینہ کو حملہ آوروں سے بچانے کے لئے ریاست کے حکام سر گرم عمل ہوگئے ہیں۔پہلے پہل خبر آئی تھی کہ اس خیالی بلکہ ہر قسمی قانون و ضابطے سے خالی ریاست مدینہ کے مرکز اسلام آباد کے ارد گرد یا شہر میں داخلے کے اہم مقامات پر خندق کھودی جائے گی ۔ جس کی چوڑائی چھ فٹ اور گہرائی پانچ فٹ ہو گی۔اور اس کے دونوں اطراف میں کانٹے دارجھاڑیاںبچھا کر، بزبان شاعر حملہ آوروں کو پیغام دیا جائے گاکہ۔انہی”جھاڑیوں“پہ چل کر اگر آسکو۔تو آﺅ“۔



اس کے بعد امکان غالب تھا کہ بنی گالہ میں ایک خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا کہ اللہ تعالیٰ کو ئی ایسا طوفان باد و باراں بھیجے ۔اندھی ،اندھیریوں کے ایسے جھکڑ چلیں،جس سے حملہ آوروں کے خیمے اکھڑ جائیں اور ایسی بھگدڑ مچے کہ وہ الٹے پاﺅں بھاگ جائیں۔مگر یہ خبر دوسری بار سننے میں نہیں آئی اور بات کنٹینروں سے راستے بند کرنے پر آگئی ہے۔



اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جانا چاہئے کہ بنی گالہ میں خصوصی دعا کے اہتمام کا پروگرام بھی اس سے متاثر ہو گا۔دھرنا، ناکام یا ختم ہونے کے بعد آپ دیکھئے گا کہ وزیر اعظم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بنی گالہ میں خلوص نیت سے دعا کرنے اور کرانے والوں کا بھی خصوصی طور پرشکریہ ادا کریں گے۔جن کی اکثریت نے ”فریدی چولے“پہنے ہوئے ہوں گے۔



ہمارے وزیر اعظم بادشاہ طبیعت کے مالک ہیں۔اب آپ اسے سرائیکی زبان والا”بادشاہ“سمجھیں تو آپ کی مرضی۔وزیر اعظم بننے کا شوق پورا ہونے کے بعد عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ۔۔شہر دے لوگ”کج ظالم“نئیں”بڑے ظالم“ہیں۔اب ان کے دل میں کبھی کبھی امیرالمونین بننے کا خیال آتا ہے (عالم اسلام کی رہنمائی کا تاج تو ان کے مداحوں نے انہیں پہنا ہی دیا ہے) تو کبھی سعودی شاہوں جیسا بادشاہ بننے کی خواہش جنم لیتی ہے ( یہ شہزادہ سلمان سے جپھیاں ڈالنے کا اثر ہے) تاکہ ان کی پانچ سو لوگوں کو پھانسی پر لٹکانے جیسی تمنا کی تکمیل ہو سکے۔



عمران خان پاکستان کے سابق صدر ایوب خان کے صدارتی نظام سے بھی بہت متاثر ہیں تو وہ سوچتے تو ہوں گے ، چلیں اور کچھ نہیں کم ازکم انہیں صدر ایوب ہی بنا دیا جائے۔تاکہ وہ پانچ سو نہ سہی ،سو ،پچاس کو تو پھانسی کے پھندے پر جھولتا ہوا دیکھ سکیں۔دراصل عمران خان کو وزیر اعظم بنانے والے خان صاحب کی ترجیحات اور خواہشات کو صحیح طور پر بھانپ نہیں سکے۔



خیر ۔ ہم بات کر رہے تھے کہ اسلام آباد کو حملہ آوروں کی یلغار سے بچانے کے لیئے حفاظتی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے کسی ادارے کو ہدایات یا احکامات دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔تمام اداروں میں ابھی واضح اکثریت ان افراد کی موجود ہے ، جنہوں نے سابقہ دھرنے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر عمل کیا تھا۔وہ جانتے ہیں کہ موٹر وے پر پشاور سے آنے والے پرویز خٹک کے قافلے کو کیسے روکا تھا اور اب جے یو آئی کے احتجاجیوں سے کیسے نمٹنا ہے۔اور اگر پی ٹی آئی کی حکومت نے نئے پاکستان میں کچھ نہ کچھ نیا ہی کرنا ہے تو موجودہ وزیر داخلہ پر سب کچھ چھوڑ دیں۔موصوف ، چوہدری نثار سے کسی طرح کم نہیں۔اور وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ کی چوٹی پر بیٹھ کر آنسو گیس ، لاٹھی چارج اور بچوں کے مقبول کھیل ”چور سپاہی“ جیسے انہی مناظر سے اسی انداز میں محظوظ ہوں ، جیسے پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں کوسن چودہ میں پشاور سے اسلام آباد آتے ہوئے ، موٹر وے پر ان کی درگت بنتے ہوئے دیکھ کر پرویز خٹک کو ہلاشیری دے دے کر لطف اندوز ہو رہے تھے۔زیادہ پرجوش ہوں تو یہ گیت گانا شروع کر دیں۔۔مست ملنگ چا کیتائی۔۔ ڈھڈا دل تنگ چا کیتا ئی۔۔دے جا دیدار۔۔ میرے یار۔۔میری توبہ توبہ۔۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: کنٹینر و سپیکر نہ دیں، بولنے کا حق تو دیں!
Next Article دانہ پانی لگا ہو تو نا اُمیدی کاہے کی۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.