Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، وزیراعظم
اہم خبریں

آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، وزیراعظم

ایڈیٹرجولائی 16, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Shahbaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر قوم نے آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا تو میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف، میں اور ہماری پوری ٹیم مل کر پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے دور میں لے کر جائیں گے۔
وزیر اعظم نے لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ معاہدے کا مثبت پہلو یہ ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے، اب روپیہ اور ڈالر آسمان اور زمین پر نہیں جارہے، اس میں اب استحکام آرہا ہے، اسی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ یہ پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپیہ کہاں اور ڈالر کا ریٹ کہاں ہوتا اور ہماری معاشی صورتحال تلاطم کا شکار ہوتی۔
شہباز شریف نےکہا کہ جن لوگوں نے شیطانی چرخہ چلایا، جو ملک کے خلاف سازش میں ملوث تھے، ان کی سازشیں، ان کے سمندر پار تانے بانے ناکام ہوئے، چند روز قبل اسرائیل کا پاکستان کے خلاف بیان آیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں ہے، یہ بہت چیلنجنگ پروگرام ہے، اگر ہم نے معاشی اصلاحات کیں، انقلابی اقدامات اٹھا کر، جرأت مندانہ فیصلے کرکے آگے بڑھے تو پاکستان کی معاشی ترقی آپ کے قدم چومے گی، اس کی ذمے داری مجھ سمیت ملک کی اشرافیہ کے اوپر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کو پاناما کے مقابلے میں اقامہ میں سزا دی گئی، کسی نے نواز شریف کی شنوائی نہیں کی کہ کتنا ظلم کیا جا رہا ہے کہ پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں ہے اسے نااہل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق دور میں کیے گئے اقدامات اب قصہ پارینہ ہیں، وہ وقت ماضی میں چلا گیا، اگر اللہ کو منظور ہوا تو میں نواز شریف کے حوالے سے میں پوری قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف کی قیادت میں 72 سال کا ہونے والا ہوں، میں نواز شریف سے صرف پونے سال چھوٹا ہوں لیکن میں ان کو اپنے باپ کی جگہ سمجھتا ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں، ان کی جرأت کے ساتھ پیروی کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 40 سالہ سیاسی دشت میں زندگی بسر کی ہے، بڑی بڑی اڑان دیکھی، جیلیں بھی دیکھیں، اٹک جیل گئے، جلا وطنی برداشت کی، کیا کچھ نہیں ہوا لیکن اس وطن کی خاطر ہم ہر چیز بھول گئے کہ وطن مقدم ہے، کچھ بھی ہوجائے پاکستان کو عظیم بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوم کا فیصلہ ہے کہ اس نے کس کو ووٹ دینا ہے، لیکن فیصلہ آپ نے حقائق کو دیکھ کر کرنا ہے تو وہ فیصلہ پاکستان کو بہت آگے لے جائے گا، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ نواز شریف کو یا مجھے ووٹ دیں، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ان پیش کیے گئے حقائق کو ٹھنڈے دل سے دیکھ لیں اور عمران نیازی کے دور میں ہوئی 4 سالہ تباہی کو بھی دیکھ لیں۔
ماضی میں سامنے آنے والے اسکینڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن کی بنیاد پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے جنہیں کوئی گیا گزرا شخص بھی جھٹلا نہیں سکتا، ان ہی کی بنیاد پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے اور آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، جس کو بھی آپ آگے لے کر آئیں گے، ہم اسے تسلیم کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ نے آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا تو میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف، میں اور ہماری پوری ٹیم مل کر ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے دور میں لے کر جائیں گے، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، سر تسلیم ہم نے خم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے کیوں محروم کیا گیا، آج یہ بات کوئی راز کی بات نہیں ہے، انہیں اقتدار سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف یا کوکین نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور روزگار کے لیے قرضے دیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس اسکیم میں ان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم آج سیالکوٹ کا دورہ بھی کریں گے، جہاں بھی وہ لیپ ٹاپس اسکیم کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم تقریب میں ہونہار اور قابل طلبہ میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت بے نظیر بھٹو جنرل باجوہ دھرنا لاہور وزیراعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدریائے ستلج میں سیلاب کی سطح میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 4, 2026

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.