خضدار : بلوچستان کے ضلع خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اغوا کا یہ واقعہ ضلع کی تحصیل نال کےعلاقے بیسار اناری میں پیش آیا۔
تھانہ نال پولیس کے ایس ایچ او غلام مصطفیٰ نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آوروں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ شب اس علاقے میں سنگ مرمر کی ایک کان اور فیکٹری پر آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد وہاں سے 18 افراد اغوا کرکے لے گئے۔ مغویوں میں مائنز کے مالک کا بیٹا اور 17مزدور شامل ہیں۔
جس مائنز سے مزدوروں سمیت 18افراد کو اغوا کیا گیا وہ علاقے کی ایک قبائلی شخصیت کی ہے ۔ پولیس افسر کے مطابق مسلح افراد مائنز سے ایک لوڈر اور دو گاڑیاں بھی لے گئے۔
اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق ضلع خضدار کے علاقوں نال اور وڈھ سے ہے۔ تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گزشتہ سال کے آخر میں بھی نال کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا ۔ حملہ آور وہاں مشنری کو نذر آتش کرنے کے علاوہ ایک درجن سے زائد مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا۔
ان مغوی مزدوروں کا تعلق سندھ سے تھا جن کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا ۔ ضلع خضدار کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جو کہ شورش سے متاثر ہیں۔
خضدار کے دیگر علاقوں میں بھی سنگین بدامنی کے واقعات کے علاوہ تعمیراتی کمپنیوں سے کارکنوں کے اغوا کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی بہتری کے لیے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز سمیت دیگر اقدامات جاری ہیں
اتوار, اکتوبر 18, 2026
تازہ خبریں:
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
- ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
- اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
- ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- گورنر راج کے بعد حکمران اتحاد میں اختلافات : ’ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں‘ : محسن نقوی
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان

