اسلام آباد: حکمران اتحاد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔
اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ بجٹ پر آج (جمعرات) قومی اسمبلی میں شروع ہونے والی بحث 10 روز پر مشتمل مختلف مراحل طے کرنے کے بعد 30 جون تک منظور کر لیا جائے گا۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان آج شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جو پانچ دن طویل دورانیے کے اجلاسوں میں جاری رہے گی۔
حکمران اتحاد نے طے کر لیا ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف اور اس کے دیگر سرکردہ ارکان کی تقاریر میں کوئی رخنہ اندازی نہیں ڈالیں گے تاہم انہیں اندیشہ ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان حکومتی تقاریر میں ہنگامہ آرائی کریں گے۔
اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اجلاس شروع ہونے سے پہلے کسی وقت بھی ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا، اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خزانے و اقتصادی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب اور سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر اور شازیہ مری بھی موجود ہوں گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں وہ اجلاس کے دنوں میں یہیں موجود رہیں گے۔ انہوں نے فی الوقت طے نہیں کیا کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں گے، ان کا قیام مری میں ہوگا تاہم پنجاب ہاؤس میں ان کی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کا نظام الاوقات طے کیا جا رہا ہے۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے سرکاری اور نجی ملازمین کے مشاہرے پر بجٹ تجاویز میں جس ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے، اس میں بھاری تخفیف کرکے اسے قابل قبول بنایا جائے گا یا اسے سرے سے ہی ختم کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جس اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اس کا نجی اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق کردیا جائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

