Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستان عالمِ اسلام پر پھر بازی لے گیا
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستان عالمِ اسلام پر پھر بازی لے گیا

ایڈیٹراپریل 19, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیسا لگے اگر کوئی ماہرِ لسانیات کسی آٹو مستری سے کہے کہ تم جس طرح انجن کھول رہے ہو یہ نرا اناڑی پن ہے میں تمھیں انجن کھول کے دکھاتا ہوں ذرا دھیان سے دیکھنا۔اور اس ماہرِ لسانیات پر کیا گزرے گی جسے کوئی آٹو مستری یہ کہے کہ گرائمر کے بنیادی اجزا کیا ہوتے ہیں؟ میں تمھیں ان کی مشق کرواتا ہوں۔
اس پنواڑی کو آپ کیا کہیں گے جو کسی پولیس والے کو بتائے کہ بندوق کیسے صاف کی جاتی ہے اور کھول کر جوڑی کیسے جاتی ہے اور اس پولیس والے کو کیا کہیں گے جو کسی پنواڑی کو بتائے کہ میاں تمھیں تو پان لگانے کا بھی سلیقہ نہیں۔ ذرا پرے ہونا میں لگا کر بتاتا ہوں۔
اگر ڈاکٹر پرویز ہود بائی سے میں کبھی پوچھوں کہ آپ نے بھلے ایم آئی ٹی سے طبیعات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہو مگر کیا آپ کو کسی نے یہ بھی بتایا کہ ایلیمنٹری فزکس اور اپلائیڈ فزکس میں کیا فرق ہے؟ سوچیے ڈاکٹر صاحب پر کیا گزرے گی۔یا کوئی کسان کسی جنرل سے کہے مائی باپ کندھے پر تو بڑے فیتے شیتے لگائے ہوئے ہیں مگر آپ لوگوں کو ٹینک تو ڈھنگ سے چلانا آتا نہیں۔میں پچھلے تیس برس سے کھیت میں ٹریکٹر چلا رہا ہوں آپ کہیں تو ٹینک کو ٹھیک طرح سے چلانے کا طریقہ سکھاؤں؟
یا کوئی ایم بی بی ایس کسی عالمِ دین کو چیلنج کر دے کہ مفتی صاحب آپ نے علومِ شریعہ پڑھتے پڑھاتے عمر گزار دی اور سینکڑوں فتاویٰ بھی صادر فرمائے۔ میں تو تب مانوں جب آپ دعاِ قنوت زبانی بغیر اٹکے سنا دیں۔کوئی بھی فقہی معاملات میں ڈاکٹروں کی رائے کو مستند نہیں سمجھتا اور سمجھنا بھی نہیں چاہئے۔ البتہ طبی معاملات میں ماہرینِ فقہہ کی رائے کو ہم میں سے بیشتر لوگ حتمی سمجھتے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ عام آدمی کو وہ عقلِ سلیم عطا نہیں کی گئی جو علما کو ودیعت ہوئی ہے۔ لہذا طبی، انتظامی یا قانونی ماہرین سمیت کوئی بھی ہما شما اگر کسی عالمِ دین کے ہر کہے کی پیروی نہیں کرتا یا اپنی رائے دینے کی جرات کرتا ہے یا سوال اٹھاتا ہے تو وہ دراصل خدا کا نافرمان ہے۔
اگر فرامین خداوندی کی توجیہہ کا یہی معیار ہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا۔ تو پھر کھل کے کہیے کہ ایران، ترکی، خلیجی ریاستیں، شمالی افریقہ کے ممالک، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت بیسیوں مسلمان ممالک، حکومتیں، علما اور رعایا خدائی احکامات سے غافل ہیں۔
اگر وہ اچھے مسلمان ہوتے تو اس وقت خلق کو اجتماعی عبادت سے روکنے کے بجائے گھروں میں رہ کر عبادت کی ہدایت کیوں دیتے۔چنانچہ دینی حمیت کا تقاضا ہے کہ سعودی عرب کو پاکستانی علما براہِ راست یا ریاستِ پاکستان کے توسط سے ایک عرضداشت بھیجیں کہ اے خادمِ حرمین مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھولو، عمرے کو یکسر روکنے کے بجائے چھ فٹ کے فاصلے سے مناسک ِ عمرہ کی تکمیل کی پابندی کرواؤ، نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کی احیتاطی تدابیر کے ساتھ اجازت دو اور فریضہِ حج کی تیاریاں مت روکو ۔ورنہ ہم علماِ پاکستان سمجھیں گے کہ تمہارا ایمان کمزور ہے اور تم شریعت کی بنیادی تعلیمات و احکامات سے بھی نابلد ہو اور خدا کے غضب سے ڈرنے کے بجائے ایک گھٹیا سے وائرس سے ڈر رہے ہو۔
مگر ہم سب جانتے ہیں کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہوں کہ سعودی مفتیِ اعظم کہ جامعہ الازہر کے مفتیِ اعظم یا آیت اللہ خامنہ ای۔ کسی کو ایسی کوئی عرضداشت نہیں بھیجی جائے گی۔ اور سب جانتے ہیں کہ کیوں نہیں بھیجی جائے گی۔
ہم سب کو کتنا ارمان ہے کہ عالمِ اسلام کسی بھی مسئلے پر متحد کیوں نہیں ہوتا۔ اگر مسلمان ریاستوں، حکومتوں اور علما کو کوورنا بھی متحد نہیں کر سکتا تو اور کون سی قیامت اس ناممکن کو ممکن بنا پائے گی؟
وبا اور آگ میں کیا فرق ہے۔ کیا آپ آگ کے سامنے کھڑے رہتے ہیں یا اس سے بچنے اور بجھانے کی تدبیر کرتے ہیں۔ کیا کوئی وبا ایسی بھی ہوتی ہے جو ہندو یا مسلمان اور متقی و بدکار میں تمیز کر سکے؟عقل بھی اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں شامل ہے۔ اس نعمت کا شکر ادا کرنے کا عملی طریقہ یہ ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے نہ کہ طاق پر دھر دیا جائے۔چونکہ علماِ کرام نے ریاستِ پاکستان کو قائل کر لیا ہے کہ مساجد میں مشروط عبادت میں کوئی حرج نہیں لہذا اب کاروباری طبقات نے بھی دباؤ بڑھا دیا ہے کہ اگر دینی اجتماعات کا انعقاد درست ہے تو رزقِ حلال کی خاطر کاروبار و تجارت کھولنے میں کیا قباحت ہے۔چنانچہ ایک کے بعد ایک فصیل گرتی جا رہی ہے۔ اب کورونا ہی کوئی شرم کر لے تو کر لے۔
ویسے آپس کی بات ہے کورونا اتنا جان لیوا نہیں جتنی اس کی دہشت بنا دی گئی ہے۔ اصل سفاک وائرس ریاکار کمزوری کا ہے۔ یوں بھی ایک کمزور ریاست غریب کی جورو ہے۔ہاں یاد آیا حکومت اور علماِ کرام کے مابین مساجد میں عبادت بحال کرنے کا جو 20 نکاتی معاہدہ ہوا ہے اس کے چھٹے نکتے میں درج ہے کہ پچاس برس سے زیادہ عمر کے لوگ مساجد اور امام بارگاہوں میں نہ جائیں۔صدرِ مملکت عارف علوی سمیت جن علماِ کرام نے اس معاہدے کی ضمانت دی ہے ان سب کی عمر 50 سے اوپر ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسن نثار نے پیپلز پارٹی کے فنڈز کیسے ہضم کئے ؟ نام ور صحافی حیدر جاوید سید کے انکشافات
Next Article چیتا، بندر اور کورونا وائرس۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.