Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کہروڑ پکا کا اکلوتا شاعر ، اور بیورو کریسی : ہوتل بابا کا کالم (12 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

کہروڑ پکا کا اکلوتا شاعر ، اور بیورو کریسی : ہوتل بابا کا کالم (12 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرمئی 20, 201813 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
قارئین محترم ہم پہلے بھی ادب پر بیورو کریسی کی مضبوط گرفت کے بارے میں اظہار خیال کر تے رہے ہیں بیوروکریٹ صاحبان نے آج کل پورے ملک کو ہی فتح کر رکھا ہے ۔ اس مرتبہ جو بیوروکریٹ صاحبان نے انگڑائی لی تو ان کی نگاہ انتخاب کہروڑپکا پر جا ٹھہری ۔ کہروڑ پکا ملتان کا ایک نواحی علاقہ ہے وہاں کا ایک شاعر شاہین کہروڑی ملتان کے ادبی حلقوں کو عموما رونق بخشتا ہے افسوس صرف اس بات کا ہوا کہ کہرو ڑ پکا میں مشاعرہ ہوا اور وہاں کے اکلوتے شاعر کو ہی اس مشاعرے سے دور رکھا گیا کہا ں کہا ں سے لوگ کہروڑ پکا نہ پہنچے ۔ کراچی سے حمایت علی شاعر، شاہدہ حسن اور عبید اللہ علیم ، لاہور سے امجد اسلام امجد ، اظہر جاوید ، اسلام آباد سے خالد اقبال یاسر ، پشاور سے محسن احسان ، ملتان سے چند ایک کو چھوڑ کر تقریبا سبھی شاعر ۔ اور تو اور سامعین بھی ملتان سے بھیجے گئے شاید منتظمین کا خیال تھا کہ کہرو ڑ پکا والوں کو ڈھنگ سے داد دینا بھی نہیں آتی ۔ کہروڑ پکا کے شہریوں کو بہر حال اچھا تماشا دیکھنے کو ملا داخلہ بذریعہ کارڈ تھا اس لئے پٹواریوں کے ذ ریعے ایک سو روپے سے لے کر 500روپے تک میں کارڈ فروخت کئے گئے تماشہ یہ ہوا کہ قتیل شفائی صاحب جب مشاعرہ گاہ میں داخل ہونے لگے تو انہیں وہیں روک لیا گیا ان سے کہا گیا جناب آپ کہاں تشریف لے آئے یہاں تو شاعروں کو بلایا گیا ہے ۔ وہ تو اچھا ہوا کسی منتظم نے انہیں پہچان لیا اور دربانوں سے نجات دلائی ۔ طائر لاہوتی مشاعرہ کے انتظامات میں افسر ساجد کے ساتھ بہت متحرک تھے سٹیج کے لئے گاﺅ تکیے انہوں نے ہی جمع کئے کہروڑپکا کے سبھی گھروں سے ایک ایک تکیہ اٹھا لائے اور تو اور تکیہ برداری کے اس عمل میں شاہین کہروڑی کو بھی شریک کر لیا نتیجہ یہ نکلا کہ سٹیج پر شاعر کم اور تکیے زیادہ دکھائی دے رہے تھے ۔ پروین شاکر بھی اس مشاعرہ میں مدعو تھیں مگر وہ بوجوہ اس میں شریک نہ ہو سکیں  ۔ جب سے ان کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ دائر ہوا ہے انہوں نے مشاعروں میں شرکت کم کر دی ہے تقدیم  و تاخیر کے حوالے سے شعرائے کرام کے ساتھ جو سلوک ہو ا اس کی کہانی الگ ہے مشاعرے کے اختتام پر جب کہروڑ پکا کے نوجوان مہمان شعراءسے آٹو گراف لینے کے لئے آگے بڑھے تو طائر لاہوتی طیش میں آگئے اقبال ارشد کا کہنا تھا کہ طائر لاہوتی کو یہ غصہ ہے کہ کوئی پرستار ان سے آٹو گراف کیوں نہیں لینے آیا ۔ آخر میں آپ کو اقبال ارشد  کے ہی دو اشعار سناتے ہیں جو اس مشاعرے کا حاصل قرار پائے ۔
اتنا سفاک ہے دشمن کہ وہ گھر میں میرے
پھول تو پھول ہے پتھر نہیں آنے دیتا
اگلا شعر
رات دن سڑکوں پے بھٹکتے ہیں تحفظ کے لئے
خوف تنہائی ہمیں گھر نہیں آنے دیتا
( مطبوعہ : روز نامہ جسارت کر اچی  ۔۔ 24جون 1988ء )
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقبال ارشد ملتان پروین شاکر کہروڑ پکا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتعلیمی نظام اور مزدور بچے ۔۔ محمد یاسین خان
Next Article مشعال خان کی رہائش گاہ پر این ایس ایف کے منشور کا احیا : نئی جدوجہد کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.