Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رؤف کلاسراکا کالم:اندرا گاندھی‘ بینظیر بھٹو اور عمران خان… (5)
لکھاری

رؤف کلاسراکا کالم:اندرا گاندھی‘ بینظیر بھٹو اور عمران خان… (5)

ایڈیٹرجولائی 26, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اندرا گاندھی کی ہچکچاہٹ نے امریکی صدر کو حیران کرد یا۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی کہ بھارتی وزیراعظم تھوڑی دیر کیلئے وائٹ ہاؤس کے ڈانس فلور پر امریکی صدر کے ارد گرد گھوم جاتی۔ اندرا گاندھی نے صدر جانسن کو کہا کہ اس کے مخالفین اس کا جینا حرام کر دیں گے اور وہ عوام میں فوراً غیر مقبول ہو جائے گی۔ جانسن یہ سُن کر 49سالہ اندرا کو دیکھ کر بولا: اس لڑکی کو بھارت میں مشکلات نہیں ہونی چاہئیں۔ ساتھ ہی جانسن نے اعلان کر دیا کہ وہ بھارت کو 30لاکھ ٹن گندم اور 90لاکھ ڈالرز کی فوری امداد دے رہا ہے تاکہ بھارت کے عوام کی خوراک کی ضروریات اور ڈالروں کی کمی پوری ہو سکے۔ یہ اندرا گاندھی کا کامیاب دورہ تھا۔
اندرا نے واشنگٹن سے سیدھی ماسکو کی فلائٹ لی اور وہاں الیکسی کوسیجن (Alexei Kosygin) سے ملاقات کی۔ پھر لندن میں برطانوی وزیراعظم ہیرلڈ وِلسن سے ملی۔ ان دوروں کے بعد جب اندرا بھارت لوٹی تو شور مچ گیا کہ اندرا نے امریکی صدر جانسن سے جو ”ڈیل‘‘ کی ہے‘ اس سے بھارت کا بیڑا غرق ہو جائے گا‘اندرا پر تنقیدی حملے شروع ہو گئے ۔ آخر وہ اس بات پر راضی ہی کیسے ہوئی کہ بھارتی روپے کو ڈالرز کے مقابلے میں کم کیا جائے گا اور امریکہ کی یہ شرط کیسے مان لی گئی کہ امریکہ اور بھارت ایک مشترکہ تعلیم فاونڈیشن بنائیں گے؟ اندرا کو اس بات پر بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ اس نے ویتنام پر امریکی جارحیت کو کلین چٹ دے دی ۔ اگرچہ اندرا امریکہ سے واپسی پر اپنے خلاف چلنے والی مہم سے گھبرائی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے ناقدین کے دباؤ تلے آنے سے انکار کر دیا اور جونہی آئی ایم ایف نے اندرا گاندھی حکومت کو بیل آؤٹ پیکیج دینے کی منظوری دی‘ اندرا نے صبح کا انتظار کیے بغیر رات گیارہ بجے ایک ہی جھٹکے میں بھارتی روپے کو ڈالر کے مقابلے میں 57.5فیصد گرا دیا۔
یہ بھارتی عوام‘ میڈیا اور سیاستدانوں کیلئے بڑا بم شیل تھا۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بھارتی کرنسی کو اتنا گرادیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سنانے کیلئے اندرا گاندھی کی آواز آل انڈیا ریڈیو پر ابھری۔ اندرا نے بات شروع کی کہ آج وہ بھارتی عوام سے کھل کر بات کرے گی۔ بھارتی روپے کو ڈالر کے مقابلے میں گرانا اتنا آسان فیصلہ نہیں تھا‘ ہر قوم کی تاریخ میں ایسے لمحات آتے ہیں جب اس کا امتحان لیا جاتا ہے اور اس کے مستقبل کا تعین اس کے بہادرانہ فیصلوں کی بنیاد پر ہوتا ہے‘ بھارت کیلئے یہ وہی لمحہ ہے۔ بہت سارے حالات اکٹھے ہوگئے ہیں جس وجہ سے ہمیں یہ مشکل فیصلے کرنا پڑے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ جنگ‘ خوراک کی کمی اور قحط جیسی صورتحال کی وجہ سے بھارتی معیشت سست ہو گئی ہے‘ بلکہ یوں کہہ لیں کہ معاشی گروتھ بالکل رک گئی ہے۔ لاکھوں لوگ بیروزگار ہیں‘ کارخانوں نے مزدورں کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔ چھوٹی صنعتوں اور ایکسپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ ہر طرف غیریقینی کی سی صورتحال ہے۔ لوگ بہت مشکل میں ہیں۔ ہم نے اپنے تئیں کچھ اقدامات کی کوشش کی لیکن بات نہیں بن سکی۔ بھارت کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کیلئے ہمیں بڑی سرجری کی ضرورت تھی۔
اندرا گاندھی نے بھارتی کرنسی کو آئی ایم ایف کے کہنے پر گرانے کے فیصلے سے پہلے کانگریس کے صدر کامراج سے بھی مشورہ نہیں کیا تھا۔ کامراج کو بھی یہ خبر اندرا کے آل انڈیا ریڈیو سے خطاب کے دوران ملی۔ اندرا نے کامراج کو اس لیے اعتماد میں نہیں لیا تھا کیونکہ اسے پتا تھا کہ وہ روپے کی قدر گرانے کے سخت خلاف تھا۔ اندرا کی کابینہ کے کچھ وزرا بھی اس فیصلے کے سخت خلاف تھے۔ اندرا نے سب کو ایک ہی جواب دیا کہ یا اپنی کرنسی کی عزت بچا لیں یا غیرملکی امداد لے لیں‘ جس کی بھارت کو سخت ضرورت تھی۔ اندرا نے جس طرح بھارتی کرنسی کو ڈالر کے مقابلے میں گرانے کا فیصلہ کیا‘ اس سے دو باتیں سامنے آئیں‘پہلی یہ کہ اندرا کے اندر ایسے بڑے فیصلے لینے کی صلاحیت موجود تھی چاہے ان فیصلوں سے وہ عوام میں غیر مقبول ہو جائے۔ دوسرے‘ وہ کسی ناقد یا مخالف کے دباؤمیں آنے والی نہیں۔ وہی ہوا جس کا خطرہ تھا۔ سب اندرا کے مخالف ہو گئے۔ کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے اس فیصلے کے خلاف قرارداد پاس کی۔ کامراج‘ جس نے ڈیسائی کے وزیراعظم بننے کا راستہ روک کر اندرا کو وزیراعظم بنوایا تھا‘ نے کہا کہ بڑے باپ کی بیٹی ہے لیکن غلطی چھوٹے آدمی والی کی ہے۔
اندرا کیلئے یہی مسائل کم نہ تھے کہ امریکی امداد بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اور جب یہ امداد آنا شروع ہوئی تو بھی اس کی مسلسل ترسیل میں مسائل آرہے تھے۔ اندرا کو اس کی کچن کابینہ‘ جس میں تین چار اہم وزیر اور دو تین قریبی لوگ شامل تھے‘ نے مشورہ دیا کہ اس کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ لیفٹ آئیڈیالوجی کی طرف جھکائو ظاہر کرے تاکہ عوام میں اس کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا مل سکے۔ امریکہ پر زبانی حملے شروع کرے‘ اس سے دوستی کا تاثر زائل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے اندرا کو کانگریس کے اندر موجود سنڈیکیٹ سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ اندرا نے اس نئی پالیسی پر فوراً عمل شروع کیا اور امریکہ کے خلاف پہلا بیان داغتے ہوئے اس کے ویتنام کے کیپٹل ہنوئی پر بمباری کی شدید مذمت کی۔ ساتھ ہی روس کا دورہ کیا اور الیکسی کوسیجن کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے اور امریکی جارحیت کے خلاف سخت بیان بھی جاری کیا۔اندرا کے ان امریکہ مخالف بیانات نے صدر جانسن کو بہت غصہ دلایا ۔ اس نے فوری طور پر حکم دیا کہ بھارت کو امداد مزید سست کر دی جائے۔ بھارت میں امریکی سفیر نے صدر جانسن کو کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ویٹی کن میں پوپ نے بھی ویتنام میں بمباری کی مذمت کی تھی‘ اس معاملے میں اندرا اکیلی نہیں تھی۔ اس پر جانسن نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور پوپ ہم سے گندم مانگنے بھی نہیں آئے تھے۔ اندرا نے امریکہ کے خلاف زبانی جنگ جاری رکھی اور امریکن انڈیا ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھی ختم کرنے پر رضا مندگی ظاہر کر دی۔ لیکن اندرا کو بہت جلد ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
ہزاروں سادھو پارلیمنٹ کے آگے مظاہرے کرنے لگے کہ بھارت میں مسلمانوں کے گائے ذبح کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ گائے کے ذبح کرنے کے مسئلہ نے بہت جلد لوٹ مار اور فسادات کی شکل اختیار کر لی۔ اس موقع پر اندرا نے یہ تاریخی جملہ کہا کہ She won’t be cowed down by cow savers۔ فسادات دیکھ کر اندرا کو موقع مل گیا کہ وہ اپنے وزیر داخلہ‘ جس کو وہ سخت ناپسند کرتی تھی‘ فارغ کر دے۔ اندرا نے لیفٹ کی سیاست کی طرف جھکائو کرتے ہی اب کانگریس کی سنڈیکیٹ کے گُرو کامراج کو بھی ہاتھ دکھانے کا فیصلہ کیا ‘جس نے اسے وزیراعظم بنوایا تھا۔ اندرا نے ڈیسائی اور کامراج کے خلاف محاذ کھولنے کا فیصلہ کر لیا اور بیان جاری کیا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ پارٹی کسے وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے اور عوام کسے چاہتے ہیں‘‘۔
اندرا نے وزیراعظم بننے کے بعد عندیہ دے دیا تھا کہ وہ آنے والے برسوں میں کیسے حکمرانی کرے گی۔ اب صدر جانسن سے لے کر کانگریس کی سنڈیکیٹ کے گروز کو ہینڈل کرنے کا وقت آ گیا تھا۔ اندرا راج نیتی کا کھیل اپنے اصولوں پر کھیلنے لگی۔ اسے اپنے بچپن کے وہ تلخ دن یاد آئے جب اس کا باپ نہرو اور دادا موتی لال جیل میں تھے‘ اور اس کی بیمار ماں کاملہ اپنی ساس اور نندوں کے رحم و کرم پر تھی۔ جو بُرا سلوک اس کی ماں کے ساتھ ہوا تھا وہ اسے جوانی میں ہی قبر تک لے گیا۔ اندرا کے اندر بچپن سے چھپی اذیت پسندی اور سرد مہری نے سر اٹھا لیا۔ بھارت میں بڑا کھیل شروع ہو چکا تھا اور اندرا کے اندر کا سکارپین سب کو ڈسنے کیلئے زہریلا ڈنک تیار کر چکا تھا۔ (جاری)
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم:سب نقلی ہے!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:مسلم لیگ (ن) کے لئے خود کش حملہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔

نومبر 2, 2026

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک

نومبر 2, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.