Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آہ بینظیر۔۔رولا رپہ/راﺅ خالد
راؤ خالد

آہ بینظیر۔۔رولا رپہ/راﺅ خالد

ایڈیٹردسمبر 30, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں بینظیر بھٹو کا نوحہ لکھنا چاہتا ہوں، کہاں سے شروع کروں، بھٹو کی پنکی سے، شاہنواز اور مرتضیٰ کی لاڈلی بہن سے ، جن کو اس نے اپنی زندگی میں کھویا اور اتنے دردناک حالات اور طریقے سے کھویا کہ خدا کسی دشمن کو بھی اس دکھ سے آشنا نہ کرے۔پھر خود بھی اسی قسم کے ظلم کا شکار ہو کر، یہ خونِ خاک نشیناں تھا رزقِ خاک ہوا، کیونکہ اس خون کا حساب لینے والے اپنے تھے لیکن ہر قسم کا اختیار ہونے کے باوجود انہوں نے شہید کے قاتلوں کوڈھونڈنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ اسکے خون کے صدقے حکمرانی پانے والوں نے بی بی اور اسکے بابا کے نام پر ووٹ تو لئے لیکن جو حق شہید رانی کا تھا وہ کبھی لوٹانے کی کوشش نہیں کی۔اگر کچھ تھا تو دولت جمع کرنے کی ہوس، اقتدار سے چمٹے رہنے کا شوق، جس کے لئے شہیدوں کے خون کو بیچ بیچ کر یہ ظالم تھکنے کو نہیں آ رہے۔اقوام متحدہ کی ٹیم کے سربراہ کہتے ہیں کہ بینظیر کے وارث اسکی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں تھے بلکہ انہیں مجبور کر رہے تھے کہ انکی لکھی ہوئی رپورٹ کو اپنا لیا جائے۔اور اسکی کاپی بھی انہیں دی گئی۔ گزشتہ دنوں بینظیر شہید کی برسی تھی ، خیال تھا کہ بی بی شہید کے وارث اسکو یاد کرینگے، لیکن وہاں تو منظر ہی کوئی اور تھا۔چیخ و پکار تھی لیکن اس لئے نہیں کہ انہوں نے گیارہ سال پہلے دھرتی کی لاڈلی کو کھو دیا تھا، بلاول نے اپنی ماں اور آصف زرداری نے اپنی انمول بیوی کو کھو دیا تھا۔چیخ و پکار اس مال و اسباب کی بدولت تھی جس کے کھونے کا ان کو ڈر لاحق ہو چکا ہے۔رونا اس بات کا تھاوفاق اور باقی صوبے تو پہلے ہی ہاتھ سے گئے کہیں سندھ کی حکمرانی بھی نہ چھوڑنی پڑ جائے۔ وہ عیش و آرام جو لوگوں کے نام پر ترقیاتی منصوبے بنا کر اپنی ترقی کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے اس سے بھی ہاتھ دھونا پڑجائیں۔ جب بینظیر کے وارث ہی نوحہ خواں نہیں تو میں کس بات کا نوحہ لکھوں، اور لکھوں بھی تو کیا لکھوں کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی جو واقعی عوامی جماعت تھی جس قائد کی محبت میں لوگوں نے اس کی پھانسی کا سن کر خود سوزی کی،بھٹو کی بیٹی نے باپ کی وراثت کو جن مشکل حالات میں سنبھالا اور گیارہ سالہ سیاہ رات کے بعد ایک روشنی کی صورت میں عوام کے لئے امید کا پیغام لائیں، وہ جماعت اب زرداریوں اور انکے حواریوں کی لوٹ مار کے تحفظ کے لئے تلی بیٹھی ہے۔ اور اس صف میں کون کونسے چہرے دیکھ رہاہوں۔، بھٹو اوربی بی شہید کی قبروں کے سامنے کھڑے ہو کر وہ یہ باتیں سن بھی کیسے رہے تھے۔ کسی میں جرات نہیں تھی کہ کھڑا ہوتا اور کہتا کہ بی بی اور اسکے بابا نے قربانی اس دن کے لئے نہیں دی تھی کہ آپ اپنے کرتوتوں کے انجام سے بچنے کے لئے انکا خون بیچ دو۔اگر سب کے سامنے پوچھنے کی ہمت نہیں تھی تو بند دروازوں کے اندر جب پارٹی کا اجلاس ہو رہا تھا تو پوچھ لیتے کہ محترم ہر دفعہ آپ کا نام ہی کیوں آتا ہے۔ ہم بھی تو اسی پارٹی میں دہائیوں سے ہیں وزیر بھی رہے ہیں ہمیں تو کوئی مسٹر 10پرسنٹ وغیرہ کے نام سے نہیں پکارتا، ہمارا تو جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ میں نام نہیں آتا۔ کم از کم ہمیں تو بتا دیں کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے؟جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹی ہو گی لیکن سچ کیا ہے یہ بھی تو پتہ چلے۔بی بی شہید کو مرنے کے بعد تو سچ سننا نصیب ہو کہ اسکے وارث بے گناہ ہیں۔لیکن لگتا ہے کہ بھٹو خاندان کو کسی کی نظر کھا گئی ہے انکے نصیب میں مر کر بھی چین نہیں ہے۔ ماں قبر کے اندر کیسے کرب میں ہو گی جب اسکا لاڈلا بیٹا بلاول اس کی طرح عدالتوں کے چکر لگا رہا ہو گا اور اسکو پتہ بھی نہیں ہو گا کہ کہ اسکے نام پر بھی اسکے اپنوں نے کیا کیا گل کھلائے ہوئے ہیں۔وہ کیسا لمحہ ہو گا جب اسکو پتہ چلے گا کہ عوام کو ہی نہیں اسے بھی دھوکے میں رکھا گیا۔ وہ اس عوام کا سامنا کیسے کرے گا جو اسکی ماں اور نانا کے نام پر جان دینے کو تیار ہوتے تھے اور اب بھی ہیں۔کیا ان ظالموں نے ایک لمحے کے لئے بھی نہیں سوچا کہ ایک دن انہیں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا سامنا کرنا ہے۔ کیا یہ ا?ب حیات پی کر ا?ئے ہیں کہ اس خوف سے مبرّا ہیں اور اتنی دولت بھی اسی لئے جمع کر رہے ہیں کہ اگلی کئی صدیوں کا بندوبست کر لیں۔کہتے ہیں کہ کفن کی جیب نہیں ہوتی تو یہ دولت ساتھ لے کر کیسے جائیں گے یا پھر فراعین مصر کی طرح اپنی قبروں میں ڈالروں کے صندوق ساتھ دفن کرائیں گے۔ کچھ رحم کریں قوم پر نہیں تو اپنے پیاروں پر رحم کر لیں، شہیدوں کی اس جماعت پر ہی کر لیں جس نے ہمیشہ اس ملک کے غریب عوام کو ایک امید دی ہے، زندہ رہنے اور لڑنے کا حوصلہ دیا ہے۔ لیکن آپ کو کیا معلوم ا?پ نے ضیاءکا دور دیکھا ہوتا تو آج آپ میں حکمرانوں کو دھمکی دینے کی ہمت نہ ہوتی۔ افسوس صد افسوس وہ لوگ بھی گنگ ہو چکے ہیں جنہوں نے جان کی بازی لگا کر اس جماعت اور اسکے نظریے کو پروان چڑھایا۔ ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ایسی بھی کیا مجبوری ہے جناب، اگر بھٹو اور بی بی شہید کی پارٹی اور اسکی اولاد کو بچانا ہے تو، خدارا، اسکی تباہی کے درپے لوگوں کو بے نقاب ہونے دیں، ورنہ تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں۔ آخر میں نوحہ، وسمل پنوار کے شعروں کی صورت میں: اینویں سن دے ہاں کئی سال اگیں ایں راول راٹھ دی پنڈی وچ جینویں سورج سولی چڑھیا ہا اینویں چندر مکھی دھی بھٹو دی اینہہ سیت سڑیے ہوئے پنڈی وچ ایں ماں دھرتی دے دھاڑ لاں توں کھا گولی جھوک لڈا گئی اے اساں وسمل ناں گئے لوکاں دی ہئی جگ جیون دی آس ہکا او وی رس گئی اے ، مکلا گئی اے
(بشکریہ:روزنامہ92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعلیٰ کی آمد اور ستلج کی پکار۔۔ظہوردھریجہ
Next Article سیاست اورحکمرانی پر کیا لکھنا۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.