Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رحیم یار خان: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی
اہم خبریں

رحیم یار خان: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی

ایڈیٹرجولائی 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رحیم یار خان : پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے کے 4 روز بعد مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں سوار 17 مسافروں کو تلاش کرنے کی کوششوں کے دوران مزید 3 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ اس سے قبل بدھ کی رات گڈو کے قریب سے 2 خواتین کی لاشیں ملی تھیں۔
تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب زندہ یا مردہ مزید لوگوں کے ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کاشف نثار گِل نے صحافیوں کو بتایاکہ حادثے کو ہوئے 56 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور اب ڈوبنے والوں میں سے کسی شخص کے زندہ پائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سرچ آپریشن میں 35 کے قریب غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ امدادی ٹیموں کی مدد کر رہے ہیں۔
سولنگی قبیلے کے سربراہ سردار عباس خان سولنگی نے الزام لگایا کہ حادثے کو 4 روز گزرنے کے باوجود بھی پنجاب اور سندھ کی حکومتیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے سے ہچکچا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی صوبے سے کسی بھی قانون ساز نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی ان کے لیے کسی معاوضے کا اعلان کیا گیا۔یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا تھا جب شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد لوگ 2 کشتیوں میں سوار ہو کر اپنے گاؤں ماچکے واپس آرہے تھے۔الٹنے والی کشتی میں 40 سے 45 مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ حادثے کے وقت اس میں 95 مسافر سوار تھے، ان میں سے 45 افراد کو ابتدائی کوششوں میں بچا لیاگیا تھا۔
کشتی میں سوار تمام مسافروں کا تعلق سولنگی قبیلے سے تھا جو صادق آباد کی تحصیل روجھان کی یونین کونسل کہروڑ والی کے علاقے سردار پور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھروں کو آرہے تھے۔متاثرین کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی، اوباڑو کے گاؤں دیہ ڈھنڈ کے علاقے حسین بخش سولنگی سے تھا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )‌

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رحیم یار خان کشتی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
Next Article بھارت کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی خاتون دروپدی مرمو صدر منتخب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

: ’سیلاب میں گھری بارات، ریسکیو 1122 کے اہلکار بنے سہاگ کے محافظ۔۔‘

ستمبر 9, 2025

خالد مسعود خان کا کالم : ریاست کی رٹ اور رحیم یار خان میں شہید ہونے والے پولیس کے جوان

اگست 20, 2025

سپورٹس گالا ، فن فیئر ، سرکاری پرائیویٹ کالجز میں ڈانس محفلوں پر پابندی

مارچ 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.