نئی دہلی: بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون ملک کی صدر منتخب ہوگئیں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے صدارتی انتخابات برائے 2022 میں حکومت کی نامزد کردہ امیدوار دروپدی مرمو پچاس فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکیں۔
64 سالہ مرمو اس سے قبل بھارتی آرمی فورس کی پہلی سپریم کمانڈر رہنے کا اعزا بھی حاصل کرچکی ہیں، اس کے علاوہ وہ سنہ 2000 میں ریاست اڑیسہ کی اسمبلی میں بطور رکن منتخب ہوئی اور پھر ریاستی وزیر بن کر 2004 تک ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔ بعد ازاں انہیں 2015 میں ریاست جھاڑ کھنڈ کے گورنر کی ذمہ داری دی گئی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی انتخابات میں مرمو کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ انڈیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک قبائلی خاتون کو صدر مقرر کردیا ہے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز ـ)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

