Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رتی گلی کے موسم مہربان نہ تھے۔۔صدائے عدل/قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

رتی گلی کے موسم مہربان نہ تھے۔۔صدائے عدل/قیصر عباس صابر

ایڈیٹرجنوری 24, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shounter lake azad kashmir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب کی بار ہمارے لئے رتی گلی کے موسم مہربان نہ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
دواریاں ایک آباد اور پررونق قصبہ تھا جو دریائے نیلم کے اس کنارے پر بسایا گیا تھا جہاں سے ایک ندی جو دریا کی سی روانی اور تیزی سے اوپر سے اترتی تھی اور پل کو بامقصد کرتے ہوئے نیلم کے پانی میں اپنے رنگ شامل کرتی تھی پھر وہ ندی نہ رہتی تھی ایک دریا کے رنگ میں رنگی جانے والی داستاں بن جاتی تھی کہ جو پانی اس ندی کے تھے وہ نیلم کے سلیٹی پانی کو دور تلک جداکرتے جاتے تھے ۔ سفید اور سلیٹی رنگت دور تک گواہی دیتی تھی کہ یہ پانی جو دواریاں سے شامل ہوئے ہیں وہ کشن گنگا کے گدلے پانی کو بھی پاک کرتے جاتے تھے ۔ دواریاں آبادی کے لحاظ سے ایک قصبہ اور سیاحت کے لحاظ سے دروازہ تھا جو پھولوں، رنگوں اور خوبصورت موسموں کے دیس کی طرف کھلتا تھا جہاں پر کھڑی فور بائی فور جیپیں آپ کو نئے جہانوں سے آشنا کرتی تھیں اس لئے مہنگی تھیں۔
ہم اپنی کار کو روکے ہوئے جیپ کے بکنگ آفس کے کلرک سے رتی گلی جھیل کی طرف جانے والے سارے امکانات پر بات کرتے تھے ، کار میں ہر سفر کی ہم سفر اہلیہ اور بچے منتظر تھے اور زیر لب دعائیں مانگتے تھے کہ راستے کھلے ہوں تو گھر واپسی کچھ دن کے لئے مزید ٹل جائے ۔ جیپ ڈرائیوروں کی سرد مہری بتاتی تھی کہ معاملہ گڑ بڑ ہے۔ کلرک نے تصدیق کی کہ ” دواریاں سے رتی گلی کا کل فاصلہ سولہ کلومیٹر ہے جس میں سے آٹھ کلو میٹر تک جیپ جاسکتی ہے باقی نصف پیدل طے کرنا ہوگا اور مسلسل برف پر چلنا ہوگا ۔ گھوڑے بھی مل سکتے ہیں“۔
رتی گلی کے راستے بند تھے جس کی تصدیق ہوچکی تھی مگر شوقِ پرواز کو سلام کہ جب ہم نے فوزیہ سے پوچھا تو انہوں نے فوراً کہا کہ ہاں برف پر آٹھ کلومیٹر پیدل چل لیں گے مگر آیت زہرا کی کم عمری راہ کی دیواربن گئی اور ہم رتی گلی کے بند راستوں پر جمی برفوں پر چلنے سے بچ گئے۔
دواریاں تک پہنچنے کے لئے ہم صبح سویرے دوسڈ کے کشمیر لاجز سے نکلے تھے تو ہمیں باقاعدہ دعاؤں اور محبتوں میں رخصت کیا گیا ۔سید اکبر بخاری، غلام مرتضیٰ ، رانا مشتاق اور ان کے درجنوں احباب اپنی محبتیں نچھاور کرنے کے لئے چلے آئے تھے ۔ کتابوں سے شغف رکھنے والے شعبہ تعلیم سے وابستہ استاد، ڈاکٹرز اور سبھی دوست ہمیں رخصت کرتے تھے اور ہم رتی گلی جھیل کے خواب سجائے روانہ ہوتے تھے۔ دریائے نیلم کے کھلے پاٹ کے کناروں پر جو میدان تھا اس پر قائم سکول صبح صبح ”اقراء“ کے حکم کی لاج رکھتا تھا اور سینکڑوں بچے حاضر تھے ۔ وادی نیلم کی ٹھنڈ ی صبح میں ہم زرد دھوپ کے سائے میں رخصت ہوئے تھے اور خم دار رستوں سے ہوتے ہوئے دواریاں پہنچے تھے مگر یہ دروازے بند تھے۔ رتی گلی سے آنے والی ندی کے پانی جہاں نیلم میں گدلی رنگت شفاف کرتے تھے وہیں سیاحوں کے لئے ایک ریسٹورنٹ تھا جو دراصل دریا میں بہتا ہوا محسوس ہوتا تھا ۔ وہیں قریب ہی کار پارکنگ تھی ۔ رتی گلی جھیل کے عشق میں مبتلا جتنے دل جلے برف کی آغوش میں راتیں بسر کرتے تھے ان کی سواریاں اسی پارکنگ میں پارک ہوتی تھیں اور محفوظ سمجھی جاتی تھیں۔ دواریاں سے رتی گلی جھیل تک جیپ کا کرایہ چھ ہزار روپے مقرر تھا اگر واپسی آئندہ روز ہوتی تھی تو ایک ہزار روپے مزید بڑھ جاتا تھا کہ جیپ آپ کے انتظار میں کھڑی رہتی تھی۔
ہم رتی گلی کے شوقِ دیدار میں کتنی شامیں اور صبحیں برفیلے خیموں میں گزار سکتے تھے مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔ یہ موسموں کی مرضی تھی کہ کب مہرباں ہوں اور ہم اس باپردہ اور ملفوف جھیل کی ایک جھلک دیکھ پائیں ۔ ہم نے ہر خوبصورت جھیل کے یکساں مزاج دیکھے تھے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو بھلا کب قریب آنے دیتی تھیں؟
جھیل کرومبر ، نانگا پربت جھیل ، راما لیک اور شیو سر کے مزاج ایک جیسے تھے مگر اس قدر باپردہ نہ تھے ، ایسے دھند کے ملفوف کہیں نہ تھے جو رتی گلی کے تھے ۔ رتی گلی جھیل کی قربت کے لئے جس وجدان کی ضرورت تھی اس کےلئے ہم جوگی بھی بن سکتے تھے ۔اس تک پہنچنے کے لئے کتنی رگوں میں دوڑتا خون منجمند ہوا تھا اور کتنے دیوانے برفیلے صحراؤں کی ریت چھانتے چھانتے غرق دریا ہوئے تھے۔ ہم نے جسے مدتوں سوچا تھا، چاہا تھا اور جس میں تیرتے راج ہنس ہمارے خواب سجاتے تھے ، ہمارے سینو ںمیں رنگ بھرتے تھے اور آنکھوں کے عدسوں کو شفاف کرتے تھے ہم اس کی قربت میں تھے مگر وہاں تک پہنچ نہ سکتے تھے ، اسے چھو نہ سکتے تھے کہ خواب شائد اپنا بھر م رکھنا جانتے تھے کہ خواب اکثر حقیقتوں سے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔
ہم نے دواریاں سے نکل کر اٹھ مقام سے ہوتے ہوئے مظفر آباد پہنچنا تھا اور سارا سفر رائیگانی کا تھا کہ جب منزل کے قریب پہنچ کر بھی آپ حسرتِ ناکام لئے واپس لوٹتے ہیں تو رائیگانی ہی رائیگانی آپ کے اطراف میں پھیل چکی ہوتی ہے ، قہقہے لگاتی ہے ، دھند میں ملفوف رتی گلی جھیل کے سب دروازے برف کی زنجیروں میں جکڑے تھے ۔ رتی گلی جھیل بھی تیرے جیسی تھی جسے ملفوف رہنا، پردے میں چھپنا پسند تھا۔
اب کی باررتی گلی کے موسم مہرباں نہ تھے ۔
( بشکریہ : روزنامہ جہان پاکستان )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رتی گلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوطن عزیز میں فی الوقت ’’ستّے خیراں‘‘ ہیں : برملا / نصرت جاوید
Next Article ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانبدار اور بے بنیاد رپورٹ مسترد کرتے ہیں : فردوس عاشق اعوان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بارش، برف ، آبشاریں اور گھوڑے : صدائے عدل / قیصر عباس صابر

فروری 8, 2020

دریائے نیلم ، جنات اور پراسرار ہوائیں: صدائے عدل/ قیصر عباس صابر

فروری 5, 2020

جھیل رتی گلی کی نیلاہٹ اس کی آنکھوں میں اتر آئی ۔۔صدائے عدل /قیصر عباس صابر

جنوری 25, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.