Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نیا پاکستان اور پرانے طبلہ نواز : صدائے عدل /قیصر عباس صابر
اختصاریئے

نیا پاکستان اور پرانے طبلہ نواز : صدائے عدل /قیصر عباس صابر

ایڈیٹراگست 28, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
عمران خان کی نیت پر شک شائد ہی کوئی کرے مگر بات نیت سے بہت آگے نکل چکی ہے ۔ انہوں نے نئے پاکستان کےلئے کیا کچھ قربان نہیں کیا ۔ وہ بیوی چھوڑ دی جو مذہب چھوڑ کر خان کے ساتھ پاکستان آئی تھی ۔ اپنے آرام اور سکون کے دن سیاست جیسے تخت یا تختے کے کھیل کی نذر کردیے ۔ ریحام خان، عائشہ گلا لئی اورستیا وائٹ کے ہاتھوں رسوائیاں بھی خان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔ بائیس سالہ محنت کے بعد کرم فرما اداروں اور نوجوان نسل نے مل کر منزل کے قریب پہنچادیا ،کچھ آزاد امیدواروں کی مہربانیاں رنگ لے آئیں ۔نیا پاکستان بن گیا مگر پرانے”پاپی“ خود کو نہ بدل سکے ۔ عمران خان کو جگہ جگہ ”گندا “ کر کے نئے پاکستان کی تازہ دم ٹیم کو وضاحتوں پر لگا دیا ۔ بقول احمد فراز:۔
شہر کا شہر ہی ناصح ہوتو کیا کیجیے
ورنہ ہم رند تو بھڑ جاتے ہیں دو چار کے ساتھ
عمران خان کو پریشان کرنے والا کوئی ایک ہو تو اسے ”لاڈلا“ قرارد ے کر استثنیٰ مانگ لیا جائے مگر یہاں ” جو بھی آتا ہے اٹھائے ہوئے جال آتا ہے“ عمران کی ٹیم ایک وضاحت دے کر فارغ نہیں ہوتی کہ ایک نیا ہنگامہ حکومت کو دفاعی کٹہرے میں لے آتا ہے۔ جہانگیر ترین کے نااہل ”مشوروں“ پر تنقید اور سیاستدانوں کی خریدو فروخت کے نوحے عمران خان کے حلف کی شہنائیوں میں دب گئے پھر کراچی کے ایم پی اے عمران شاہ کے تھپڑ کی گونج بنی گالا تک جاپہنچی ۔ نئے پاکستان پر کچھ زیادہ توقعات کے وابستہ کرلینے والی عوام اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کا دفاع کہاں تک کرے کہ ایک کے بعد ایک سکینڈل حکومت کے ہنی مون کو پر سوز کرتا چلا جاتا ہے ۔ عمران اکیلا کیا کرے اور کہاں تک کرے؟ صفائیاں اور وضاحتیں جو وقت رخصت دی جاتی ہیں ۔پرانے کھلاڑیوں نے نئے پاکستان کی بنیادوں میں اپنی من مانیوں کا پانی چھوڑنا معمول بنا لیا ہے۔ نئے پاکستان کے ”دشمن“ خبر نہیں کہاں سے غریب وزیرا علیٰ عثمان بزدار کی ٹھاٹھیں مارتی ہوئی فضائی تصویر لے آئے کہ وہ تصویر صرف تصویر نہیں بلکہ نئے پاکستان کے خلاف ایک سازش ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔شیخ رشید کی ریلوے کی سینئر افسر کے ساتھ ”جلالی“ پرتو وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی بھی بولتی بند ہوگئی کہ جادو تو وہی ہوتا ہے جو سر چڑھ کر بولے اور اب سوشل میڈیا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اب عمران خان نے خاور فرید اور ڈی پی او پاکپتن والے معاملے کی رپورٹ طلب ہی کی تھی کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنے ”سسرال یاترا“ کے لئے خانیوال تشریف لائے تو ہسپتال کا دورہ  کیا ۔ ڈاکٹر سرکاری خوشامد میں مصروف تھے کہ ایک بچی دم توڑ گئی جس سے نئے پاکستان کی سادگی مہم پر پھر سوالات اٹھیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان کےلئے پرانے طبلہ نواز اپنا ہاتھ ہولہ رکھیں یہ نہ ہو کہ وہ اپنی ناقص ٹیم کی وجہ سے اپنا سفر رائیگاں کربیٹھیں کہ موقع صرف ایک بار ملتا ہے۔
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیاں چنوں : وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول نے بچی جان لے لی
Next Article گستاخانہ خاکوں کے نام پر سیاست اور مولوی رضوی کی دھمکی ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.