Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قلندر اور کنگ لڑ پڑے : نامناسب الفاظ اور اشارے
لکھاری

قلندر اور کنگ لڑ پڑے : نامناسب الفاظ اور اشارے

ایڈیٹرفروری 18, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
psl points table
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ کی دو فرنچائز ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان اور اشارے استعمال کیے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا تھا۔ جس کے بارے میں دونوں ٹیموں نے میچ ریفری روشن مہانامہ سے بھی باضابطہ شکایت کی ہے۔



میچ کے اختتام پر کراچی کنگز کے صدر سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شکایت کی کہ کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کے اوپر واقع لاہور قلندرز کے مہمانوں کے باکس سے ان کے بارے میں مبینہ طور پر نامناسب نعرے لگائے گئے ہیں اور نامناسب اشارے بھی کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر بھی وسیم اکرم کے پاس آگئے۔ اس دوران سکیورٹی سٹاف نے مہمانوں کے باکس کی جانب دیکھتے ہوئے ان لوگوں کو پہچاننے کی کوشش کی جن کے بارے میں وسیم اکرم نے شکایت کی تھی کہ وہ نامناسب الفاظ استعمال کر رہے تھے۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ لاہور قلندرز کے باکس سے کسی قسم کے نامناسب الفاظ اور اشارے کیے گئے تھے۔



عاطف رانا کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم عماد وسیم اور محمد عامر نے مبینہ طور پر لاہور قلندرز کے باکس کی طرف دیکھتے ہوئے نامناسب زبان استعمال کی ہے جس پر لاہور قلندرز نے نہ صرف میچ ریفری روشن مہانامہ سے باضابطہ شکایت کی ہے بلکہ اس معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ عاطف رانا کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم، عماد وسیم اور محمد عامر سینئر کرکٹرز ہیں لیکن انہیں کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ ہماری خواتین کے بارے میں مبینہ طور پر نامناسب زبان استعمال کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے باکس میں ُاس وقت سینئر صحافی محمد مالک، اویس توحید، رانا جواد کے علاوہ حامد میر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ عاطف رانا نے بتایا کہ وسیم اکرم کی شکایت پر سکیورٹی سٹاف نے مبینہ طور پر رانا جواد اور اویس توحید کو آکر شامل تفتیش کرلیا اور ان سے ان کے کارڈز لے لیے گیے۔ کیا یہ دونوں سینئر حضرات کسی کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرسکتے ہیں؟دوسری جانب کراچی کنگز کے سربراہ سلمان اقبال نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ وسیم اکرم یا کسی دوسرے کرکٹر نے لاہور قلندرز کے باکس کی طرف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنوجوان صحافی اقبال مبارک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے
Next Article شکریہ راحیل شریف اور شکریہ قمرباجوہ ۔۔ کاشف رفیق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.