Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حکومت نگران وزیراعظم کے نام پر ’متفق‘، تنازع سے بچنے کیلئے شناخت ظاہر کرنے سے گریز
اسلام آباد

حکومت نگران وزیراعظم کے نام پر ’متفق‘، تنازع سے بچنے کیلئے شناخت ظاہر کرنے سے گریز

ایڈیٹراگست 8, 202314 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:حکمران اتحاد نے موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل میں صرف ایک روز باقی رہ جانے سے قبل نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق رائے پیدا کر لیا تاہم نامزد امیدوار کو کسی بھی تنازع سے بچانے کے لیے ان کی شناخت کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بھی 3 روز تک اس معاملے پر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت کر سکتے ہیں، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی آج یا کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے ملاقات متوقع ہے تاکہ نگران وزیراعظم کے لیے نام حتمی طور پر طے کیا جا سکے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نگران وزیراعظم کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہے، تاہم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سیاستدان، جن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، انہیں بھی نگران وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وزیر اعظم کا کوئی نام تجویز نہیں کیا، تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کو نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے 3 نام تجویز کیے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایم کیو ایم (پاکستان) کی قیادت اور رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں گورنر کامران ٹیسوری کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔
وفد کے ارکان نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری پر پارٹی کے تحفظات دور کرنے اور اپنی تجاویز کو شامل کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کی حمایت کے بغیر حکومت ملکی معیشت کی بحالی کے مشکل چیلنج سے تنہا کبھی نہیں نمٹ سکتی۔
دوسری جانب گزشتہ روز یہ افواہیں بھی زیرگردش رہیں کہ نگران وزیر اعظم ڈاکٹر حفیظ شیخ بن سکتے ہیں، تاہم رانا ثنا اللہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا۔
قیاس آرائیاں بڑھنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو اس عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے، ڈاکٹر حفیظ شیخ ان ٹیکنوکریٹس میں سے ایک ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مرکزی دھارے کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول ہیں اور جب بھی ملک میں کوئی عبوری حکومت قائم ہوتی ہے تو ان کا نام ہمیشہ لیا جاتا ہے۔
انہیں سب سے پہلے فوجی آمر پرویز مشرف بطور وزیر نجکاری حکومت میں لائے تھے، بعدازاں وہ پیپلزپارٹی حکومت میں (13-2012 سے) اور پی ٹی آئی کے دورِحکومت میں بھی (21-2020 تک) وزیر خزانہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ 2003 سے 2006، 2006 سے 2012 اور پھر 2012 اور 2018 میں سینیٹ کے رکن بھی رہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:انٹر نیٹ کی بنائی متوازی دنیا
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:کرہِ ارض کے اصل مالکان کی حالت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.