Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اسلام آباد:پیٹرول ڈیلرز کے وفاقی وزیر سے مذاکرات، ہڑتال دو روز تک مؤخر کرنے کا فیصلہ
اہم خبریں

اسلام آباد:پیٹرول ڈیلرز کے وفاقی وزیر سے مذاکرات، ہڑتال دو روز تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

ایڈیٹرجولائی 21, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
petrol price
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے مذاکرات کے بعد ملک گیر ہڑتال دو روز کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی پی ڈی اے نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کے بعد کل (22 جون) کو اعلان کی گئی ہڑتال دور روز (24 جولائی) تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے منافع کے مارجن میں اضافے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
گزشتہ روز فیول اسٹیشن آپریٹرز نے کل سے شروع ہونے والی غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا اور منافع کا مارجن موجودہ 2.4 فیصد کی سطح سے دوگنا کرکے پانچ فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پی پی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے پیٹرول اسٹیشن بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں ایک پریس ریلیز میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرشپ مارجن بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود اور افراط زر نے آپریٹرز کا کاروبار متاثر کیا ہے۔
پی پی ڈی اے نے مزید کہا تھا کہ ملک میں ایرانی ایندھن کی اسمگلنگ کی وجہ سے فروخت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے 1999 میں ایک معاہدہ کیا تھا کہ ہمیں 5 فیصد منافعے کا مارجن ملے گا، جس سے 2004 میں کم کر کے 4 فیصد کر دیا گیا تھا۔
پی پی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس وقت موجودہ حکومت نے منافعے کا مارجن 6 روپے فی لیٹر کر دیا تھا، جس سے ان کا منافع تقریباً 2.4 فیصد ہوگیا اور یہ پیٹرول ڈیلرز کے لیے قابل قبول نہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے ہمیں بتایا کہ منافعے کے مارجن پر بعد میں غور کیا جائے گا لیکن پھر بجلی، یوٹیلیٹیز، لیبر اور کائبر ریٹ میں اضافے کی وجہ سے چھوٹے پیٹرول پمپس کا منافع مکمل طور پر ختم ہو گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے وزیر مملکت مصدق ملک سے رابطہ کیا اور تمام اہم اخبارات میں اپنی اپیلیں شائع کیں، انہوں نے ہم سے کراچی آنے کا وعدہ کیا تھا اور اسی لیے ہم نے کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا لیکن انہوں نے دورہ نہیں کیا۔
بعد ازاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ایک اور بیان میں کہا کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے انہیں بلایا ہے اور وہ آج شام 4 بجے ملاقات کریں گے۔
اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن نے ایک اور بیان جاری کیا جس پر وزیر مملکت، پی پی ڈی اے کے چیئرمین اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مسرور خان کے دستخط تھے۔
ڈان ڈاٹ کام کو موصول اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی بنیاد پر، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈیلر کے مارجن میں نظرثانی ہونی چاہیے، بڑھے ہوئے مارجن کا تعین تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول حقیقی اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جائے گا، اس نظرثانی شدہ مارجن نمبر کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں کے اندر یعنی 24 جولائی کو کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس یقین دہانی کے پیش نظر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال 24 جولائی 2023 بروز پیر تک مؤخر کر دی گئی ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #petrol #petrolium #petrolium products #PTI #strick imran khan petroleum-strike آصف زرداری افغانستان مصدق ملک وزیر مملکت برائے پیٹرولیم پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پی پی ڈی اے ہڑتال ہڑتال دور روز (24 جولائی) تک مؤخر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی کی دوسری درخواست بھی خارج
Next Article سمیہ گیلانی ایڈوکیٹ کا کالم : دیگ میں گرے وکیل صاحب اور شاپروں میں کھانا بھرتی مائیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 4, 2026

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.