Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پیٹرول ڈیلرز کا ملک بھر میں آج سے ہڑتال کا اعلان، اسٹیشنز پر لوگوں کا رش
اہم خبریں

پیٹرول ڈیلرز کا ملک بھر میں آج سے ہڑتال کا اعلان، اسٹیشنز پر لوگوں کا رش

ایڈیٹرنومبر 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
petrol
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے) نے حکومت کی ڈیلرز کے منافع کا مارجن بڑھانے میں ناکامی پر ملک بھر میں ہڑتال اور تمام اسٹیشنز جمعرات سےبند رکھنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لوگ پیٹرول کے حصول کے لیے جمع ہوگئے۔
پی پی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں ہڑتال کب ختم ہوگی، اس بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔ڈان ڈاٹ کام کو پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے واضح جواب دینے سےانکار کر تے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہڑتال صبح 6 بجے سے شروع ہوگی’۔دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کےلیے معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجوا دیا ہے اور منظوری کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز مارجن میں مناسب اضافے کےلیے کوشاں ہیں اور وفاقی کابینہ کے جانب سے 10 روز میں فیصلے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ملک میں تمام پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ آئل سپلائی میں تیزی کےلیے ٹینکر روانہ کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیلرز کے مارجن میں پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے نوٹس لیا۔اوگرا نے بیان میں کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹیل پر تیل کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھی جائے اور اوگرا کی ٹیمیں بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ تیل کی فراہمی میں رکاؤٹ ڈالنے یا عوام کو مشکل میں ڈالنے میں کوئی ملوث ہوا تو ان سے اوگرا قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بیان کے مطابق پیٹرول ڈیلرز کا لاہور کے مقامی ہوٹل میں اجلاس ہوا تھا جہاں آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات خواجہ عاطف نے نشان دہی کی تھی کہ حکومت نے تین سال قبل ڈیلرز کے منافع کا مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ‘وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا، اب کیونکہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو ڈیلرز کے لیے اسٹیشنز چلانا مشکل ہو رہا ہے’۔
ہڑتال کے حوالے سے کہا گیا کہ ڈیلرز نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کی کال دی تھی لیکن وزیر توانائی حماد اظہر کی قیادت میں حکومتی ٹیم کی ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی جہاں 3 نومبر کو انہوں نے مطالبات پورے کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے 15 نومبر تک منافع کے مارجن میں اضافے کی منظوری کے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بناے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں ‘حکومت نے منافع مارجن 6 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا اور فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 17 نومبر تک وقت دینے کا کہا گیا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ڈیلرز عوام کے مفاد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے لیکن 17 نومبر تک مطالبات ماننے کے بعد 5 دن گزرنے کے باوجود تاحال حکومتی نمائندے سنجیدہ نظر نہیں آرہےہیں’۔
آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپور کے سربراہ محمد یاسین نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیشنز صبح 6 بجے سے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کے علاوہ تمام گاڑیوں کو ہڑتال کے دوران پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ہڑتال کو ‘بقا کی جنگ سے’ تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تاحال ایسے مخصوص اقدامات نہیں کیے، جس سےپیٹرول ڈیلرز کے مطالبات پورے ہو رہے ہوں اور اس حوالے سے کوئی نتیجہ بھی نہیں دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروبار بند کرنا ہماری مجبوری بن گئی ہے، پاکستان بھر میں پیٹرول ڈیلرز کے ساتھ معاہدہ تھا کہ منافع کا مارجن بڑھانے کی ضروت ہے جیسا کہ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے اسٹیشنز چلانا مشکل ہوچکا ہے۔انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ اسٹیشنز کے باہر رکاوٹیں کھڑی کریں، پیٹرولیم مصنوعات جمع کرنا روک دیں اور کسی بھی طرح لوگوں کو پیٹرول کی فراہمی نہ کریں۔محمد یاسین نے کہا کہ بہاولپور میں ہڑتال کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔قبل ازیں آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے ہڑتال کی کال کی تصدیق کی تھی۔
( بشکریہ : ڈان ڈاٹ کوم )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیٹرول ہڑتال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ:ثاقب نثار کی آڈیو پر عمران خان اور حکومت کیوں پریشان ہے؟
Next Article لاڑکانہ : میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار موت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

ستمبر 7, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

جولائی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.