پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی نے چند روز قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر کے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم گزشتہ روز صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔
اب اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر4 بجے ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی کل دوبارہ طلب کیا گیا ہے اور یہ اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی اور الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق مؤقف طے کیا جائے گا، اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

