پشاور :پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 دہشتگرد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی میڈیا سے گفتگو:
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کےمطابق دھماکا خودکش نہیں تھا،بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
کاشف آفتاب کا بتانا ہے کہ بارودی مواد منتقل کرنے والے2 دہشتگرد ہلاک اورایک زخمی ہوا۔
دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار :
پولیس کے مطابق دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ واقعہ میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا،ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں ج کی شناخت ہوچکی ہے۔
ہلاک اور زخمی دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے،دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

