لاہور :لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں خاتون پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کیا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں خاتون کو گھر سے گلی میں نیچے گرتے دیکھا گیا، ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون پر تشدد کیا گیا اور پھر ساس اور شوہر نے اسے گھر کی بالائی منزل سے دھکا دے دیا۔
ویڈیو میں خاتون کے محلے والوں کو بھی فوراً آتے دیکھا گیا، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں بتایا کہ گلشنِ راوی میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون پر شوہر، ساس اور دیور نے تشدد کیا اور پھر انہیں گھر کی دوسری منزل سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا۔
مریم نواز نے بتایا کہ خاتون پر یہ ظلم محض معیاری کھانا نہ دینے پر کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق مرکزی ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

