Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پتوکی میں طلبا یونین کی بحالی اوربھا ول نگرپولیس کی خلاف مظاہرہ
اختصاریئے

پتوکی میں طلبا یونین کی بحالی اوربھا ول نگرپولیس کی خلاف مظاہرہ

ایڈیٹرجنوری 13, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
n s f students
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

این ایس ایف پاکستان – پتوکی یونٹ کے زیرِ اہتمام طلبہ یونین بحالی ریلی منعقد کی گئی. ریلی کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پتوکی سے ہوا اور بار کونسل چوک پر طلبہ نے علامتی دھرنا بھی دیا.
میاں ہارون لطیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے این ایس ایف بہاولنگر کے طلبہ کو حبسِ بے جا میں رکھ کر ثابت کر دیا ہے کہ خود کو جمہوری کہنے والی سرکار اپنی فطرت میں بے حد آمرانہ ہے. بہاولنگر پولیس نے سرکاری ایما پر آئین کے آرٹیکل 22 کی جِس طرح سے دھجیاں اڑائی ہیں اس کی مثال تو فوجی آمروں ادوار میں بھی نہیں ملتی. غیر مسلح اور پر امن طلبہ پر پہلے پی ٹی آئی کے مسلح غنڈوں نے دھاوا بول دیا اور اس کے بعد 25 طلبہ کو غیر قانونی طور پر پابندِ سلاسل کر دیا گیا. طلبہ جو پاکستان کا مستقبل ہیں, انہیں سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے ساتھ بند رکھا گیا. اگر حکومت سمجھتی ہے کہ طلبہ ایسی اوچھی حرکتوں سے اپنے طلبہ یونین بحالی کے مطالبے سے دستبردار ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے.



میاں ہارون لطیف کا کہنا تھا کہ این ایس ایف کی تاریخ پر امن جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہے. یہ ہم ہی تھے جنہوں نے ایوب خان جیسے بد ترین آمر کو گھر بھیجا اور جنرل صیاءالحق کے خلاف صد روزہ تحریک چلائی. کیا ہم نے حسن ناصر اور نذیر عباسی کی شہادت کو بھلا دیا؟ ہرگز نہیں. این ایس ایف کا ہر نوجوان اپنی لہو رنگ تاریخ سے واقف ہے. جب تک طلبہ یونین کے انتخابات نہیں ہو جاتے ہم تحریک جاری رکھیں گے.
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمیر بھلر نے کہا ہمارا قصور کیا ہے؟ ہم 8 جنوری 1953 کو شہید ہونے والے طلبہ کی یاد منا رہے تھے. ہم غیر مسلح اور پر امن تھے. ہم نے کوئی سڑک یا شاہراہ بلاک نہیں کر رکھی تھی. پھر کیوں این ایس ایف بہاولنگر کے صدر عرفان بھٹی کو درجنوں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ؟ اِس کی وجہ یہ ہے کہ حکمران ٹولہ ڈر گیا ہے اور انہیں ڈرنا بھی چاہیئے. نوجوان جاگ رہے ہیں. اگر طلبہ کو یونین سازی کا حق نہ دیا گیا تو طلبہ اپنے احتجاجی دائرے کو بڑھا کر اپنے اتحادی طبقات تک جائیں گے. مزدوروں اور کسانوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے. یہ قید و بند اور تشدد نہ ماضی میں ہمارا راستہ روک سکے ہیں اور نہ اب روک پائیں گے. ندیم سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت سب کو یونین سازی کا حق حاصل ہے. مزدوروں, کسانوں, کلرکوں, صحافیوں سب کی یونینز موجود ہیں مگر صرف طلبہ کو ہی یونین سازی کا حق نہیں دیا جا رہا. سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی فلور آف دی ہاؤس سے ایک ایگزیکٹو آرڈر دیتے ہیں اور اس پر آدھا عملدرآمد ہوتا ہے یعنی ججوں کو تو بحال کر دیا جاتا ہے مگر طلبہ یونین کے انتخابات منعقد نہیں کروائے جاتے. ایوانِ بالا سے طلبہ یونین بحالی کی قرارداد منظور تو کی جاتی ہے مگر طلبہ یونین پر پابندی بدستور رہتی ہے. تو پھِر طلبہ ان اداروں کو کیا سمجھیں؟ ہمارے نزدیک تو پھر یہ پارلیمان فقط امیروں کے سوشل کلب سے ذیادہ کچھ نہ ہوئی. داؤد جٹ اور رانا نبیل نے کہا کہ اگر طلبہ کو یونین سازی کا حق نہ دیا گیا تو حکومت اپنے دن گن لے. سابق مرکزی صدر صابر علی حیدر نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی صرف پہلا قدم ہے. اصل مقصد طبقاتی نظامِ تعلیم کا خاتمہ ہے تاکہ طبقات میں بٹے ہوئے سماج کو نیست و نابود کیا جا سکے. انہوں نے کہا کہ عدالت ہماری نسلوں کو نجی تعلیمی اداروں سے 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دلوانے کا ڈھکوسلہ بند کرے. اگر انصاف ہی کرنا ہے تو تعلیم کی خریدوفروخت کی دوکانیں بند کرے. سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم مفت مہیا کرے جو پاکستان کے ہر بچے کا حق ہے. آخر میں انہوں نے این ایس ایف پاکستان کے پتوکی یونٹ کو کامیاب ریلی نکالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے حالیہ مرکزی صدر ساحر پلیجو کا پیغام پڑھ کر سنایا, جس میں کہا گیا تھا احتجاج کا سلسلہ آزاد کشمیر, خیبر پختون خواہ, سندھ اور بلوچستان تک پھیلایا جائے گا.

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروزنامہ نوائے وقت نے کارکنوں کی گریجویٹی ختم کردی
Next Article الیکشن 2018، سیاسی پارٹیوں نے اپنی ہی خواتین امیدواروں کو کیسے ہرایا ؟ .. وسیم ناصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.