Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشمیر انسانیت کی قتل گاہ ۔۔ کا لم کہا نی/نو شی گیلا نی
لکھاری

کشمیر انسانیت کی قتل گاہ ۔۔ کا لم کہا نی/نو شی گیلا نی

ایڈیٹراکتوبر 29, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Noshi_Gilani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کشمیر ایک مدّت سے انسانیت کی قتل گاہ بنا ہوا ہے۔ 17 برس گزر گئے ہیں اور تقریباً تین سے زیادہ نسلیں اپنا جان و مال دے کرآزادی کی اس جدو جہد کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر جو ہمیشہ سے اپنے فطری حْسن کے حوالے سے سراہی جاتی رہی اب ظلم و بربریت کی مثال بن چکی ہے۔ یہ بہار رنگ زمین اپنے اندر اتنا لہو جذب کر چکی کہ اب تو اس پر کِھلتے گْل و بْلبل بھی لہو رنگ آنکھیں لیے سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ یہ قتلِ بے جا کب ختم ہو گا؟ حیرت تو اْس وقت ہوتی ہے کہ جب انسانی حقوق کی بحالی کے علمبردار ادارے کمالِ بے نیازی سے ایک آدھ مذمت نامہ جاری کرکے خاموش ہو جاتے ہیں۔ عوامی سطح پر بھی اگرقریب سے دیکھیں تو خود کشمیری عوام میں بے شمار جماعتیں بن چکی ہیں جن میں سے بیشتر متحد ہوکر پالیسی وضع کرنے کی بجائے حقِ خود ارادیت کے نام پر پاکستان یا اس کی فوج کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ میرا تجزیہ غلط بھی ہو سکتا ہے کہ شاید انڈین انٹیلی جنس نے یہاں بھی اپنے پسندیدہ نمائندوں کو نوازنے کا نظام بنا رکھا یا پھر طویل اور مایوس کْن جدوجہد نے خاص مزاج کے لوگوں کو سب سے ہی بددل کرکے رکھ دیا ہے۔ جس کا ایک مظاہرہ تو حال ہی میں نظرآیا جس میں انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ خطہ کشمیر کے ماضی، حال اور مْستقبل کا جائزہ لیتے ہوئے پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کیا جو امن کی منزل کی طرف بے حد خوش آئند قدم ہے۔ خوشگوار حیرت ہوئی کہ کئی برسوں میں پہلی بار کسی حکومتی نمائندے نے ارضِ پاکستان سے وفاداری نباہتے ہوئے باقاعدہ تحقیق کے عمل سے گزرنے کے بعد ایک دستاویز مرتب کی ،آئین اور اقوامِ متحدہ کے معاہدوں سے رہنمائی لیتے ہوئے بلندآہنگ لہجے میںآزادی کشمیر پر حتّمی فیصلہ کشمیری عوام کی رضا کے مطابق کرنے کی رائے دی ہے ،جسے عرفِ عام میں ’’حقِّ خود ارادیت‘‘ کہا جاتا ہے۔ان کی تجاویز میں اس پہلو پر بہت زور دیا گیا ہے کہ مقدمہ کشمیر موثر طور پرلڑنے کے لیے بے انتہا اہم ہے کہ پاکستان خود پیش رفت کرکے عالمی سطح پر موجود انسانی حقوق کی فعال تنظیموں کو معاونت کی درخواست کرے۔ ان تنظیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دے تاکہ وہ مقبوضہ کشمیر اورآزاد کشمیر کے درمیان موازنہ کر سکیں اور باہمی مباحث میں اْٹھنے والے پیچیدہ سوالوں کے جواب مل سکیں نتیجے میں تمام دْنیا کو پاکستان کی اس ضمن میں سنجیدگی کا پیغام جائے۔ ایک اور اہم تجویز ڈاکٹر شیریں نے دی ہے کہ حکومتی سطح پر اقوامِ متحدہ سکیورٹی کونسل سے اصرار کیا جائے کہ ایک ’’کمیشن آف انکوائری‘‘ تشکیل دیا جائے جوآزادانہ، تفصیلی اور جامع انویسٹی گیشن کرے پھر ان نتائج کی روشنی میں حتّمی فیصلے کیے جائیں۔ یوں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے اپنے حل کی طرف جانے کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی اہمیت کا اندازہ عربی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعہ سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جمال خاشقجی کو تْرکی میں قائم عرب سفارت خانہ کے اندرآزادی اظہارِ رائے کی پاداش میں بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ اگر اس قتل کے خلاف تسلسل سے عوامی و تنظیمی سطح پر پْرزور احتجاج جاری نہ رکھے جاتے تو جمال خاشقجی کے جسم کے خون آلود ٹکڑے سفیر کے دالان میں ہی دبے رہ جاتے اور پھر ایک بار اس موت کو ایک پْراسرار کہانی میں تبدیل کردیا جاتا۔ کیونکہ طاقتور کو طاقت کا اصل نشّہ تب ہی مسرور کرتا ہے جب وہ کمزور کی جان و عزّت کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اپنی رعونت کے پیروں تلے روند نہ دے۔ یہ جنگ تو ازل سے جاری ہے اور ابد تک رہے گی۔ احمد ندیم قاسمی صاحب نے کہا تھا کہ کچھ نہیں مانگتے ہم لوگ بجز اذنِ کلام ہم تو انسان کا بے ساختہ پن مانگتے ہیں 24 اکتوبر کو کشمیر سے یک جہتی کے سلسلے میں کشمیر کونسل آف آسٹریلیا کے زیرِ اہتمام پارلیمنٹ ہائوس آف نیو سائوتھ ویلز، میں ایک بھرپور تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سڈنی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ درجِ ذیل سپیکرز نے مسئلہ کشمیر پر مختلف پہلوؤں سے اظہارِ خیال کیا۔ 1- Senator Lee Rhiannon, 2-David Shoebridge (MP Green Party),3- Kaysar Trad (Australian Islamic Council), 4- Professor Jeckelyn Troy (Sydney University), 5- Shaukat Musalmani (Labour Party), 6- Abbas Rana (Pakistan Association), 7- Abdul Ghafoor Butt (Kashmir Council), 8- Saeed Khan (Green Party). ان کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر جناب بابر امین نے بھی مقالہ پیش کیا۔ یہ تقریب اس اعتبار سے اہمیت کی حامل تھی کہ آسٹریلیا کی تمام مقبول سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے مسئلہ کشمیر پرآواز بلند کی اور اقوامِ متحدہ کو متوجہ کرنے کے لیے قراردادیں پیش کیں۔ بالخصوص سینیٹر لِی رہیانن کی کوششیں اس لیے بھی قابلِ ستائش ہیں کہ انہوں نے عمران خان کی حکومت کے آتے ہی پاکستان کا دورہ کیا جہاں وہ آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر شیریں مزاری اور دیگر معاصرین سے ملیں ، دونوں شہروں کی مقامی سیاسی، سماجی اور طلبا تنظیموں سے ملاقاتیں کیں۔ بقول سینیٹر لی انہیں اس دورہ کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کو سمجھنے میں بیحد مدد ملی اور اب وہ اس خطّہ میں بہت خلوص سے کشمیر کی غیر رسمی سفیر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں جس کے لیے ہم بطور پاکستانی مسلمان ان کے بے پناہ ممنون ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمرشد کی تلاش۔۔قلم کمان / حامد میر
Next Article نیا منظر ہمارا منتظر ہے!۔۔علی سخن ور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.