Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بہاؤالدین زکریا ، ملتان اور عجائب خانہ : نورالہدیٰ شاہ کا اظہاریہ
ادب

بہاؤالدین زکریا ، ملتان اور عجائب خانہ : نورالہدیٰ شاہ کا اظہاریہ

ایڈیٹرمارچ 4, 202445 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
baha uddin zakariya
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1996میں، میں نے PTV کے لیے سات قسطوں کا ایک سیریل لکھا تھا ”عجائب خانہ“ جو پی ٹی وی کی پالیسی کی وجہ سے، مکمل شوٹ ہونے کے بعد دو ڈھائی سال تک پھنسا رہا اور 1999/2000 میں تھوڑی سی کانٹ چھانٹ کے بعد آن ائر گیا۔
بقول اقبال انصاری (جو اس کھیل کے ڈائریکٹر تھے) بعد میں اس ڈرامے کے کئی چھلکے بنائے گئے۔یہ کہانی عشق میں انسان کی داخلی کیفیات سے متعلق تھی۔
اس کہانی کا بہت سا حصہ میں نے ملتان کا لکھا تھا۔ کہانی کا ایک اہم کردار بہاؤالدین زکریا کی خاص عقیدت مند دکھائی تھی۔میں نے کیوں ملتان لکھا تھا اور کیوں بہاؤالدین زکریا کا ذکر کیا، یہ کبھی میں سمجھ نہ سکی، کیونکہ میں نہ کبھی ملتان گئی تھی، نہ ملتان دیکھنے کا شوق تھا اور نہ بہاؤالدین زکریا سے کچھ تعلقِ خاطر تھا!
یہ کہانی میں نے سچ مچ ڈوب کر لکھی تھی، مگر ملتان اور بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کیوں؟
جبکہ بنیادی کہانی کراچی کی تھی۔
یہ کہانی پالیسی کے عتاب میں ایک منظر کی وجہ سے آئی، جس میں مسلمان کردار اپنے عشق کی کیفیت کو جرم محسوس کرتے ہوئے، چرچ میں پادری کے سامنے اس کیفیت کا اعتراف کرتا ہے اور پادری یہ جاننے کے بعد کہ لڑکا مسلمان ہے، اسے مشورہ دیتا ہے کہ مسلمانوں میں فجر کی نماز پڑھی جاتی ہے، جب بندہ مکمل تنہا خدا کے حضور پیش ہوتا ہے، وہ نماز پڑھا کرو اور اس کے آگے اپنی کیفیت بیان کرو۔
کہا گیا کہ پادری کیوں؟ پادری مسلمان کو کیوں نماز کا کہے گا؟
میں نے عرض کیا کہ نبوت کی پہلی تصدیق بھی تو ورقہ بن نوفل نے کی تھی!کہا گیا کہ یہ منظر نکالو تو ڈرامہ چلے گا۔
بالآخر میں نے اور اقبال انصاری نے سمجھوتہ کیا اور مسلمان پروفیسر کو لائبریری میں دکھایا (میں نے انکار کر دیا کہ مولوی نہیں دکھاؤں گی)
ڈرامہ آن ائیر ہوا۔ اس کا آخری شاٹ بہاؤالدین زکریا کا مزار تھا، جو میں نے لکھا تو تھا مگر دیکھا نہ تھا۔پچھلے دو دن سے میں پہلی مرتبہ ملتان میں ہوں۔
آج پہلی مرتبہ ملتان کے مزارات پر گئی۔ سورج ڈھل رہا تھا۔ ڈرائیور اپنی مرضی سے پہلے شمس تبریز پر، پھر شاہ رکن عالم پر اور آخر میں بہاؤالدین زکریا پر لے آیا۔
کسی خالی الدماغ اجنبی کی طرح پہلے دو مزارات پر فاصلے سے فاتحہ پڑھ کر، بہاؤالدین زکریا پہنچی تو شام اندھیرا اوڑھ چکی تھی۔
اندر جاتے ہوئے اچانک محسوس ہوا کہ ان صاحبِ عرفان سے تو میرا برسوں پر محیط دوستی کا سا تعلق ہے! جیسے یہ پہلی ملاقات نہ ہو! بس ایک طویل عرصہ بیچ سے گزرا ہو!
ذاتی طور پر میں مزاروں کی دل دادہ نہیں ہوں (میرا ذوق و شوق کہیں اور ہے) مگر سیدھی حضرت کی قبر کے سرہانے جا کھڑی ہوئی (عجائب خانہ تو یاد ہی نہ رہا) بس ایک روبرو ملاقات کا سا لمحہ!
اک نگاہِ مہر!
نہ حالِ دل کہا اور نہ احوال سنا!
بس سادہ سی فاتحہ!
مگر واپسی میں قدم کیوں بوجھل ہوئے؟ معلوم نہیں!
جیسے کچھ اٹھانا تھا جو رہ گیا ہے پیچھے!
شاید ہم جو کہانیاں لکھتے ہیں، ان میں کہیں وہ بیج بھی موجود ہوتا ہے جو ہمارے اندر رہ جاتا ہے!
کبھی مرجھا جاتا ہے!کبھی پودا یا درخت بن جاتا ہے!
گو کہ معاملہ إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون کا ہی ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh بہاالدین زکریا ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز شریف نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
Next Article کم عمری میں شادی اور خواتین کی مخصوص بیماری فیسٹولا : عائشہ صغیر کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.