اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیل ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ان کی سفری تفصیلات طلب کرلیں ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں این آر او کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پرویزمشرف کہاں ہیں وہ پاکستان آتے کیوں نہیں؟ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف یہاں سے ریڑھ کی ہڈی میں درد کا بہانہ کرکے نکل گئے جبکہ وہاں جا کر ڈانس کرتے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ وہ وہاں ڈانس پارٹی میں شرکت کرتے ہیں کیا ان کے لیے قانون مختلف ہے؟اس پر وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف کو پاکستان آنے سے پہلے سیکیورٹی چاہیے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف جس صوبے میں لینڈ کریں گے وہاں کے ڈی جی رینجرز انہیں سیکیورٹی دیں گے اور اس سیکیورٹی کی نگرانی بھی وہی کریں گے اور اگر چاہیں تو ایک پوری برگیڈ دے دیں گے۔انہوں نے کہا پرویز مشرف کو سی ایم ایچ یا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی ) ہسپتال سے ان کی مرضی کا ڈاکٹر دیا جائے گا اور پاکستان کے بہترین ماہرین سے ان کا معائنہ کروائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب وہ وطن واپس آئیں گے تو چک شہزاد فارم ہاؤس کی سیل ختم کردیں گے۔عدالت میں وکیل نے بتایا کہ پرویز مشرف عدالتوں کی عزت کرتے ہیں ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رویے سے پتا چلتا ہے، باتوں سے نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹایا۔دوران سماعت وکیل اختر شاہ نے پرویز مشرف اور اہلیہ کی جائیداد کی تفصیل پیش کیں، جس میں بتایا گیا کہ پرویز مشرف کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں، دبئی میں 54 لاکھ درہم کا فلیٹ ہے جبکہ چک شہزاد میں موجود فارم ہاؤس ان کی اہلیہ کے نام ہے اور یہ 5 سے 6 ایکڑ پر مشتمل ہے۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاؤس کی قیمت اتنی کم کیوں لکھی؟ کیا اسے 4 کروڑ میں بیچیں گے؟سماعت کے دوران چیف جسٹس کی جانب سے پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق دوبارہ استفسار پر وکیل کی جانب سے مہلت طلب کی گئی، جس پر سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں پرویز مشرف کی سفری تفصیلات طلب کرلیں۔
جمعرات, جولائی 23, 2026
تازہ خبریں:
- شکر ہے فیفا کا ورلڈ کپ ختم ہُوا : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- آزاد کشمیر کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ ہیجان میں اضافہ کرے گا : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- جماعتِ اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے
- اور ’کاکروچ‘ اکٹھے ہو گئے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
- ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
- پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
- ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

