دمشق : الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 247 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مراکش سے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف پولیساریو فرنٹ کے چھبیس افراد بھی طیارے میں سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق فو جی طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔یہ طیارہ حادثہ بدھ کی صبح دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ یہ ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے۔جائے حادثہ کی ایک ویڈیو میں طیارے کے ملبے سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔چار سال قبل بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

