اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس کاشکارہوگئے ہیں۔ان کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی۔ قاسم گیلانی نے ٹوئٹر پر والد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا شکریہ کہ آپ میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے میں کامیاب ہوگئے۔قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ میرے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
دریں اثناءپاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور یوسف رضاگیلانی کے سابق میڈیا کوارڈینیٹر خواجہ رضوان عالم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر تنہائی اختیارکرلی ہے۔خواجہ رضوان عالم نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کی دو روزقبل 11جون کو احتساب عدالت میں پیشی تھی۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں کہا گیاتھا کہ وہ وباءکی صورتحال میں عدالت میں پیش نہ ہوں لیکن یوسف رضاگیلانی اس کے باوجود توشہ خانہ ریفرنس میں پیش ہوگئے اور اس کے بعد ان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کوروناکاشکارہوگئے۔ اسلام آباد میں تنہائی اختیار کرلی
ایڈیٹر1 Views
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم۔۔جھوٹ کا لاشہ تیرتا رہتا ہے
Next Article سینئربیوروکریٹ فرح حامد خان کی 22ویں گریڈ میں ترقی

