لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی تاہم آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے وہ ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ عدالت حمزہ شہباز کے خلاف نیب کے دیگر مقدمات پر سماعت منگل کو کرے گی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے پر اپوزیشن چیمبر میں جشن کا سا سماں تھا۔ لاہور سے مسلم لیگ نون کے مقامی لیڈر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
’جھوٹ پر مبنی مقدمات کا پوسٹ مارٹم عدالتوں میں ہورہا ہے، بغیر ثبوت کیس بنائے گے۔ عدالتوں کو تاحال کوئی ثبوت نہیں دیے گئے۔
جمعہ, نومبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم
- ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
- کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی
- عمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ
- بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
- ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
- 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
- کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم

