Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہزادی میگھن کے متوقع انٹرویو سے شاہی خاندان خوفزدہ ، ملکہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس
اہم خبریں

شہزادی میگھن کے متوقع انٹرویو سے شاہی خاندان خوفزدہ ، ملکہ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس

ایڈیٹرجنوری 13, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
prince herry and meghan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو کی تیاریوں کی خبروں نے برطانوی شاہی خاندان کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کو تشویش ہےکہ انٹرویو میں میگھن شاہی محل پر نسلی اور صنفی تعصب کے الزامات لگائیں گی جب کہ دونوں بھائیوں کی مبینہ رنجش کا معاملہ بھی عوامی بحث کا حصہ بنے گا، جس سے شاہی خاندان کے وقار کو ٹھیس پہنچے گی۔
خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ دنوں شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان تھا۔
شاہی جوڑے کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے۔ اس اعلان کے بعد سے شاہی جوڑا اور برطانوی شاہی خاندان دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی نظروں میں ہے۔
برطانوی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے اس اہم بیان سے قبل شاہی خاندان کے کسی بھی بڑے سے مشورہ نہیں کیا اور اس معاملے پر برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس مکمل طور پر لاعلم تھا۔
ملکہ برطانیہ کی زیر صدارت شاہی محل میں ہنگامی اجلاس
شہزادے کو منانے اور معاملات طے کرنے کے لیے ملکہ برطانیہ نے شاہی محل میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی ولیم اور والد کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے جب کہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بھی کینیڈا سے فون کے ذریعے شامل ہوئیں۔
برطانوی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ آج ان کے خاندان نے ان کے پوتے اور اس کی فیملی کے مستقبل کے حوالے سے تعمیری گفتگو کی۔ملکہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں کو کہا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ ہی اپنا سفر جاری رکھیں تاہم وہ اور ان کا خاندان ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدہ نئی زندگی کی خواہش کو سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن کے نئی زندگی شروع کرنےکےفیصلےکی حمایت کرتےہیں البتہ ہماری خواہش ہے کہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے فعال ممبر رہیں، ہیری اور میگھن کے آزاد زندگی گزارنے کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔
برطانوی ملکہ کے مطابق ہیری اور میگھن نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ عوامی فنڈز پر انحصار نہیں چاہتے اور فی الحال یہ طے پایا ہے کہ عبوری مدت کے دوران ہیری اور ان کی اہلیہ کینیڈا اور برطانیہ میں وقت گزاریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری فیملی کیلئے یہ بہت پیچیدہ حل طلب معاملات ہیں، ابھی کچھ مزید کام کرنا باقی ہیں، میں نے کہا ہے آنے والے دنوں میں حتمی فیصلے تک پہنچ جایا جائے۔
دوسری جانب شاہی محل ذرائع کے مطابق کینیڈا میں موجود میگھن کی پبک ریلشنز کی ٹیم امریکی ٹی وی کی معروف میزبان اوپرا ونفری سمیت امریکا کے دیگر بڑے ٹی وی نیٹ ورکس اے بی سی ، این بی سی سمیت دیگر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
شہزادہ ہیری اور میگھن کے قریبی دوست اور برطانوی صحافی ٹام براڈبے کے مطابق ہیری اور میگھن دونوں کو شاہی محل کی روایات سے اختلافات ہیں۔میگھن کو شکایت ہے کہ انہیں زبردستی خاموش کرادیا گیا اور وہ مزید چپ رہنےکو تیار نہیں جب کہ انہیں اکثر حسد اور سرد مہر رویوں کا سامنابھی کرنا پڑا۔برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے حاکمانہ رویے کی وجہ سے محل چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
بی بی سی کے مطابق برطانوی شاہی محل سے جاری ایک مشترکہ بیان میں دونوں بھائیوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے افسوس ناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم کو بھی چھوٹے بھائی سے شکایات ہیں،انہیں شکوہ ہے کہ ہیری نے ان کا خیال کیے بغیر اتنا بڑا قدم اٹھا لیا اور اپنے بھتیجے اور بھتیجی کا بھی خیال نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل شوبز کی دنیا میں واپس آنےکا ارادہ رکھتی ہیں اور گذشتہ روز شہزادی ہیری کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے میگھن مارکل کے لیے کام مانگنے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ ئی ہے۔
اس کے علاوہ میگھن مارکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل بھی کر لی ہے۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برطانیہ شاہی محل شہزادہ ہیری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مقبول نےتانیہ کی وزارت میں مداخلت پر استعفیٰ دیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پرویز مشرف اصل کمانڈو ثابت ہوئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم

جولائی 26, 2026

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز مانچسٹر روانہ

اکتوبر 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.