Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نواز دور کا منصوبہ مکمل : سب سے بڑی موٹر وے افتتاح کے بغیر کھول دی گئی
اہم خبریں

نواز دور کا منصوبہ مکمل : سب سے بڑی موٹر وے افتتاح کے بغیر کھول دی گئی

ایڈیٹرستمبر 14, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
motor way toll plaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان :‌ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر ہونے والی 392 کلومیٹر طویل ملتان تاسکھر موٹروے (M-5) کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے مگر ستم ظریفی دیکھیں کہ موجودہ حکومت نے محض سیاسی عناد میں اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس اہم اور قومی منصوبے کا کو ئی باضابطہ افتتاح کرنا بھی گوارا نہ کیا جبکہ وزارت مواصلات نے محض دو فقروں کی ایک پریس ریلیز میں جمعرات کی شام اعلان کیا کہ یہ موٹروے جمعہ کی صبح ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی جا رہی ہے۔



اس پریس ریلیز کے مطابق یہ موٹروے نہ صرف ملتان اور سکھر کے درمیان سفرکے دورانیہ کو کم کرے گی بلکہ اس سے پنجاب اور سندھ میں ترقی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی جبکہ صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اس نوعیت کے منصوبوں کے باقاعدہ افتتاح سے راہ فرار اختیار کی ہے بلکہ ماضی میں بھی وہ فیصل آباد تا ملتان موٹروے(M-4) اور لاہورتا کوٹ عبدالحکیم (M-3) موٹروے کے افتتاح سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ان دونوں موٹرویز کے افتتاح کی تقاریب کے دعوت ناموں پر ان کا نام درج تھا مگر اس کے باوجودانہوں نے ان تقاریب میں شرکت سے گریز کیا تھا۔



ملتان تاسکھر موٹروے چھ لائن پر مشتمل 92 کلومیٹر طویل موٹروے ہے جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت ہمسائیہ ملک چین کے Eximبینک سے بطور قرض حاصل کی گئی رقم سے تعمیر کی گئی ہے جبکہ این ایچ اے کے ذرائع کے مطابق اس سٹرک کے لیے حاصل کیے جانے والے قرضہ جات کی واپسی ایک طویل مدتی طریقہ کار کے تحت اگلے 20 سے 25 سالوں میں کی جائے گی جو کہ ڈالر کے سابقہ مگر منجمد قیمت کے مطابق ہوگی جبکہ کل خرچ شدہ رقم پر شرح سود لگ بھگ 1.6 فیصدہوگا جو کہ عالمی سطح پر کم ترین شرح سود تصور کی جاتی ہے۔

اس منصوبے کا PC- I دسمبر 2015 میں منظور کیا گیا جس کی کل لاگت 298 ارب روپے تھی جبکہ اس منصوبے کا ٹھیکہ Engineering, Procurement, Construction (EPC) کی طرز پر M/s China State Construction Engineering Corporation کو دیا گیا تھا۔ EPC میں ڈیزائن، خریداری،تعمیر اور تمام تغیرات تعمیراتی کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ EPC طرز کے معاہدہ جات میں کام کے دائرہ کار، لاگت اورتکمیل کے وقت کاپیشگی تعین کیا جاتا ہے جس کے بعد صرف مختلف احداف حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس طرح کے معاہدوں میں ماسوائے فندز کی فراہمی کے تمام دیگر چیزیں تعمیراتی کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہیں۔ EPC طرز کے منصوبے بروقت اپنی تکمیل کو پہنچتے ہیں۔ پاکستان میں اس طرز کا دوسر ا بڑا منصوبہ تھاکوٹ تا حولیاں موٹروے ہے۔



ملتان تا سکھرموٹروے اپنے معاہدہ کے عین مطابق مگر ماضی کے مقابلے بہت تیزی سے یعنی صرف تین سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی ہے جبکہ اس کے لیے فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔ مگر یہاں یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران چین کی جانب سے پاکستانی اداروں کو کوئی براہ راست رقم مہیا نہیں کی گئی بلکہ یہاں این ایچ اے کی جانب سے تعمیر کے پہلے سے طے شدہ مراحل اور احداف حاصل کرنے پر صرف تعمیراتی کمپنی کے بلز کی تصدیق کی جاتی تھی جس کے بعد ان بلز کو چین کے بینک کو بھیج دیا جاتا تھا۔
چونکہ بینک اور کمپنی دونوں چین کی سرکاری ادارے تھے اس لیے وہاں پر بھی صرف کتابی جمع خرچ یعنی Book Adjustment کی جاتی تھی جس کے بعد تعمیراتی کمپنی کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے رقوم منتقل کی جاتی تھیں۔
اس موٹروے کے معاہدہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ دیگر منصوبوں کے برعکس ملتان تا سکھر موٹروے کا Defect Liability Periodایک سال کے بجائے تین سال ہے۔ اس منصوبے کو جدید ترین عالمی معیارات کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے جس میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہوں گی۔ضروری قواعد مکمل کرنے کے بعد اس منصوبے کاکنٹرول این ایچ اے کے سپرد کیا جائے گا جو بعدازاں اس کا انتظام خود یا کسی اور کمپنی کے ذریعہ چلائے گا۔

جب این ایچ اے کے ایک سینئر آفسر سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے حاصل کیے جانے والے قرض کے واپسی کی تفصیلات تو وزارت خزانہ کے پاس ہیں مگر اس میں ایک بڑا حصہ موٹروے پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم، سروس ایریاز کی نیلامی اور اس کے رائٹ آف وے میں بچھائی جانے والی لائنوں کے کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کا ہوگا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ویسے تو اس موٹروے کو بہت فائدہ مند تصور کیا جارہا ہے اور امید ہے کہ اس کی قیمت بمعہ سود کی رقم کے مقررہ وقت میں حاصل کر لی جائے گی مگر ہوسکتا ہے کہ ایسا نہ ہو تو ایسے میں باقی ماندہ رقوم حکومت پاکستان کو ادا کرنی ہوگی جو اس منصوبے کی ضامن ہے۔



یہ منصوبہ پشاور تا کراچی موٹروے کا حصہ ہے جہاں پشاور سے اسلام آباد(M-1)، اسلام آباد تا لاہور(M-2)، لاہورتا کوٹ عبدالحکیم(M-3)، فیصل آبادتا ملتان(M-4) جبکہ دوسری طرف کراچی تا حیدرآباد موٹروے (M-9) پہلے سے تعمیر ہوچکی تھیں۔ اب ملتان تا سکھر موٹروے کے مکمل ہو جانے کے بعد پشاور سے کراچی براستہ موٹروے جانے کے راستے میں صرف سکھر سے ملتان موٹروے (M-6)کی تعمیر باقی ہے۔

اس منصوبے کا آغاز دیگر کئی منصوبوں کی طرح پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کیا گیا تھا جو ان دنوں بدعنوانی کے مقدموں میں ہونے والی سزا کے طور پر قید کاٹ رہے ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

موٹر وے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمودی کامیاب نہیں ہو گا : میں کشمیر کا سفیر ہوں : عمران خان
Next Article میں، میرا بڑھاپا اور سرور سکھیرا!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند : ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات

دسمبر 28, 2025

سیلاب ملتان سکھر موٹر وے سے ٹکرا گیا : ٹریفک متبادل راستوں پرموڑ دی گئی

ستمبر 15, 2025

ملتان سکھر موٹر وے پر خود کار ٹرانسپورٹ سسٹم نصب

مئی 10, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 22, 2026
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.