Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بہت بات کر لی، اب انڈیا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں : عمران خان
اہم خبریں

بہت بات کر لی، اب انڈیا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں : عمران خان

ایڈیٹراگست 22, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اب انڈیا سے بات چیت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اب ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ میں نے بہت بات کر لی ہے۔ بدقسمتی سے اب جب میں مڑ کر دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ میں امن اور مذاکرات کے لیے جو بھی کوششیں کر رہا تھا وہ اسے برائے تسکین لیتے رہے۔ ہم اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔‘



پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہے جب انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید خراب ہو چکے ہیں ۔پاکستان اور انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستان نے انڈیا پر بلااشتعال فائرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے تین شہریوں اور چار فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں اب تک ایک افسر سمیت 11 انڈین فوجی ہلاک کیے گئے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے تاحال ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔



پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے۔ انڈیا نے پانچ اگست کو کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے بعد سے وادی میں سکیورٹی لاک ڈاؤن ہے۔ اس واقعے کے بعد کشمیر کا دنیا بھر سے مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا گیا تھا تاہم دو ہفتے بعد جہاں یہ روابط جزوی طور پر بحال ہوئے ہیں وہیں وادی میں اب بھی نظامِ زندگی معطل ہے۔



خبر رساں اداروں کے مطابق انڈین حکام نے رواں ماہ کے دوران چار ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو حراست میں بھی لیا ہے تاہم انڈین حکام کا کہنا ہے کہ وادی میں حالات معمول پر ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 80 لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ہم فکرمند ہیں کہ وہاں (کشمیر) میں نسلی بنیاد پر صفایا اور نسل کشی ہونے کو ہے۔‘انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر تک رسائی دی جائے تاکہ اس خدشے کا سدباب کیا جا سکے۔



پاکستانی وزیراعظم نے جمعرات کو ٹوئٹر پر بھی اپنے پیغامات میں کہا کہ وہ دنیا کی توجہ لاکھوں کشمیریوں کی مشکلات کی جانب دلانا چاہتے ہیں جنھیں تشدد اور بدسلوکی کا سامنا ہے اور جنھیں ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’آج مذہبی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کے پہلے عالمی دن کے موقع پر ہم دنیا کی توجہ انڈیا کے جبرواستبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں جنھیں توہین و تشدد کا سامنا ہے اور جن کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کرکے ہر قسم کی آزادیوں سے محروم کیا جا چکا ہے۔‘ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ انڈیا پاکستان کے خلاف عسکری جارحیت کے لیے کشمیر میں جعلی کارروائی کا ڈرامہ رچا سکتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں پاکستان جواب دینے پر مجبور ہو گا۔ ’پھر آپ جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ممالک کو آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا دیکھ رہے ہوں گے اور پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔‘ عمران خان نے کہا کہ ’مجھے فکر ہے کہ یہ بات بڑھ سکتی ہے اور ہمیں جس چیز کا سامنا ہے دنیا کو بھی اس بارے میں فکرمند ہونا چاہیے۔‘خیال رہے کہ حال ہی میں انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک جنگ کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کے موقف پر قائم رہا ہے تاہم مستقبل میں یہ فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم کا یہ انٹرویو ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بطور ثالث کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے پاکستان اور انڈیا کے وزرائے اعظم سے فون پر بات بھی کی تھی۔ امریکی صدر نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایک طویل عرصے سے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات خراب ہیں اور یہ ایک ‘خطرناک صورتحال ہے۔’ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر ایک بہت پیچیدہ جگہ ہے، وہاں ہندو ہیں اور مسلمان ہیں لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ ایک ساتھ اچھے طریقے سے رہ رہے ہیں’۔



امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے وزرائے اعظم اس وقت ایک گھمبیر مسئلے سے دوچار ہیں۔ ‘دونوں وزرائے اعظم میرے دوست ہیں، اور دونوں بہت زبردست انسان ہیں، دونوں اپنے اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں لیکن وہ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، کشمیر ایک گھمبیر معاملہ ہے جو کہ بہت لمبے عرصے سے جاری ہے۔’ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘ہم معاملے کے حل کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور میں اپنی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ میرے ان دونوں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان دونوں کی آپس میں دوستی نہیں ہے۔ یہ پیچیدہ معاملہ ہے اور اس کی پیچھے مذہب ہے۔ مذہب پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے۔’

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان مقبوضہ کشمیر پاک بھارت ڈونلڈ ٹرمپ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسئلہ کشمیر کی پیچیدگی اور صدر ٹرمپ کی سادہ لوحی ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ایٹمی قوت ، پاگل کتے اور ڈاکٹر عذرا پیچوہو ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 3, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.