اسلام آباد گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) جہانزیب خان کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ذرائع گورنر بینک کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق طارق باجوہ نے اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا۔طارق باجوہ کو سابق صدر ممنون حسین نے 7 جولائی 2017 کو تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا صدر بنایا تھا، ان کی مدت جولائی 2020 میں ختم ہونا تھی۔ علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو ہٹانے کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت کے دوران ہی ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا، چیئرمین ایف بی آر کا مؤقف تھا کہ اسکیم وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے اس مؤقف پر وزیراعظم نےاظہار ناراضی کیا اور شیخ رشید نے چیئرمین ایف بی آر پر جملہ کسا تھا کہ اسکیم بنانے والے اس سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اثاثہ ڈیکلریشن اسکیم کو غور کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم اس دوران چند وزراء نے اسکیم پر اعتراض کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی اسکیم کو پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف قرار دیا اور اسکیم پر مزید مشاورت کی ہدایت کی تھی۔اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسی ایمنسٹی اسکیمیں پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف تھیں، اگر اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم لانی ہی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے؟ جب تک پوری کابینہ مطمئن نہیں ہو گی اسے منظور نہیں کریں گے۔
جمعرات, جولائی 23, 2026
تازہ خبریں:
- شکر ہے فیفا کا ورلڈ کپ ختم ہُوا : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- آزاد کشمیر کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ ہیجان میں اضافہ کرے گا : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- جماعتِ اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے
- اور ’کاکروچ‘ اکٹھے ہو گئے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
- ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
- پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
- ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

