جھنگ : پنجاب حکومت نے سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین کے قبضہ سے 625 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے سرکاری زمین واپس لینے کیلئے سخت آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے پولیس کی بھاری نفری تیار کرلی گئی ہے۔سیدہ عابدہ حسین نے 625 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کر کے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ شہبازشریف حکومت نے بھی یہ سرکاری زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سیاسی مفادات کے باعث اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کی مشہور سیاستدان، سابق وفاقی وزیر اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین سے سرکار کی 625 ایکڑ سے زائد زرعی نہری زمین واپس لینے کے لئے حکومت پنجاب نے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ عابدہ حسین نے سیاسی اختیارات استعمال میں لاتے ہوئے یہ زمین چند سو روپے کے عوض حکومت سے لیز پر حاصل کر رکھی ہے تاہم اب یہ زمین انہوں نے ٹھیکہ پر 50 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے دے رکھی ہے جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ نے لیز ختم کرانے کیلئے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں حکومت پنجاب نے یہ نہری زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے دوسری طرف عابدہ حسین کے خاوند سید فخرامام پی ٹی آئی میں شامل ہیں اور ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے سیدہ عابدہ حسین سے اربوں مالیت کی زمین واگزار کرانے کا گرین سگنل دے دیا ہے اور جھنگ پولیس جلد آپریشن کرنے والی ہے۔ اس خبر کی تصدیق کے لئے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں مل سکی۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

