ریاض : سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کے لیے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور اہل خانہ 11 اپریل کو خصوصی طیارے میں سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کے لیے مدعو کیا ہے، نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔
نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

