Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صحیفہ دل کا : مستحسن خیال کے مستحسن خیالا ت کا مجموعہ ۔۔شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
ادب

صحیفہ دل کا : مستحسن خیال کے مستحسن خیالا ت کا مجموعہ ۔۔شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم

ایڈیٹرستمبر 26, 202334 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustehsan khial
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مستحسن خیال سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟ یہ تو معلوم نہیں۔ان سے جب بھی ملاقات ہو، لگتا ہے جنموں کا ساتھ ہے۔چند ماہ پہلے تشریف لائے ،حکم دیا کہ میری کتاب "صحیفہ دل” کا آرہی ہے۔آپ نے اس پر کچھ لکھنا ہے۔پہلے تو میں نے ان کو ٹالنے کی پوری کوشش کی،کیونکہ وہ ایک بڑے شاعر ہیں اور بڑے شاعر پر میں جب لکھوں گا اس میں ان کے فن کے بارے میں کچھ اضافہ نہ کر پاؤں گا ۔یہ میرا یقین بھی ہے اور گمان بھی ،ان کے فون آتے رہے ۔یاد دہانی کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے رہے کہ بس اب آپ کی رائے کا انتظار ہے۔
میرا خیال ہے کہ مستحسن خیال غلط بیانی نہیں کر رہے تھے ۔وہ واقعی میری رائے کا انتظار کرتے رہے کہ وہ یہ چاہتے تھے کہ میری رائے کے ساتھ ان کی کتاب شائع ہو ۔ویسے بھی” صحیفہ دل” ایک ایسا مجموعہ ہے جس کو انہوں نے تین ابواب میں تقسیم کیا ۔نعتوں اور ان کی اشعار کی تعداد کے حوالے سے بھی حیات نبی ص کے تناظر میں انہوں نے خصوصی طور پر 63 اشعار کہے”۔صحیفہ دل "میں اس کے علاوہ حمد باری تعالی اور انبیاء کرام کے حوالے سے علامتی منظومات شامل کی گئی ۔جو اردو کے شعری ادب میں بالکل نیا تجربہ ہے ۔اور یہ شعری تجربہ وہی کر سکتا ہے جو شاعری کے اندر خود باکمال صلاحیت رکھتا ہو اور مستحسن خیال ایسے ہی باکمال شاعر ہیں جو نہ صرف عروض کے ماہر ہیں بلکہ اپنے ارد گرد کے شاعروں کی غلطیوں کو بھی بڑے خوبصورت انداز سے درست کر کے ان کو بتاتے ہیں کہ یہ شعر یوں بھی کہا جا سکتا تھا ۔اس عمل میں نہ تو وہ کسی کی تذلیل کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی علمیت کا رعب جھاڑتے ہیں ۔
مجھے برادر م مستحسن خیال کے ساتھ بے شمار ادبی تقریبات اور مشاعروں میں جانے کا موقع ملا ہے ۔وہ ہر مشاعرے میں نہ صرف تازہ کلام سناتے ہیں بلکہ نئی تراکیب کے ذریعے اپنی شاعری پر خوب داد بھی سمیٹتے ہیں ۔فنی مہارت کے باوجود ان کے ہاں عجز ہے انکسار ہے اور محبت ہے ۔وہ بے وزن شاعری کرنے والوں کا مذاق نہیں اڑاتے ۔بلکہ بڑے ہی خوبصورت انداز میں ان کی شاعری کو وزن میں کر کے کہتے ہیں اگر یہ شعر یوں کہہ لیتے تو اچھا تھا ۔اگر ہم مستحسن خیال کے شعری سفر کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ لفظیات، قافیوں کا استعمال ،مضامین کی تازگی اور مشکل بات کو ،آسان انداز میں شعر کا روپ دینا،انہی کا ہی خاصہ ہے ۔اس خوبی کے تحت جب وہ حمد و نعت ،غزل اور نظم میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔تو ان کے ہاں شعری خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔
مستحسن خیال دبستان ملتان کے وہ شاعر ہیں جنہوں نے نعت کہنے کو بطور عبادت کے معنوں میں لیا ۔جس طرح ان کی شخصیت میں دھیما پن اور خلوص و محبت دکھائی دیتا ہے ۔یہی آنچ ان کی شاعری میں دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے جہاں شاعری میں نئے تجربات کیے، وہاں حمد و نعت میں بھی بے شمار نئے تجربات کیے۔خاص طور پر” صحیفہ دل” میں ان کی شعری مہارت پورے جوبن پر ہے ۔یوں مستحسن خیال کی "صحیفہ دل” کی سخن آرائی ان کو ایسے درجے پر فائز کرتی ہے۔جہاں سے ان کے ہم عصر دور دور تک دکھائی نہیں دیتے۔
صاِئمہ نورین بخاری ان کی شاعری کے بارے میں بہت خوبصورت انداز میں رائے دیتے ہوئے کہتی ہیں ۔
"عقیدت کی خوشبو میں مہکتا ہوا ” صحیفہ دل کا "خطہ ملتان کے نامور شاعر جناب مستحسن خیال کا مجموعہ کلام ہے۔حمدیہ اشعار ، ہدیہ نعت اور تحمید کا التزام ،گویا” صحیفہ دل کا” گل و گلزار سے مہکتا ہوا وہ سلسلہ ہے جو پڑھنے والے کو ایک معطر روحانی سفر سے فیض یاب کراتا ہوا،ناقدین فن کو بھی باور کراتا ہے کہ ان عقیدت و محبت سے لبریز اشعار میں تکلف نہیں ،آمد ہی آمد ہے اور مستند شاعر حضرات آمد اور آورد کے پیمانوں کو بخوبی جانتے ہیں کہ حمد باری تعالٰی،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انبیائے کرام کے حوالے سے علامتی منظومات رقم کرنا کوئی آسان بات نہیں۔ ۔۔۔۔۔مگر راستہ کی آسانی اس وقت ممکن ہوجاتی ہے جب خلوص اور لگن کے ہر ستارے سے آگہی کی روشنی کا سلسلہ چل نکلے ۔”
مستحسن خیال کہتےہیں۔۔۔۔
علم کا،عرفان کا اور آگہی کا سلسلہ
کالی کملی سے چلا ہے روشنی کا سلسلہ
۔……
نعت کا پہلا ہی مصرعہ تھا ابھی لکھا خیال
نور میں ڈھلتا گیا،پھر شاعری کا سلسلہ
۔…..
وہ مجھ میں جھانکتا رہتا ہے میرے اندر سے
مرے ضمیر کو نظروں سے وہ کھنگالتا ہے
۔…..
کبھی کبھی تو دھڑکتا ہے اس طرح سے دل
کہ جیسے مجھ میں وہ آکر دھمال ڈالتا ہے
۔……
زمیں پہ تربتیں آرام گاہ کہلائیں
یہ کارواں ہیں جو کار رواں کی حد میں ہیں
۔…..
اگر وہ چاہے ،گنہگار سارے مٹ جائیں
گناہ گار اسی مہربان کی حد میں ہیں
۔…….
ہے قید میں پر لائق دیدار وہی ہے
بے بس ہے مگر رونق بازار وہی ہے
۔۔۔۔۔۔
یہ محبت کے جو بازار ہیں صدقے تیرے
عشق کے سارے خریدار ہیں صدقے تیرے
راستہ جو بھی مدینے کی طرف جاتا ہے
سب اسی راہ کے راہوار ہیں صدقے تیرے
اپنے بندے کو بنایا ہے خدا نے محبوب
سب محبت کے طلبگار ہیں صدقے تیرے
تیرے صدقے سے تعلق ہے خدا سے بنتا
سب محبت کے پرستار ہیں صدقے تیرے
یہ تیرے نام پہ مر سکتے ہیں جی سکتے ہیں
سب طرف دار ہی جی دار ہیں صدقے تیرے

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نعت گو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان اڈیالہ جیل منتقل : نواز شریف والی بیرک میں رکھا جائے گا
Next Article عمران ریاض کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ، بات کرنے میں بھی دشواری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آج نام ور نعت گو شاعر تابش صمدا نی کی 23 ویں برسی ہے

اپریل 16, 2025

عید میلاد النبی ﷺ ، ولی محمد واجد اور نعت کو کاروبار بنانے والے : شاکر حسین شاکر کا کالم

ستمبر 29, 2023

مسیحی شاعر نذیر قیصر نے نعت کہنے کا آغاز کیسے کیا ؟

ستمبر 26, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.