Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بلاول بھٹو زرداری ۔۔پاکستان کی بالغ نظر قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لبرل سعودی عرب اور نہر والا پُل ۔۔ مستنصر حسین تارڑ
لکھاری

لبرل سعودی عرب اور نہر والا پُل ۔۔ مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرمارچ 18, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قصہ مختصر سعودی عرب میں جو نظام رائج ہے، ظاہر ہے اس کا بنیادی مقصد سعودی خاندان کی بادشاہت کو مستحکم کرنا ہے۔ جس کے لیے وہاں کے شیوخ اور علماء کرام جابر سلطان سے پوچھ کر کلمہ فتویٰ دیتے ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا جب آل سعود کے مخالفین نے خانہ کعبہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اول اول تو انہیں ایرانی قرار دیا گیا تھا لیکن پھر کُھلا کہ یہ تو گھریلو معاملہ ہے اور ماشاء اللہ سعودی افواج کے بس میں نہ تھا کہ وہ ان دہشت گردوں کو خانہ کعبہ سے نکال باہر کریں اور پھر زر کثیر خرچ کے دنیا کے اس وقت کے بہترین کمانڈو جو کہ فرانسیسی تھے انہیں کرائے پر حاصل کیا گیا اور یہاں ایک شرعی مسئلہ درپیش ہو گیا کہ فرانسیسی تو کافر تھے وہ کیسے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر شر پسندوں کا مکو ٹھپ سکتے تھے تو اس کا حل یہ نکالا گیا کہ جب وہ تشریف لائے تو انہیں کہا گیا کہ ایک مجبوری ہے آپ جو کچھ ہم عربی میں کہیں گے اسے دوہرا دیں انہیں کیا اعتراض ہو سکتا تھا۔ انہوں نے دہرا دیا۔ یعنی انہوں نے کلمہ پڑھ لیا اور عارضی طور پر مسلمان ہو گئے۔ ان میں سے ایک کمانڈو نے بیان دیا تھا کہ جب ہم سعودی عرب پہنچے تو عربوں نے ہمیں کچھ دوہرانے کو کہا۔ جس کا مطلب ہم نہیں جانتے تھے، بہر طور مجھے یاد ہے کہ جب ایک بار میمونہ کچھ عرصہ بیٹے کے ساتھ جدہ میں بسر کر کے واپس لاہور آئی تو ایئر پورٹ پر اس کی مسرت دیکھنے والی تھی‘ کہنے لگی پاکستان کی کیا بات ہے۔ یہاں زندگی ہے۔ بچے کھیلتے نظر آ رہے ہیں خواتین اور لڑکیاں بازاروں میں چلتی پھرتی ہیں لوگ خوش نظر آ رہے ہیں۔ وہاں تو کوئی مسکراتا بھی نہیں۔ شکر ہے میں ایک تہذیب یافتہ معاشرے میں واپس آ گئی ہوں۔
لیکن اب پچھلے دنوں ایک سانحہ ہو گیا ہے۔ ہم کافر ہوئے ہیں تو وہ مسلمان ہو گیا ہے یا پھر ہم مسلمان ہوئے ہیں اور وہ کافر ہو گیا۔ یکدم یوٹرن لے لیا ہے اور ہم پریشان کھڑے ہیں بقول اظہار الحق کے ہم نے اپنے ٹیلی ویژن توڑ ڈالے‘ اپنی خواتین کو یہ لمبے لمبے سیاہ چوغے پہنا دیے ۔ ہر اس شے کو حرام قرار دیا جس میں خوشی کے حصول کا کوئی ذرہ بھر خدشہ تھا۔ اپنے بچوں کو سعودی امداد سے قائم ہونے والے مدرسوں میں داخل کرا دیا۔ شلواریں گھٹنوں سے اوپر کر لیں۔ یہاں تک کہ خدا حافظ کی بجائے اللہ حافظ کہنے لگے۔ اپنے علاوہ ہر فرقے کو کافر قرار دیا۔ یعنی ہمارا حال تو نورجہاں جیسا ہو گیا کہ ساہنوں نہر والے پل تے بلا کے خورے ماہی کتھے رہ گیا۔ ہم نہر والے پُل پر حیران پریشان کھڑے ہیں اور ماہی جانے کدھر گیا۔ ماہی کے علماء کرام نے ایک اور فتویٰ دے دیا کہ پردے کے لیے عبایا پہننا ضروری نہیں ہے۔ عورتیں اس پہناوے کے بغیر بھی گھوم پھر سکتی ہیں۔ ویلنٹائن ڈے میں کچھ حرج نہیں۔ اسلام ہمیں اجازت دیتا ہے تازہ ترین تحقیق یہ ہے کہ ڈرائیونگ سے عورتوں کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت مجروح نہیں ہوتی تو وہ اس برس جون میں کاریں دوڑاتی پھریں گی۔ بلکہ خواتین بے دریغ موٹر سائیکلیں بھی چلا سکتی ہیں اور ہماری چشم نے کیسے کیسے عبرت ناک منظر دیکھے۔ سعودی عورتیں مردوں کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھ رہی ہیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر رقص کے انداز میں نعرے لگا رہی ہیں۔ ایک اور فتویٰ آ گیا۔ عورتیں کاروبار بھی کر سکتی ہیں جدہ میں کاروں کا ایک شو روم کھل گیا جہاں سب کی سب سیلز گرلز۔ اپنی سعودی ہمشیرگان ہیں۔ اوروہ نہایت بے تکلفی سے موئے مردوں کے ساتھ بے دریغ گفتگو کر رہی ہیں حالانکہ وہ نامحرم ہیں۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شاید ریاض میں ایک میوزیکل کنسرٹ ہو رہا ہے۔ کوئی عرب گلو کارہ لہک لہک کر اپنے لباس میں سے امڈ امڈ کر موسیقی کی تانوں پر سوار نغمہ سرا ہیں اور ہال میں موجود خواتین پر وجد طاری ہو چکا ہے اور وہ جھوم برابر جھوم رہی ہیں۔ البتہ اس کنسرٹ میں نامحرم مردوں کا داخلہ فی الحال منع تھا۔ آخر ہمیں اپنے مذہب سے مکمل روگردانی تو نہیں کرنی۔ یہاں تک میراتھن دوڑ بھی منعقد کی گئی ہے۔ تھیٹر اور اوپیراگھر بھی وجود میں آ رہے ہیں۔ جس کا میں اہل ہوں اگرچہ عمر کی ناتوانی کے باعث ایک عرصے سے نااہل ہوں۔ جدہ میں خواتین کے ملبوسات کے ایک سپر سٹور میں جاتی ہے اور میں باہر کھڑا اس کا انتظار کرتا ہوں۔ میمونہ اس سپر سٹور سے جب باہر آتی ہے تو اس کا چہرہ لال بھبھو کا ہو رہا ہے۔ سرخ انار ہو ر ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا ہوا؟ تو وہ کہتی ہے نہیں پوچھو‘ مجھے شرم آتی ہے تو میں مزید اشتیاق سے دریافت کرتا ہوں کہ میمونہ کیا ہوا تو وہ ادھر ادھر دیکھ کر سرگوشی کرتی ہے کہ سٹور کے اندر یہ عربنیں ‘ننگی پننگی گھوم رہی تھیں۔ برہنہ حالت میں‘ لباس پہ لباس تبدیل کرتی تھیں۔ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔ میمونہ اپنے خاندانی پس منظر کے حوالے سے ایک بنیاد پرست مسلمان ہے لیکن ایک راجپوت ہونے کے حوالے سے وہ ایک عورت کی یوں بے حیائی برداشت نہیں کر سکتی۔
اب ان دنوں سعودی عرب میں جو ’’انقلابی‘‘ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں سعودی کراؤ ن پرنس بہت ہی لبرل ہوتے جاتے ہیں تو مجھے حیرت ہے کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس ترقی پسندی پر کچھ احتجاج نہیں ہوا۔ کم از کم شباب ملی کے ڈنڈا برداروں کو تو ویلنٹائن ڈے کو جائز قرار دینے پر کچھ تو ہلا گلا کرنا چاہیے تھا۔ میرے دیرینہ دوست سجاد میر جن کی ادبی اور شعری شناخت کی خوبیوں کا میں قائل ہوں۔ اگرچہ تصوف کی جو گرہیں وہ کھولتے ہیں ان کا قائل نہیں ہوں تو کم از کم وہ تو اس روشن خیال سعودی عرب کے انقلاب کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کریں۔
وہ جو کہتے ہیں ناں کہ مرے کو مارے شاہ مدار۔ مجھے قطعی طور پر علم نہیں کہ شا ہ مدارکون تھا اور وہ مرے کو کیوں بلاوجہ مارتا تھا۔ تو تازہ خبر آئی کہ جدہ میں ایک عظیم فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیے کروڑوں ڈالر وقف کر دیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے فرانس‘ برطانیہ اور امریکہ وغیرہ سے بھرے بدنوں‘ اشتعال انگیز تناسب والی فیشن ماڈلز آئیں گی اور ماشاء اللہ بلیوں کی چال چلیں گی یعنی حرمین شریفین کے خادموں کی سلطنت میں کیٹ واک کریں گی۔ عجب سلسلے ہیں کہ سعودی کوئے یار سے نکلتے ہیں تو راہ میں ٹھہرتے ہی نہیں‘ سیدھے سوئے دارجاتے ہیں۔ اور ہم ہیں کہ نہر والے پل پر حیران کھڑے ہیں۔ کافر کھڑے ہیں یا مسلمان کھڑے ہیں کچھ معلوم نہیں کرائے کے لوگوں کا یہی حشر ہوتا ہے۔ ہمارا ماہی جانے کدھر نکل گیا۔ وہ یکدم لبرل اور روشن خیال ہو گیا اتنا کہ ہم تو نہیں ہو سکتے ہم پاکستانی یقین کیجیے کہ ہمیشہ سے بہت معتدل اور متوازن رہے ہیں۔ ہم اپنے عقیدے کے ساتھ بھی جڑے رہتے ہیں اور اعتدال کی راہ سے بھی روگردانی نہیں کرتے۔
ہم کب تک نہر والے پل پر کھڑے اس ماہی کا انتظار کرتے رہیں گے جس کے عشق میں گرفتار ہو کر ہم نے اپنی ثقافت ترک کر دی‘ تہذیب سے کنارہ کشی اختیار کی اور وہ ماہی رنگ رلیاں منانے میں مشغول ہو گیا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہ جی! کافی پیئو : کٹہرا/خالد مسعود خان
Next Article چوہدری نثار علی خان ایسے بے خبر تو نہیں ہو سکتے / سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

نومبر 29, 2026

بلاول بھٹو زرداری ۔۔پاکستان کی بالغ نظر قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 29, 2026
  • بلاول بھٹو زرداری ۔۔پاکستان کی بالغ نظر قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ نومبر 29, 2026
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.