میاں چنوں : بدھ کی صبح نادرا آفس میاں چنوں کی چھت گر نے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔جس وقت یہ حادثہ ہوا تو دفتر کھلا ہوا تھا اور عملہ کام کر ر ہا تھا ۔
چھت گرنے کے باعث ایک خاتون نازیہ بی بی جاں بحق جبکہ آٹھ خواتین سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور تحصیل انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیاگیا ،زخمیوں میں زیادہ تر آفس ملازمین شامل ہیں ۔ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر نذیر ہراج کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کیا جا رہا ہے ۔شدید زخمیوں میں نادرا آفس انچارج رانا انتظار بھی شامل ہیں ۔۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

