Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہائبرڈ وار اور میڈیا۔۔مظہر عباس
لکھاری

ہائبرڈ وار اور میڈیا۔۔مظہر عباس

ایڈیٹرستمبر 16, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہائبرڈ وار اور ’’جھوٹی خبروں‘‘ کا تدارک صرف اور صرف ایک مضبوط اور طاقتور آزاد میڈیا سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کی 73سالہ تاریخ گواہ ہے کہ صحافیوں اور مدیروں کی تنظیموں نے ہمیشہ ایک آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی لڑائی لڑی ہے اور اب بھی لڑ رہے ہیں۔ اس کا جواب اگر صحافیوں میں خوف ہراس پھیلانے، آوازوں کو دبانے اور قیامِ پاکستان سے بھی پہلے قائم میڈیا ہاؤس پر دباؤ کی صورت میں آئے گا تو اس سے نقصان صرف اور صرف صحافت کا ہی نہیں ہوگا۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور وہ کبھی نہ کبھی بےنقاب ہوتا ہی ہے۔ جیسا کہ ہم نے عراق کی جنگ میں دیکھا کہ کس طرح امریکی میڈیا نے ایک ماحول بنایا، ’’عراق کے پاس کیمیائی ہتھیاروں‘‘ کے حوالے سے۔ اس وقت بھی کچھ صحافی یہ لکھ رہے تھے کہ یہ جھوٹ ہے، ’’فیک نیوز‘‘ ہے۔ بعد میں امریکہ کے ایک بڑے اخبار نے اپنے پڑھنے والوں سے معافی مانگی۔ کسی کی بھی خبر سے آپ کو اختلاف ہو سکتا ہے۔ عین ممکن ہے خبر جھوٹی ہو، کسی کے کہنے پر لکھی گئی ہو یا صحافی ’’استعمال‘‘ ہو گیا ہو۔ ایسے میں قانون کو بہتر بنائیں، خاص طور پر ہتکِ عزت کے قانون کو مگر اس پر غداری کا الزام لگانے کے لئے اس کو عدالت میں ثابت کرنا پڑے گا۔ کسی غلط خبر کا جواب غلط خبر نہیں ہوتی۔ چند ایک لوگوں سے کالم لکھوا کر اور صحافیوں کو آپس میں لڑوا کر وقتی فائدہ تو ہو سکتا ہے مگر خبر اپنی جگہ قائم رہے گی۔
جنگ اور ڈان گروپ پاکستان کے دو بڑے صحافتی ادارے ہیں، پچھلے چند برسوں سے ان کے ساتھ جو سلوک برتا جارہا ہے اس سے صحافت کی کوئی خدمت نہیں ہورہی۔ بہت کوشش کرلی اور شاید اب بھی کی جارہی ہے دباؤ بڑھانے کے لئے لیکن اگر عوام کا اعتماد اب بھی موجود ہے تو پھر بہتر ہے کہ چیزوں کو بہتر کیا جائے۔ جھوٹی خبروں کے ذریعہ کنفیوژن پھیلانا اس لئے بھی آسان ہو گیا ہے کہ غیرصحافیوں کی ایک کھیپ بھر دی گئی ہے جن کے ذریعہ ایک طرف صحافیوں کی ساکھ متاثر کی جارہی ہے تو دوسری طرف کرپشن فروغ پا رہی ہے۔ سب سے زیادہ جھوٹی خبریں سالہا سال سے منسٹری آف انفارمیشن کے ذریعہ، فیک ناموں سے کالم لکھوا کر پھیلائی جاتی رہی ہیں جس کے لئے ماضی میں ’’سیکریٹ فنڈ‘‘ کا بےدریغ استعمال ہوا۔ اس کو بھی ختم کرنے کا سہرا جناب حامد میر اور کچھ دیگرصحافیوں کو جاتا ہے جو سپریم کورٹ گئے اور 2012میں یہ فنڈ ختم ہوا۔ خواتین صحافیوں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ باعثِ شرم اور قابلِ مذمت ہے۔
’’صحافت اور سیاست‘‘ کے ملاپ کے معنی ہمارے کچھ دوستوں نے یہ لے لئے کہ آپ جتنے سیاست دانوں اور حکمرانوں سے قریب ہوں گے اتنا فائدہ ہے۔ اس نے اچھی خاصی تعداد میں ابن الوقت صحافیوں کی ایک کھیپ کو بھی جنم دیا۔ بہت سے دوستوں نے جو اپنے وقت کے اچھے مدیر بھی رہے، سیاسی جماعتوں اور حکومتوں میں شمولیت کی حد تک چلے گئے۔ چلیں اگر آپ نے صحافت کو خیرباد کہہ دیا ہے تب بھی غنیمت ہے مگر کبھی سیاست اور کبھی صحافت والا کھیل قلم کی حرمت کے ساتھ ناانصافی ہے۔ قوانین کی آڑ میں اکثر صحافت پر قدغن لگا دی جاتی ہے۔ سرکاری میڈیا پر کبھی عوام کا اعتماد نہیں رہا اس لئے کہ یہاں سے صرف ’’سب اچھا‘‘ کی خبریں آتی ہیں چاہے معاملات کتنے ہی برے ہوں۔ مدیر کا ادارہ ختم ہونے سے ذمہ دارانہ صحافت کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ بہت سے مالکان خود مدیر بن بیٹھے اور توجہ خبر سے ہٹ کر اشتہارات پر چلی گئی۔ اشتہارات پر سرکاری کنٹرول کو حکومتوں نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور اب بھی یہی ہورہا ہے۔ اب تو مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ میڈیا پر دبائو ڈالا جاتا ہے کہ اس اینکر کو رکھ لیں اور اس کو نہ رکھیں۔
یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے کئی صحافیوں نے صحافت کی حدود پار کی ہیں۔ ہم سیاست دانوں اور حکمرانوں کے اتنے قریب چلے گئے کہ کبھی انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کردیں ورنہ بھٹو جیت جائے گا، کبھی شہباز شریف کے پاس پیغام لے کر پہنچ جاتے ہیں کہ آپ کے بارے میں فیصلہ ہو گیا ہے کہ آئندہ وزیراعظم آپ ہوں گے۔ وہ بھولے بادشاہ بھی کابینہ بنانے ان کے پاس پہنچ گئے ’’ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی /کچھ ہماری خبر نہیں آتی‘‘۔ اب مجھے نہیں پتا کہ ڈاکیے نے غلطی سے بنی گالہ کا پیغام ’’جاتی امرا‘‘ پہنچا دیا یا شہباز صاحب کو ’’ماموں‘‘ بنادیا مگر ہمارے دوست کب تک ڈاکیے کا کام کرتے رہیں گے۔ ہمارے کپتان کو بھی ایسے ہی صحافیوں کا سامنا رہا۔ کچھ بھائی لوگوں نے تو پارٹی کا جھنڈا بھی تھام لیا۔ آج وزیراعظم کو یہ محسوس ہورہاہے کہ میڈیا ان کے خلاف اور ان کی کابینہ خوف زدہ ہے۔ ہر حکمران کو تنقید کا سامنا رہا ہے مگر آپ کے اچھے کام بولتے ہیں۔ لہٰذا میڈیا پر دباؤ کی پالیسی ترک کردیں۔
بے نظیر بھٹو شہید سے ایک بار میں نے کہا کہ آپ بہت سے صحافیوں پر ایجنسیوں کے لئے کام کرنے کا الزام لگاتی ہیں ۔ اب آپ وزیراعظم ہیں وہ نام معلوم کریں اور فہرست شائع کریں۔ یہ بات 1988کی ہے۔ کچھ عرصے بعد ان سے ملاقات ہوئی تو بولیں، ’’مظہر، ان میں سے بہت سے لوگ ہمارے حق میں بھی لکھتے ہیں‘‘۔ میں نے جواب دیا، ’’آپ کیوں سمجھتی ہیں وہ آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔ پاکستان میں صحافیوں کی طویل جدوجہد آزادی صحافت، بہتر حالت کار اور اپنے پیشہ سے وفا کے لئے رہی ہے کیونکہ سچ جاننا لوگوں کا حق ہے۔جب یہ صحافی جیل میں تھے تو وہاں سے بھی ہفت روزہ ’’زندان‘‘ نکالا کرتے تھے۔ ویکلی ویو پوائنٹ کے ایڈیٹر ان چیف مظہر علی خان اور دوسرے ساتھی گرفتار ہوئے تو لاہور جیل سے خبریں بھیجتے اور رسالہ وہیں تیار ہوتا۔ ہائبرڈ وار اچھی صحافت کو دبا کر نہیں جیتی جا سکتی بلکہ طاقتور میڈیا وقت کی ضرورت ہے۔ خدارا صحافت کو اٹھائیں صحافی کو نہیں۔ صحافت اور خبر کی بنیاد سچ پر نہ ہو تو وہ محض ’’کاروبار‘‘ ہے۔
ہمیں ہی جرات اظہار کا سلیقہ ہے
صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمردانگی کا زوال۔۔کشور ناہید
Next Article کمیونسٹ ماسکو میں ریپ ناممکن تھا۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.