Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مردانگی کا زوال۔۔کشور ناہید
لکھاری

مردانگی کا زوال۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت ہی مختصر مگر دل دہلانے والی خبریں ہیں، ’’ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کرلی، کراچی میں۔ تربت میں ڈاکٹر شاہینہ شاہین کو گولی ماردی گئی، شیخوپورہ میں تین سالہ بچی ادھیڑ کے کوڑے میں پھینک دی، مولوی صاحب نے بارہ سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی، جب لڑکے نے ہاتھ روکا تو اس پر لوہے کے ڈنڈے سے مارا۔ فرانس سے آئی خاتون کو موٹروے پر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا‘‘۔ یہ ایک دن کی خبریں ہیں۔ دوسری طرف اعلان نامہ آیا ہے کہ تمام تر شائع ہونے والی کتابیں، پہلے انفارمیشن میں جائیں گی اور پھر علما کا بورڈ اُن میں دیکھے گا کہ کوئی نازیبا، غیرشرعی اور دائرہ اسلام سے خارج مضمون شامل تو نہیں۔ پھر نصاب کا تجزیہ کریں۔
بچوں کا یکساں نصاب ان خطوط پر ہوگا جو روز میڈیا اور اخباروں میں دیکھتے ہیں۔ خیر حکومت توسب کچھ کر سکتی ہے۔ اگر چینل بند ہو گئے تو ایسی خبروں پر پابندی لگا سکتی ہے مگر باہر بیٹھے ہوئے احمد نورانی ہوں کہ غیرمذہب کے صحافی کیا انکے قلم چھین سکتی ہے۔ کیا بھارتی حکومت 86سالہ خاتون کے ریپ پر افسوس کے دو حرف بھی کہہ سکتی ہے، اب تو پولیس والوں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں۔ آپ کو یاد کراؤں حیات بلوچ، کالج کا لڑکا تھا اسکو آٹھ گولیاں ماری تھیں۔ کہہ دیا گیا نامعلوم افراد کی گولیوں سے مارا گیا۔ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ بلوچستان میں ہی وہ بلوچ لڑکے بھی اغوا کر لئے گئےجو قائداعظم یونیورسٹی سے ماسٹرز کرکے گئے تھے۔ پولیس افسران بھی اب بہت شیخی میں آگئے ہیں۔ کوئی کہتا ہے خاتون کو اس وقت نکلنا نہیں چاہئے تھا۔ کوئی کہتا ہے یہ کیسی پڑھی لکھی ہے، اس نے گاڑی کا پیٹرول چیک نہیں کیا۔ یاد رہے یہ بیانات پولیس والوں کے ہیں۔ انکے حوصلے تو اس لئے بھی بلند ہورہے ہیں کہ دن دیہاڑے ٹریفک کانسٹیبل کو کچل کے چلے جانا اور جیل سے صاف نکلنا، آخر وہ بلوچ تھا۔ اس نے بلوچوں کو یوں بدنام کیا، محض اس لئے کہ وہ خان زادہ تھا۔ ابھی میرے قلم نے سامنے دیکھا تونسہ میں گھر میں گھس کہ بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ زیادتی کرکے، ایسے غائب ہوئے کہ چیف منسٹر بھی حیران ہیں۔ دراصل جب یہ نئی نئی حکومت آئی تھی تو پولیس کو اختیار دیا گیا تھا کہ اگر کوئی اشارے یا آپ کے ٹارچ کی لائٹ پر نہ رکے تو اسکو گولی مار دو۔ پولیس والوں نے اس آزادی کا خوب فائدہ اٹھایا اور اب تک اٹھارہے ہیں۔ پہلے شہباز شریف نے ایلیٹ فورس بھرتی کی تھی اسکا کیا نتیجہ نکلا۔ اس حکومت نے ٹائیگر فورس بنائی، وہ کیا کرتی ہے معلوم نہیں۔ آپ سوچیں، جن بچوں کے سامنے ان کی ماؤں کو یوں رگیدا جائیگا، بھلا انکی نفسیات کیا ہوگی۔ وہ ذہنی طور پر کنفیوژ ہوکر بڑے ہوکر، تعلیم کے میدان میں کیا کریں گے۔ کیا وہ بھی بڑے ہوکر عورتوں کے ساتھ زیادتی کریں گے۔
ایک اسکول میں بچیوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے ابا کیسے ہیں۔ کسی نے کہا بہت اچھے کسی نے کہا ہر وقت گالیاں دیتے اور مارتے ہیں۔ ایک بچی نے کہا ’’مس چٹ لکھدیں، ابا، امی کو ہمارے سامنے نہ مارا کریں۔ یہ کہہ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی‘‘۔ ایسے ماحول میں جوان ہوئی بچیاں شادی سے انکار کردیتی ہیں۔ بہت سی بچیاں ذہنی مریض بن جاتی ہیں۔ یہ جتنے لوگ ایسی اذیت دیتے ہیں کیا یہ پڑھے لکھے ہوتے ہیں مگر ڈاکٹر ماہا کو خودکشی پر مجبور اور تنگ کرنے والا بھی تو پڑھا لکھا تھا۔ ڈاکٹر شاہینہ کو تربت میں مارنے والا بھی کوئی وحشی تو نہیں ہوگا۔
اب چونکہ پریس میڈیا میں آنے لگا ہے تو لوگوں کو پتا چل رہا ہے۔ عیسائی مذہب میں بھی ایسی وارداتیں پچھلی صدی میں اتنی عام تھیں کہ ان پر ناول بھی لکھے گئے۔ پادریوں اور خواتین ننوں کے قصے بھی عام ہونے لگے تو بیسویں صدی میں پوپ نے اجازت دی کہ جو پادری شادی کرنا چاہیں انہیں اجازت ہے۔ جنسیت کی وحشت یوں تو سارے ممالک میں ہے مگر بھارت، پاکستان میں تو ٹیکسی میں بیٹھی عورت بھی اب محفوظ نہیں رہی ہے۔ یہی سبب ہے کہ دیہات میں لڑکی کی عصمت بچانے کے لئے جلدی شادی کردی جاتی ہے مگر اسکے اچھے نتائج تو نہیں نکلتے ہیں۔ مرد کے ہاتھ میں دوسری شادی کا اجازت نامہ پکڑا کر وہ ایک اور گھر بسا لیتا ہے۔
جس دن سے فرانس سے آنے والی خاتون کے ساتھ اور ڈی۔ جی۔ خاں کی تحصیل میں ایک خاتون کے ساتھ اسطرح زیادتی ہوئی کہ دونوں خواتین کے بچے سامنے موجود تھے۔ اس دن سے مجھے یہ دکھ کھائے جارہا ہے کہ جن بچوں نے یہ منظر دیکھے، ماؤں کو چیختے اور روتے دیکھا، انکی نفسیات کیسی ہوگی۔ کیا انکے اندر بھی عورت چاہے وہ ماں ہی کیوں نہ ہو، اسکو بھنبھوڑنے کی نفسیات پرورش پائے گی کہ وہ بچے سہمے نوجوان ہوں گے، انکے اندر عورت کا کیا تصور مستحکم ہوگا۔ وہ سارے مذہبی پیشوا جو دوسری شادی کی اجازت طلب کررہے ہیں، کیا عورتوں پر ہوتی زیادتیوں پر زبان نہیں کھول سکتے۔ میں تو خدا کا شکر کرتی ہوں کہ اخباروں نے ان خواتین پر فیس بک والے فقرے رپورٹ نہیں کئے۔ شکر ہے کہ خواتین کے گھر والے انٹرویو نہیں دینے دے رہے ہیں۔ مجھے تو بار بار وہ عدالتیں یاد آتی ہیں جہاں زنا بالجبر کی شکار عورتوں سے کہتے ہیں ’’ذرا کھل کے دسو، ہویا کی اونیں تیرے نال کی کیتا اے‘‘۔ افسوس اور حیرانی کے ساتھ عمر شیخ کی اسد عمر کے ساتھ بےہودہ گفتگو اور اس خاتون کے بارے میں نازیبا کلمات اللہ اسے معاف نہیں کرےگا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’تم جی کے دیکھ لو کہ یہاں مر کے دیکھ لو‘‘۔۔حسن نثار
Next Article ہائبرڈ وار اور میڈیا۔۔مظہر عباس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.