Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فخرو بھائی سے جڑیں یادیں ۔۔ مظہر عباس
لکھاری

فخرو بھائی سے جڑیں یادیں ۔۔ مظہر عباس

ایڈیٹرجنوری 13, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fakhar ud din g ibrahim
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنوری 2020ءدو حوالوں سے یاد رکھا جائے گا۔ ایک تو پاکستان کی پارلیمان میں تین بڑی سیاسی جماعتیں، ایک صفحہ پر نظر آئیں اور سروسز ایکٹ سے متعلق قوانین میں ترامیم بغیر کسی بحث و مباحثہ کے اتفاقِ رائے سے منظور کر لیں۔اِس کیساتھ ہی یہ بحث بھی اختتام پذیر ہوئی کہ کون سلیکٹڈ ہے اور کون ووٹ کو عزت دیتا ہے۔ نئے انتخابات کا مطالبہ بھی دم توڑ گیا۔ دوسرا فخر الدین جی ابراہیم کی وفات، جو عہدہ رکھنے پر نہیں چھوڑنے پر فخر محسوس کرتے تھے۔
کچھ اُن سے جڑیں یادیں بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا اُن سے تعلق کوئی 35سال پرانا تھا۔ یہ ایک ایسے شخص کی موت ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا تھا، جس کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
مجھے اپنے صحافتی کریئر میں جن لوگوں نے انتہائی متاثر کیا فخرو بھائی اُن میں سے ایک تھے۔ یہ لوگ کردار کے غازی تھے اور ساری زندگی اصول و نظریے پر رہے اور جو اب بھی حیات ہیں وہ آج بھی اِنہی اصولوں کی پاسداری کر رہے ہیں۔
فخرو بھائی جو ایک بھرپور زندگی گزارنے کے بعد 92سال کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، سول حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتے تھے۔ بحیثیت وکیل اور جج اُنہوں نے مزدوروں اور سیاسی کارکنوں کے مقدمات مفت لڑے اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے اُن کو ریلیف دیا۔
سینئر صحافی بچل لغاری نے بتایا کہ بھٹو صاحب کے زمانے میں جب اُن کو ڈیفنس پاکستان رولز (ڈی پی آر) کے تحت دو تین بار بند کیا گیا تو ضمانت فخرو بھائی نے دی۔
ایسی ہی بات پی پی پی کے مسرور احسن نے بتائی جب وہ NSFکے کارکن تھے اور DPRمیں بند رہے۔ 1977ءکی تحریک کے حوالے سے ایک بار فخرو بھائی نے مجھے بتایا کہ تحریک اپنے زوروں پر تھی، اندرونِ خانہ مارشل لا کی تیاریاں ہو رہی تھیں، عدالتیں کراچی اور لاہور میں لگنے والے مارشل لا کو غیر قانونی قرار دے چکی تھیں۔
’’کسی طریقے سے یہ جانے کی کوشش شروع ہو گئی کہ اگر ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا جائے تو عدلیہ کا کیا ردِعمل ہوگا۔ چاروں صوبائی چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں معلومات لی گئیں تو پتا چلا سب قائم مقام گورنر بننے کو تیار ہیں‘‘۔
آخر نظریہ ضرورت اور PCOایسے ہی نہیں 2007تک آمروں کو قانونی سند دیتا رہا۔ فخرو بھائی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدلیہ کی تاریخ کا بدترین فیصلہ قرار دیتے۔ ’’کیسے ملک کے منتخب وزیراعظم کو پھانسی چڑھا دیا گیا صرف ایک آمر نے اپنی گردن بچانے کیلئے‘‘۔
1981ءمیں وہ سپریم کورٹ کے جونیئر جج تھے۔ ایک پورا کریئر سامنے تھا۔ انسان کا اصل امتحان ہوتا ہی اس وقت ہے جب اسے اختیار اور لالچ دونوں مل رہے ہوں اور اصول اور ضمیر گوارا نہ کرے۔
فخرو بھائی نے PCOکے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا مگر وہ خود جسٹس دراب پٹیل کی قربانی کو بڑا سمجھتے تھے۔ ’’وہ حلف لے لیتا تو چیف جسٹس ہوتا، کمال کا شخص تھا‘‘۔
میری جسٹس پٹیل سے ان کی وفات سے چند ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی،، جس پر کبھی ضرور لکھوں گا۔ 4اگست 1990کو بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت برطرف کی گئی تو فخرو بھائی سندھ کے گورنر تھے۔
سابق صدر غلام اسحاق خان نے بدنام زمانہ 58-2(b)کے تحت قومی اسمبلی معطل کردی اور چاروں گورنروں کو ہدایت کی کہ صوبائی اسمبلیاں بھی معطل کر دیں۔ فخرو بھائی نے انکار کر دیا۔
بے نظیر بھٹو کے منع کرنے کے باوجود اُنہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ دفتری اوقات کے بعد نئے گورنر نے صوبائی اسمبلی کو ختم کرنے کا آرڈر جاری کیا۔
2002ءمیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے انہیں کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی۔ ’’تحریک انصاف کے دوست اکثر آتے رہتے تھے اور اب بھی آتے ہیں‘‘۔
فخرو بھائی نے دو سال پہلے یہ بات بتائی۔ 2013ءکے الیکشن سے قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ان کے پاس گئے اور درخواست کی کہ ساری جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کے نام کے حوالے سے صرف آپ کے نام پر متفق ہیں۔
This is not my cup of tea چوہدری صاحب نے زور دیا تو بولے مشورہ کرتا ہوں۔ کچھ دوستوں سے رائے لی، ایک دن صبح مجھے فون آیا۔ مظہر، فخرالدین بول رہا ہوں۔ مجھے پتا ہے تو جلدی اٹھنے والوں میں سے ہے،
میں نے کہا جی، حکم کریں، بولے، کیا مشورہ ہے کیا میں یہ درخواست قبول کر لوں۔ میں نے پوری بات سننے کے بعد کہا ’’معاملات پیچیدہ ہیں مگر کچھ بہتر ہوسکتا ہے تو ضرور کوشش کریں چونکہ استعفیٰ ہمیشہ جیب میں ہوتا تھا تو چوہدری نثار سے کہا کہ میں الیکشن کے فوراً بعد مستعفی ہو جائوں گا۔
وہ اس عمر میں بھی الیکشن کمشن کے دفتر 9بجے پہنچ جاتے تھے۔ 18ویں ترمیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی ویٹو پاور ختم کر دی گئی۔
حامد میر صاحب نے درست لکھا ہے کہ ان پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا دبائو تھا۔ ایک مرتبہ کہا ’’یار، یہ غیر ضروری دبائو ڈال رہا ہے۔ سوچتا ہوں احتجاج کروں‘‘۔
شریف آدمی تھے اور ڈر تھا الیکشن ملتوی نہ ہو جائیں۔ اُنہوں نے پہلی بار جماعتوں اور امیدواروں کو مہم کے اخراجات کے حوالے سے الگ بینک اکائونٹ کھلوانے اور اخراجات کا حساب دینے کی ہدایت کی مگر پھر بھی الیکشن متنازع ہی رہے جس پر وہ خاصے مایوس تھے۔

( بشکریہ روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو سپریم کورٹ فخر الدین جی ابرہیم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشدید سردی کی لہر: برفباری سے بلوچستان میں تباہی، 10 افراد جاں بحق
Next Article نور احمد غازی اور اختر جعفری کی یادیں ۔۔ ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.